مولانا فضل الرحمان اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مقرر

بابا-جی

محفلین
قوم خود انتخاب کر لے اس نے یہی ہائبرڈ نظام چلانا ہے یا مارشل لا لگوانا ہے۔ کیونکہ اب ریاست پاکستان نے جمہوریت کا چونا لگا کر بار بار اقتدار میں آنے والی خاندانی جماعتوں کا راستہ بند کر دیا ہے۔
اور، پیزا شاپ کھول لی ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
مارشل لا کا مفروضہ کہاں سے گھڑ لیا؟
اگر اپوزیشن والوں نے خود کو پر امن جلسوں، دھرنوں تک محدود رکھا تو کچھ نہیں ہوگا۔ لیکن اگر ریاست سے ٹکراؤ یا تصادم کی پالیسی اپنائی تو مارشل لا لگ سکتا ہے۔ اس کے بعد صدارتی نظام کا ریفرنڈم کر وایا جائے گا جس میں عین ممکن ہے دوبارہ عمران خان کو سلیکٹ کرکے صدر بنا دیا جائے۔ اگر وہ نہ بنے تو بھی ان خاندانی جماعتوں کے خلاف جاری کرپشن کیسز چلتے رہیں گے۔ ریاست پاکستان اب ان کی روایتی بلیک میلنگ سے مجبور ہو کر این آر او دینے کے لیے بالکل تیار نہیں ہے۔ اگر اپوزیشن والوں نے زور زبردستی موجودہ نظام کو چھیڑا تو اس سے مزید سخت نظام نافذ کیا جائے گا۔
 
الف نظامی

لائبریرین

خلاصہ:
  • خواہش کو حقیقت بنا کر پیش کرنا
  • مفروضے پہ مفروضہ
  • ڈر کی مارکیٹینگ وغیرہ وغیرہ
 
جاسم محمد

محفلین
آہا۔ زبردست چوائس ہے۔ مارشل لاء یا مارشل لاء!!!
۲۰۰۸ سے ۲۰۱۸ یعنی دس سال ان خاندانی جماعتوں کے ثمرات دیکھ کر ہی ملک کے وسیع تر مفاد میں یہ سخت فیصلہ لیا گیا ہے۔ اگر یہ جماعتیں اس وقت نورا کشتی نہ کرتی اور واقعی میں ملک کی بہتری کیلئے کچھ کام کر لیتی۔ تو آج ریاست کو تحریک انصاف نامی تیسری قوت سلیکٹ کر کے آگے لانے کیلئے اتنی محنت نہ کرنی پڑتی۔
 
فیصلہ ساز میں نہیں المعروف جنرل باجوہ ہیں۔ یہ دھاگہ ملاحظہ فرمائیں۔ سارا سکرپٹ وہاں موجود ہے۔
باجوہ ڈکٹرائین
فیصلہ سازوں کے لیے خود فیصلہ کرنا دشوار ہے۔ مارشل لاء کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ بین الاقوامی حالات ہی کچھ ایسے ہیں۔ امریکہ بہادر اس مرتبہ سپورٹ کے لیے نہیں ہے، نہ سعودی عرب ساتھ ہے۔ سوکھے سوکھے ہائیبرڈ نظام سے ہی کام چلایا جاسکتا ہے ایک سیلیکٹڈ کٹھ پتلی کو فرنٹ پر رکھ کر۔
 
بابا-جی

محفلین
فیصلہ ساز میں نہیں المعروف جنرل باجوہ ہیں۔ یہ دھاگہ ملاحظہ فرمائیں۔ سارا سکرپٹ وہاں موجود ہے۔
باجوہ ڈکٹرائین
جب فوجی خُود کُرپشن میں لتھڑے ہوں تو ایسے نظام چلانے کے دعوے کریں گے تو مُنہ کی کھائیں گے۔ خان بھی کب تک اِن کا دفاع کرے گا۔ یہ باجوہ ڈاکٹرائن عمران خان کی وجہ سے قائم ہے، مگر کب تک۔ اِس قوم نے عمران کو تسلیم کیا ہے، باجوہ کو نہیں۔
 
