جاسم محمد

محفلین
میں ڈکٹیٹیشن نہیں لوں گا
لاش پر سے گزر جائیں استعفی نہیں دوں گا
نواز شریف کی شیروانی کا بٹن بھی نہیں دیں گے
مجھے کیوں نکالا
نواز شریف نظریاتی ہو گئے ہیں
نواز شریف ڈٹ گئے
مر جاؤں گا ضمانت کیلئے بھیک نہیں مانگو گا
کے بعد پیش خدمت ہے:

نوازشریف، شہبازشریف اورمریم نوازکا لندن جانے کا امکان
ویب ڈیسک جمع۔ء 8 نومبر 2019
1873415-nawazshahbazmaryam-1573210189-551-640x480.jpg

نوازشریف کی طبیعت سے متعلق رپورٹس ٹھیک نہیں، معالج ڈاکٹرعدنان: فوٹو: فائل

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف، شہباز شریف اورمریم نوازکا لندن جانے کا امکان ہے جس کے لئے اسحاق ڈار نے لندن میں انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔
شریف خاندان اور(ن) لیگی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ نوازشریف کا علاج لندن سے کرایا جائے گا۔ (ن) لیگی ذرائع کے مطابق نوازشریف کے علاج کے لئے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے لندن میں انتظامات مکمل کرلئے ہیں، نوازشریف کے ساتھ شہبازشریف بھی جائیں گے اور بیرون ملک علاج کے لئے پنجاب حکومت کو بھی آگاہ کیا جائے گا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مریم نوازکا بھی نوازشریف کے ہمراہ بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان ہے۔ مریم نوازکے پاسپورٹ کی واپسی کے لئے درخواست عدالت کے روبرو جمع کروائی جائے گی۔ وہ اپنے والد کی دیکھ بھال کے لئے بیرون ملک ہی قیام کریں گی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے وزارت داخلہ میں درخواست جمع
نواز شریف کے معالج ڈاکٹرعدنان نے بھی بیرون ملک علاج کے لئے جانے کا مشورہ دیا اور شریف خاندان کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی طبیعت سے متعلق رپورٹس ٹھیک نہیں۔
والدہ شمیم اختر نے نوازشریف سے کہا کہ بیرون ملک علاج کروایا جائے جب کہ شہبازشریف نے کہا کہ آپ کی صحت کے حوالے سے بہت فکر مند ہیں، علاج کروانا بہت ضروری ہے۔ اس متعلق مریم نوازنے کہا کہ حکومت نے ہمارے خلاف سب کچھ کرلیا لیکن کچھ ثابت نہ ہوا، کرپشن کیسز بنتے رہے لیکن کرپشن کا ایک روپیہ بھی ثابت نہ کرسکے۔
 
جاسم محمد

محفلین
اس متعلق مریم نوازنے کہا کہ حکومت نے ہمارے خلاف سب کچھ کرلیا لیکن کچھ ثابت نہ ہوا، کرپشن کیسز بنتے رہے لیکن کرپشن کا ایک روپیہ بھی ثابت نہ کرسکے۔
بیچارے حکمرانوں نے قوم کیلئے اتنی قربانیاں دی کہ آج بیرون ملک سے علاج کروانے پر کیلئے مجبور ہیں۔ ملک کا کوئی ہسپتال ان کی بیماریاں ٹھیک نہیں کر سکتا۔ یہ ہوتی ہے عوامی خدمت۔ یہ ہوتا ہے ویژن۔
 
آورکزئی

محفلین
کوئی کہہ رہا تھا کہ نواز شریف کے روم سے اے سی نکلواونگا۔۔۔ لیکن وہ تو ای سی ایل سے نام نکالنے پہ لگا ہے۔۔۔ ہاہاہا
 
جاسم محمد

محفلین
کوئی کہہ رہا تھا کہ نواز شریف کے روم سے اے سی نکلواونگا۔۔۔ لیکن وہ تو ای سی ایل سے نام نکالنے پہ لگا ہے۔۔۔ ہاہاہا
۵ کروڑ سے زائد کرپشن یا آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے والوں کو عام قیدیوں (سی کلاس) کے ساتھ رکھے جانے والا بل کل پارلیمان سے منظور ہو گیا ہے۔
باقی نواز شریف واقعی بیمار ہیں اور زندگی و موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اسلئے انسانی ہمدردی کی وجہ سے کچھ ڈھیل دے دی گئی ہے۔ اگر ڈیل ہوتی تو سارے کیسز ختم ہو جاتے۔
 
رانا

محفلین
۵ کروڑ سے زائد کرپشن یا آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے والوں کو عام قیدیوں (سی کلاس) کے ساتھ رکھے جانے والا بل کل پارلیمان سے منظور ہو گیا ہے۔
یہ اسٹیٹمنٹ بڑی عجیب محسوس ہورہی ہے۔ جس نے پانچ کروڑ سے زیادہ کرپشن کی ہے اسے عام قیدیوں کے ساتھ رکھا جائے گا۔ یعنی جتنے عام قیدی جیلوں میں بند ہیں ان سب نے پانچ کروڑ سے زائد کی کرپشن کی ہوئی ہے۔ تو پھر پانچ کروڑ سے کم کرپشن والوں کو کونسی کلاس دی جائے گی؟:)
 
