کاشفی
محفلین
مولانا فضل الرحمن کے ہوتے پاکستان کو یہودی ایجنٹ کی ضرورت نہیں،عمران خان
لکی مروت(دنیا نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے ہوتے ہوئے پاکستان کو کسی یہودی ایجنٹ کی ضرورت نہیں ہے۔
لکی مروت میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بنایا،انہوں نے کہا کہ مولانا نے صوبے سے انصاف نہیں کیا،ان کا مقابلہ پرانے اور منجھے ہوئے مولانا سے ہے،جیسے بھی ایمپائر ہوں،جیت کردکھائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف لکی مروت میں عوام کی طاقت سے جیتے گی،پاکستان کی عوام تبدیلی چاہتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں نیا بلدیاتی نظام لا رہے ہیں،دیہات اور شہر کے لوگ اپنے فیصلے خود کریں گے۔انصاف کا نظام آنے تک ملک میں برکت نہیں آئے گی ۔تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ ہر تحصیل میں کھیلوں کا میدان بنائیں گے،ایک ماہ بعد خیبر پختونخوا اور دوسرے صوبوں میں فرق نظر آئےگا۔