جاسم محمد

محفلین
مولانا کی ایک بات تو ماننے والی ہے کہ سب لبرل جماعتوں کو ساتھ ملا کر خود اپوزیشن لیڈر بن گئے۔
کون کہتا ہے مولوی کو سیاست نہیں آتی:)
NationDemandsUnbiasedArmy
بائیں بازو کے لبرل بھٹو اور دائیں بازوکے قدامت پسند نواز شریف غیرجانبدار آرمی کے ساتھ
Dark-side-of-Bhutto.jpg

4603590776_849771ec44_b.jpg

ساری عمرجانبدار فوج کے کندھوں پر سوار ہو کر عوام پر حکومت کرتے رہے۔ اب اسی فوج نے بے روز گار کر دیا ہے تو فوج غیرجانبدار ہونی چاہئے کا سیاسی ڈرامہ کر رہے ہیں۔ :)
اے منافقت فقط تیرا ہی آسرا ہے!
 
فرقان احمد

محفلین
2013 الیکشن سے قبل عمران خان نے فوج اور ایجنسیوں کے خلاف کھلے عام بیانات دئے تھے۔ اس وقت عوام میں سیاسی لہر بھی تحریک انصاف کی چل رہی تھی۔ البتہ جو الیکشن نتائج سامنے آئے اس کے بعد ان کو اندازہ ہو گیا ہوگا کہ پاکستان جیسے ملک میں اقتدار خالی عوام کے کندھوں پر چڑھ کر نہیں ملتا۔ یوں 2014 دھرنے سے بوٹ پالش کرنے شروع کئے ۔ یہ سلسلہ آج تک جاری ہے۔
اسے ملک کی جمہوریت کی بدقسمتی و ناکامی ہی کہا جا سکتا ہے کہ 2013 میں سیاسی لہر تحریک انصاف کی تھی اور ن لیگ جیت گئی۔ اسی طرح 2018 میں سیاسی لہر ن لیگ کے ساتھ تھی اور پی ٹی آئی جیت گئی :)
سلامت رہے چیری بلاسم کی ڈبیا، بلو بینڈ کی ٹکیا، بریانی کا پیکٹ اور سوجی کا حلوہ!
 
جاسم محمد

محفلین
1947-2018: فوج کو آئین و قانون کے مطابق سیاسی حکومت کے پیچھے کھڑا ہونا چاہے
2019: فوج سیاسی حکومت کی پشت پناہی ختم کر کے غیر جانبدار ہونے کا ثبوت دے
 
جاسم محمد

محفلین
سلامت رہے چیری بلاسم کی ڈبیا، بلو بینڈ کی ٹکیا، بریانی کا پیکٹ اور سوجی کا حلوہ!
دیکھیں بھائی سچی بات ہے۔ کون نہیں چاہتا ملک میں سویلین بالا دستی قائم ہو۔ مسئلہ صرف یہ ہے سیاسی جماعتوں کو یہ تب ہی یاد آتی ہے جب وہ خود سیاسی طور پر بے روزگار اور یتیم ہو چکی ہوتی ہیں۔
میثاق جمہوریت ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے مابین تاریخی معاہدہ تھا جس میں عسکری اداروں کی سیاسی نظام میں مداخلت کو ختم کر کے سویلین بالا دستی کی راہ ہموار کی گئی تھی۔ پھر ایسا کیا ہوا کہ اگلی زرداری حکومت کے خلاف اسی اسٹیبلشمنٹ کی ایماء پر نواز شریف کالا کوٹ پہن کر عدالت چلے گئے؟ بعد میں زرداری نے بھی اسٹیبلشمنٹ کی فرمائش پر ن لیگ کے خلاف سینیٹ چیئرمین ان کی مرضی بنا دیا۔
اسی لئے میں حالیہ اپوزیشن جماعتوں کے سویلین بالادستی کے ڈراموں سے قطعا متاثر نہیں ہوں ۔کیونکہ ان کے قول اور فعل میں واضح تضاد موجود ہے۔ آج فوج کنٹینر پر چڑھے ان گلدستوں اور مکس اچاروں کیلئے نرم گوشہ پیدا کر لے تو یہ دھرنے شرنے ایسے غائب ہوں گے جیسے گدھے کے سر سے سینگ۔
 
سویلین بالادستی کے حوالے سے جو آواز بلند ہو گی، ہم اُس میں اپنی آواز شامل کر دیں گے، یہ ہمارا اُصولی موقف ہے کیونکہ اس ملک کی اصل تباہی ملٹری اسٹیبلشمنٹ اور اُس کے پلانٹ کردہ سیاست دانوں نے مچا رکھی ہے۔ ہمیں بہرصورت اپنی سمت درست رکھنے کی ضرورت ہے۔ :)
 
الف نظامی

لائبریرین
سوال: نواز شریف اور آصف علی زرداری سے کتنے روپے وصول کر کے حکومت سرکاری خزانے میں جمع کروا چکی ہے؟
جواب: ایک روپیہ بھی نہیں