جنرل عاصم باجوہ کو ہٹانے سے ۶۰ ارب ڈالر کا سی پیک پراجیکٹ فیز ۲ جو اس وقت پوری رفتار پکڑ چکا ہے، کھائی میں گر سکتا ہے۔ سی پیک کو سبوتاژ کرنا بھارت اور امریکہ کا ایجنڈا ہے۔ اسی لئے باجوہ لیکس کو بھارتی خفیہ ایجنسی را، بھارتی میڈیا اور امریکی سی آئی اے فنڈڈ پاکستانی لبرلز نے اچھالا ہے۔ جب سی پیک کا فیز ۲ اختتام پزیر ہو گا تو ان کو ہٹا دیا جائے گا۔ پھر ان پر جتنے مرضی کرپشن مقدمات شوق سے چلوا لیجئے گا۔
 
بابا-جی

محفلین
جنرل عاصم باجوہ کو اس وقت ہٹانے سے ۶۰ ارب ڈالر کا سی پیک پراجیکٹ فیز ۲ جو اس وقت پوری رفتار پکڑ چکا ہے، کھائی میں گر سکتا ہے۔ سی پیک کو سبوتاژ کرنا بھارت اور امریکہ کا ایجنڈا ہے۔ اسی لئے باجوہ لیکس کو بھارتی خفیہ ایجنسی را، بھارتی میڈیا اور امریکی سی آئی اے فنڈڈ پاکستانی لبرلز نے اچھالا ہے۔ جب سی پیک کا فیز ۲ اختتام پزیر ہو گا تو ان کو ہٹا دیا جائے گا۔ پھر جتنے مرضی کرپشن مقدمات چلوا لیجئے گا۔
یہاں ہر کوئی خُود کو مسیحا سمجھتا ہے، کُچھ نہیں ہوتا کسی کے آنے جانے سے۔ ایسے کئی آئے، گئے۔ خان کے بیانیے کو عاصم باجوہ نے نُقصان پہنچا دیا۔
 
آورکزئی

محفلین
قوم خود انتخاب کر لے اس نے یہی ہائبرڈ نظام چلانا ہے یا مارشل لا لگوانا ہے۔ کیونکہ اب ریاست پاکستان نے جمہوریت کا چونا لگا کر بار بار اقتدار میں آنے والی خاندانی جماعتوں کا راستہ بند کر دیا ہے۔
مطلب کمر بستہ ہوجائے مزید تباہی کے لئے ؟؟؟
 
جاسم محمد

محفلین
یہاں ہر کوئی خُود کو مسیحا سمجھتا ہے، کُچھ نہیں ہوتا کسی کے آنے جانے سے۔ ایسے کئی آئے، گئے۔ خان کے بیانیے کو عاصم باجوہ نے نُقصان پہنچا دیا۔
نواز شریف کو ڈرامائی انداز میں نکالے جانے کے بعد سی پیک اچانک سست روی کا شکار ہو گیا تھا۔ پیس میں واپس آتے آتے دو سال لگ گئے۔ جونہی سی پیک نے دوبارہ پرواز بھری تو جنرل عاصم باجوہ کا سکینڈل آگیا۔ کوئی تو ہے جو رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔
 
یعنی میں باجوہ سینئر پر اِلزام لگاؤں؟
 
بابا-جی

محفلین
ان کے علاوہ اور کون ہو سکتا ہے؟ سی پیک سویلین سے عسکری اتھارٹی میں دینے کا پلان انہی کا منصوبہ تھا
جُونیئر باجوہ فرنٹ مین لگتا ہے مگر ان کا سکینڈل کون کھولے، عمران خان سے مجھے بہت اُمید تھی مگر، چلو۔
 
جاسم محمد

محفلین
مطلب کمر بستہ ہوجائے مزید تباہی کے لئے ؟؟؟
بے فکررہیں۔ یہ حکومت بار بار اقتدار میں آنے والی ان خاندانی لمیٹڈ کمپنیز سے کم ہی تباہی کرکے جائے گی۔
DD149478-7-E57-4-A4-E-BB1-E-B29853-CF177-C.jpg

Cy950c8.jpg
 
Top