جاسم محمد
محفلین
مولانافضل الرحمان نے حکومت کیخلاف تحریک کو جہاد قرار دیدیا
ویب ڈیسک
8 hours ago
بہاولپور: امیر جمعیت علماء اسلام اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں سیاسی بالغ لوگ ہیں،آئین و قانون کےتحت لڑیں گے،جب تک حکومت ختم نہیں ہوجاتی،عمران خان کےخلاف تحریک جہاد ہے،پیچھے ہٹنا گناہ کبیرہ ہے۔
فضل الرحمان نے بہاولپور میں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی عظیم الشان ریلی میں ہرطرف سےلوگوں نےشرکت کی، ریلی کے شرکاء نے حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔
پی ڈی ایم آزاد جمہوری ہواؤں کی جدوجہد کررہی ہے،اس عظیم مقصد کیلئے یہ قومی تحریک ہے، پی ڈی ایم کی تحریک جمہوری تحریک ہے،پی ڈی ایم کےاجلاس کےوقت یہ اتحاد ٹوٹنے کاانتظارکررہے تھے،عوام کے نمائندے وہی ہیں جو پی ڈی ایم پلیٹ فارم پر جمع ہیں۔۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کو 3 حصوں میں تقسیم کرنےکافارمولا عمران خان نےپیش کیاتھا،ناکام پالیسی کے نتیجےمیں کشمیریوں کومودی کےظلم و ستم پرچھوڑ دیاہے،بھارت میں کشمیر کےقبضہ کیلئےعمران خان نےکہاتھا کہ مودی کامیاب ہو،عمران خان نے کہا تھا مودی کامیاب ہوا تو کشمیر کا مسئلہ حل ہوجائیگا۔
یہ کشمیر فروش ہیں، 5 فروری کو کشمیریوں سے یکجہتی کا دن منائیں گے، پی ڈی ایم کی سربراہی میں ملک بھر میں کشمیریوں سےیکجہتی کیلئے مظاہرہ کرینگے۔
فضل الرحمان نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کو الیکشن کمیشن مسلسل ملتوی کررہا ہے، یہ دنیا بھر سے آئے فنڈ کی خوردبرد کا کیس ہے، فارن فنڈنگ میں سب سے زیادہ پیسا اسرائیل سے آیا ہے۔
پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ ناجائزاورغیرجمہوری حکومت نےمعیشت تباہ کردی ہے،ملک میں سی پیک کا وہی حال ہےجو پشاور میں بی آر ٹی کاہے،افغانستان اور ایران کی معیشت اوپر جارہی ہے، پاکستان کی معیشت ڈوب رہی ہے، یہ ملک عوام کا ہے اور عوام کا راج ہوگا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارا موقف اصول پر ہے، ہم نےاصول کی بات کی ہے، پارٹیاں بیٹھتی ہیں ،مختلف زاویوں سے گفتگو کرتےہیں، ہمارا موقف ایک ہے یہ دھاندلی کی حکومت ہے اسے جانا ہوگا، کبھی ہم کارڈ دکھائیں گے،کبھی چھپائیں گے،تم جلتےرہو گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں سیاسی بالغ لوگ ہیں،تم بیساکھی پر چلنے والے ہو، تمہیں چلنا بھی نہیں آیا، ان لوگوں نے تبدیلی کو مذاق بنا دیا ہے، حکومت کرنی نہیں آتی،بیان دیا کہ مجھے حکومت چلانی نہیں آتی،مجھے وقت چاہیے۔
مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کےخلاف تحریک جہاد ہے،پیچھے ہٹنا گناہ کبیرہ ہے،فارن فنڈنگ کیس پر19جنوری کوالیکشن کمیشن کے سامنے مظاہرہ کریں گے،اس وقت تک لڑیں گےجب تک حکومت کوسمندر میں غرق نہ کردیں،آئین و قانون کےتحت لڑیں گے،جب تک حکومت ختم نہیں ہوجاتی۔