تاسف مولانا بجلی گھر انتقال کر گئے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عاطف بٹ

محفلین
آپ نے ہی مولیوں کا نزلہ پشتونوں پر گرایہ تھا۔ اب شائد بات سمجھ میں آ گئی ہو گی۔ :)
میں تو اب بھی کہتا ہوں کہ مذہب کا کوئی لینا دینا ہی نہیں ہے اس بات سے۔ یہ انفرادی اور گروہی سوچ کا نتیجہ ہے۔ آپ چاہیں تو سعودی عرب کے مسئلے پر بھی بحث کرلیں۔ پھر آپ وہاں سے بھاگ کر کسی اور ملک چلے جائیں گے! :)
 

سید ذیشان

محفلین
میں تو اب بھی کہتا ہوں کہ مذہب کا کوئی لینا دینا ہی نہیں ہے اس بات سے۔ یہ انفرادی اور گروہی سوچ کا نتیجہ ہے۔ آپ چاہیں تو سعودی عرب کے مسئلے پر بھی بحث کرلیں۔ پھر آپ وہاں سے بھاگ کر کسی اور ملک چلے جائیں گے! :)

"اسلام مذہب" اور "مسلم مولوی" میں بڑا فرق ہے اور میں اسلام میں عورت کے حقوق کو اچھی طرح جانتے ہوئے ان لوگوں پر اعتراض کر رہا ہوں جو مذہب کو بنیاد بنا کر اپنی جہالت کا پرچار کرتے ہیں۔ ہم سب کو اس فرق کو اچھی طرح سے سمجھنا چاہئے۔
 

عاطف بٹ

محفلین
"اسلام مذہب" اور "مسلم مولوی" میں بڑا فرق ہے اور میں اسلام میں عورت کے حقوق کو اچھی طرح جانتے ہوئے ان لوگوں پر اعتراض کر رہا ہوں جو مذہب کو بنیاد بنا کر اپنی جہالت کا پرچار کرتے ہیں۔ ہم سب کو اس فرق کو اچھی طرح سے سمجھنا چاہئے۔
تو پھر مولوی کی نہیں بلکہ اس سوچ کی بات کریں جو یہ سب کچھ کرواتی ہے اور اس سوچ کا کسی شخص کے مدرسے سے فارغ التحصیل ہونے سے کوئی لینا دینا نہیں۔ سعودی عرب میں حکومت کرنے والے شاہی خاندان کے لوگ مدارس سے فارغ التحصیل نہیں ہیں۔ سوچ عورت مخالف ہو یا انسان مخالف، اس کے لئے آپ کے اردگرد کا ماحول اور دیگر بہت سے عوامل کردار ادا کرتے ہیں۔ اگر مدارس سے تعلق رکھنے والے لوگ اتنے ہی عورت مخالف ہوتے ہیں تو آج پاکستان میں بچیوں کے ہزاروں مدارس نہ چل رہے ہوتے۔
 

منصور مکرم

محفلین
پاکستانی قوم کا ایک بڑا المیہ یہ ہے کہ جب بات تھوڑی لمبی ہوجاے تو بس گالی ہی گالی نکلتی ہے منہ سے،گالی نہ ہو تو الفاظ اتنے غیر مہذب کہ اللہ کی پناہ۔
بھائی مولانا بجلی گھر صاحب فوت ہوگئے ہیں،تو ویسے ہی بے جا مُردوں کے عیب نکالنا اچھی بات نہیں۔ اسکا حساب کتاب اللہ کے ہاں پہنچ چکا ہوتا ہے۔اسکی تقاریر واقعی اکثر مزاحیہ ہوتی تھی،لیکن اسمیں معاشرے کی بے راہ روی اور بے پردگی پر ایک طنز ہوتا تھا۔بعض باتیں بچوں کے سامنے مناسب نہیں ہوتی تھی ،لیکن وہ اسکا اپنا ایک انداز تھا،جس کو یہ انداز پسند تھا وہ اسکی تقریر سننے جاتا ،جسکو پسند نہ ہوتا ،وہ نہ جاتا۔لیکن اسکا یہ مطلب نہیں ہے اسکی بے عزتی کی جائے۔بھائی اسکے ساتھ نہیں لگتی تو ،نہ سنو اسکی تقریریں۔