پرانے قانون کے مطابق پڑھے لکھے اور اشرافیہ طبقہ کے لوگ درخواست دے کر جیل میں بی کلاس سہولتیں لے سکتے تھے۔ بڑے بڑے قومی چور جیل جانے کے باوجود ان سہولتوں سے بے دریغ فائدہ اٹھا رہے تھے۔ حکومت نے ان کے لئے یہ عیاشیاں اور آسانیاں ختم کر دی ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
کوئی کہہ رہا تھا کہ نواز شریف کے روم سے اے سی نکلواونگا۔۔۔ لیکن وہ تو ای سی ایل سے نام نکالنے پہ لگا ہے۔۔۔ ہاہاہا
مبارک ہو خان صاحب۔ دھرنے کا اصل مقصد تو پورا ہو گیا، باقی استعفیٰ وستعفیٰ، الیکشن ولیکشنٰ کا ٹیپ تو خیر چلتا رہے گا۔:)
 
جاسم محمد

محفلین
مبارک ہو خان صاحب۔ دھرنے کا اصل مقصد تو پورا ہو گیا، باقی استعفیٰ وستعفیٰ، الیکشن ولیکشنٰ کا ٹیپ تو خیر چلتا رہے گا۔:)
دھرنا شروع ہوتے ساتھ ہی نواز شریف کے پلیٹ لس اچانک کم ہوئے۔ پاکستانی فضائی حدود پارکرتے وقت یہ معمول پر آ جائیں گے۔ جبکہ لندن کی مضافات میں داخلہ کے بعد یہ دوبارہ کم نہیں ہوں گے۔ :)

نواز شریف علاج کیلیے آئندہ ہفتے لندن روانہ ہوں گے
ویب ڈیسک جمع۔ء 8 نومبر 2019
1873415-nawazsharifjailed-1573221270-283-640x480.jpg

نوازشریف کے علاج کے لئے اسحاق ڈار نے لندن میں انتظامات مکمل کرلئے ہیں، خاندانی ذرائع

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف علاج معالجے کے لیے آئندہ ہفتے لندن روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف، شہباز شریف اورمریم نوازکا لندن جانے کا امکان ہے جس کے لئے اسحاق ڈار نے لندن میں انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ شریف خاندان اور(ن) لیگی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ نوازشریف کا علاج لندن سے کرایا جائے گا۔

(ن) لیگی ذرائع کے مطابق نوازشریف کے علاج کے لئے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے لندن میں انتظامات مکمل کرلئے ہیں، نوازشریف کے ساتھ شہبازشریف بھی جائیں گے اور بیرون ملک علاج کے لئے پنجاب حکومت کو بھی آگاہ کیا جائے گا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مریم نوازکا بھی نوازشریف کے ہمراہ بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان ہے۔ مریم نوازکے پاسپورٹ کی واپسی کے لئے درخواست عدالت کے روبرو جمع کروائی جائے گی۔ وہ اپنے والد کی دیکھ بھال کے لئے بیرون ملک ہی قیام کریں گی۔

نواز شریف کے معالج ڈاکٹرعدنان نے بھی بیرون ملک علاج کے لئے جانے کا مشورہ دیا اور شریف خاندان کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی طبیعت سے متعلق رپورٹس ٹھیک نہیں۔

والدہ شمیم اختر نے نوازشریف سے کہا کہ بیرون ملک علاج کروایا جائے جب کہ شہبازشریف نے کہا کہ آپ کی صحت کے حوالے سے بہت فکر مند ہیں، علاج کروانا بہت ضروری ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
خاندانی ذرائع کے مطابق مریم نوازکا بھی نوازشریف کے ہمراہ بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان ہے۔ مریم نوازکے پاسپورٹ کی واپسی کے لئے درخواست عدالت کے روبرو جمع کروائی جائے گی۔ وہ اپنے والد کی دیکھ بھال کے لئے بیرون ملک ہی قیام کریں گی۔
لندن میں جو دو بھگوڑے مسٹنڈے بیٹھے ہوئے ہیں وہ اپنے بوڑھے، شدیل علیل باپ کی دیکھ بھال نہیں کر سکتے؟
 
جاسم محمد

محفلین
استعفیٰ کا مطالبہ غیر آئینی ہے، سنجیدہ مذاکرات کیے جائیں، وزیراعظم
ویب ڈیسک جمع۔ء 8 نومبر 2019
1873530-imrankhan-1573213991-129-640x480.jpg

احتجاج سے حکومت کو خطرہ ہوتا تو دھرنے والوں کو اسلام آباد نہ آنے دیا جاتا، حکومتی کمیٹی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی کو اپوزیشن سے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ اور بابر اعوان بھی شریک ہوئے، وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو حکومتی حکمت عملی اور انتظامی اقدامات سے آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے وزیراعظم کو بتایا کہ احتجاج جمہوری حق ہے حکومت کو اس سے خطرہ نہیں، خطرہ ہوتا تو دھرنے والوں کو اسلام آباد نہ آنے دیا جاتا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مذاکراتی کمیٹی کو اپوزیشن سے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ استعفیٰ کا مطالبہ غیر آئینی ہے، سنجیدہ مذاکرات کیے جائیں۔
 
Top