بہت شور سنتے تھے پہلو میں دل کا
 
الف نظامی

لائبریرین
سویلین بالادستی کے حوالے سے جو آواز بلند ہو گی، ہم اُس میں اپنی آواز شامل کر دیں گے، یہ ہمارا اُصولی موقف ہے کیونکہ اس ملک کی اصل تباہی ملٹری اسٹیبلشمنٹ اور اُس کے پلانٹ کردہ سیاست دانوں نے مچا رکھی ہے۔ ہمیں بہرصورت اپنی سمت درست رکھنے کی ضرورت ہے۔ :)
یعنی موجودہ تمام سیاست دانوں جو حکومت اور اپوزیشن میں موجود ہیں ، ان سب کو فارغ کرنا پڑے گا۔
پریگمیٹیزم یا آئیڈیلزم
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ جان کر انتہائی خوشی ہوئی کہ عبدالقادر حسن صاحب ماشاءاللہ بقید حیات ہیں۔ اَسی کی دہائی میں جب میں باقاعدگی سے اخبا ر بینی کرتا تھا تو جنگ، لاہور میں ان کا چھنے والا "غیر سیاسی باتیں" میرا پسندیدہ کالم ہوتا تھا۔ ارشاد احمد حقانی بھی بہت پسند تھے۔ آج مدتوں بعد ان کا نام سامنے آ گیا، اللہ ان کو لمبی عمر عطا فرمائے، آمین۔ :)
 
جاسم محمد

محفلین
سویلین بالادستی کے حوالے سے جو آواز بلند ہو گی، ہم اُس میں اپنی آواز شامل کر دیں گے، یہ ہمارا اُصولی موقف ہے کیونکہ اس ملک کی اصل تباہی ملٹری اسٹیبلشمنٹ اور اُس کے پلانٹ کردہ سیاست دانوں نے مچا رکھی ہے۔ ہمیں بہرصورت اپنی سمت درست رکھنے کی ضرورت ہے۔ :)
سویلین بالا دستی کا 24 گھنٹے ورد کرنے والی سیاسی جماعتوں کا موقف درست ہے لیکن نیت غلط ہے۔
جس فوج کے ساتھ جدہ ڈیل کر کے ملک سے فرار ہوئے۔ جس فوج سے این آر او لے کر تمام کرپشن کیسز میں عام معافی حاصل کی ، اور یوں کلین چٹ لے کر سیاست میں واپس آئے۔ سیاسی طور پر بیروزگار ہونے پر اسی فوج کو گالیاں نکالتے ہیں۔ جب تک یہ منافقانہ اور دوغلے رویہ قائم رہیں گے۔ ملک میں سویلین بالا دستی قائم نہیں ہو سکتی۔
یہ کیا وطیرہ ہے کہ جہاں جب اپنا فائدہ نظر آیا تو فوج سے ڈیل کر لی۔ اور جب فوج کسی کام کی نہیں رہی یا اس نے منہ پھیر لیا تو ملک میں سویلین بالا دستی قائم ہونی چا ہئے :)
 
جاسم محمد

محفلین
سوال: نواز شریف اور آصف علی زرداری سے کتنے روپے وصول کر کے حکومت سرکاری خزانے میں جمع کروا چکی ہے؟
جواب: عدالتی ضمانتوں، اسٹے آرڈرز، جسمانی بیماریوں، بی کلاس جیلوں، چوروں کے حق میں میڈیا پراپگنڈے بعد ایک روپیہ کی ریکوری ممکن نہیں ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
جواب: عدالتی ضمانتوں، اسٹے آرڈرز، جسمانی بیماریوں، بی کلاس جیلوں، چوروں کے حق میں میڈیا پراپگنڈے بعد ایک روپیہ کی ریکوری ممکن نہیں ہے۔
پھر کوئی ایلفا ، بیٹا ، گیما حکمران ہو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ موجودہ حکمران کی صلاحیت واضح ہوگئی۔
 
جاسم محمد

محفلین
پھر کوئی ایلفا ، بیٹا ، گیما حکمران ہو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ موجودہ حکمران کی صلاحیت واضح ہوگئی۔
حکومت اگر جبری ریکوری کیلئے عدالتی اور احتساب کے نظام میں مداخلت کرے تو انسانی حقوق کی تنظیمیں، لنڈے کے لبرل صحافی ان کی حمایت میں باہر نکل آتے ہیں۔ یعنی حکومت قومی چوروں کو آئین و قانون کے مطابق تمام سہولیات بھی دے۔ علاج کیلئے ملک سے باہر بھی جانے دے۔اگر ممکن ہو تو سیاسی ڈیل بھی کر لے۔ اور ہاں لوٹا ہوا پیسا بھی ان سے بر آمد کرے :)
 
نظام کی بہتری ، نظام کی اصلاح یعنی ڈاکٹر طاہر القادری ٹھیک کہتے تھے۔
حکومت نظام کوبہتر کرے تو کسی میڈیا مینجمنٹ کی ضرورت نہیں رہے گی، پرسپشن از خود بہتر ہو جائے گی۔
بغیر کچھ کام کیے سوشل میڈیا مینجمنٹ پر انحصار صفر نتائج فراہم کرتا ہے۔
 
مثبت رپورٹنگ
 
Top