دوسرا مسئلہ اس قوم کا یہ ہے کہ جب تک اس قوم کو خوب گالیاں دئے کر بے عزت نہ کرو، یہ اپنی بری عادات کو چھوڑنے والی نہیں۔مولانا بجلی گھر کو شائد یہی معاشرہ اس حد تک لے گیا کہ صرف نصیحت کو لوگ نہ مانتے اور اخر مولانا کو غصہ آجاتا تو گالی دئے کر ہی سمجھاتے۔

ہم اگر عام معاشرے میں بھی دیکھں تو بعض لوگ نرمی سے سمجھاتے ہیں اور بعض کی عادت ہوتی ہے بات بات پر گالی دینا،اسکو ان دونوں طرح کے لوگوں کو برداشت کیا جاتا ہے۔

ہمارے اپنے انداز کو بھی دیکھا جائے تو یہی کچھ ہوتا ہے،ایک کہتا ہے کہ میں پکا مسلمان ہوں باقی سب ۔۔۔۔۔۔۔۔
دوسرا کہتا ہے کہ جی میں پہلے سے ہی کافر ہوں ،لھذا برائی کی اخری ڈگری پہلی ہی چلانگ میں پار کر لی۔
 

منصور مکرم

محفلین
محفل کے اندر اور باہر کہیں بحث دیکھتا ہوں ،تو اس سے دور بھگتا ہوں ،کہ کہیں مفت مین دماغ خراب نہ کرنا پڑئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس دھاگے کے عنوان کا تعلق تاسف سے ہے۔

اگر کسی نے مرحوم کے حق میں دعائے خیر کرنی ہے تو بسم اللہ، دوسری صورت میں ہر مراسلہ حذف کر دیا جائے گا۔
 

سید زبیر

محفلین
عاطف بٹ ،@روحانی بابا ،@zeesh, ، بھائیو ! عزیزم عاطف بٹ نے ایک مسلمان کی موت پر تعزیت کی ، یہ ہر مسلمان کا حق ہے جو بہر حال ادا کرنا ہے ۔اور اسلامی تعلیمات کے مطابق مرنے کے والے کے محاسن کا ذکر کرنا چاہیے گناہوں اور عیبوں پر پردہ ڈالنا مستحسن ہے کوہاٹ میں ایک سزائے موت کے منتظر قیدی کی کوٹھڑی میں کسی نے کتنا خوبصورت شعر لکھا تھا
داغ داغ مت کہو ،سب داغدار ہے
بے داغ ذات صرف پروردگار ہے
روحانی بابا ، انتہائی معذرت کے ساتھ عرض ہے ابولقاسم نے صدیوں پہلے تاریخ فرشتہ میں لکھا تھا "پٹھان خون ہے جوش کھا گیا ہوگا اور
پٹھان کا پوت ، گھڑی میں فرشتہ گھڑی میں بھوت ، میں نے بھیمولانا امیر محمد بجلی گھر کی کیسٹیں سنی ہیں ان کے فحش اور لچر خطاب کی وجہ سے وہ عوام میں بے حد مقبول تھیں اور یہ بھی ان کی آمدن کا ایک ذریعہ تھیں
بہر حال ہم اللہ سے ان کی بخشش کی دعا کرسکتے ہیں اور یہی ضروری ہے ۔ انسان کے بہت سے عیب ستار العیوب نے ڈھانپ رکھے ہیں ہمیں بحث میں کشادہ دلی کا مظاہرہ کرنا چاہئیے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top