مولانا کے کارنامے ۔۔۔ نذیر ناجی

حسینی

محفلین
x4701_79932601.jpg.pagespeed.ic.D81Ij-DO-1.jpg

http://dunya.com.pk/index.php/author/nazeer-naji/2013-10-19/4701/79932601
 
ابن جمال

محفلین
نذیر ناجی کی خود کی کریڈیبلیٹی تو انتہائی مشکوک ہے۔ ایسے افراد دوسروں کے بارے میں کچھ لکھناکا حق بھی رکھتے ہیں۔ ان سے زیادہ تعجب ان افراد پر ہے جو نذیرناجی جیسوں کی تحریر کو یہاں شیئر کرتے ہیں۔ خداکرے کہ اس میں کوئی دوسری نیت نہ ہو۔ لیکن نذیر ناجی نے جس طرح مغلظات بکی تھیں وہ اس اردو محفل پر شیئر کی جاچکی ہیں۔ لیکن حیرت ہے کہ اس کے باوجود اخبار والے اس کاکالم لکھوارہے ہیں،عوام پڑھ رہے ہیں اورپڑھے لکھے لوگ اس کے کالم کو شیئر کررہے ہیں۔ جوانسان خود اخلاقی سطح سے انتہائی نیچے گراہواہو کیااس کو کہیں حق پہنچتاہے کہ وہ دوسروں پر انگلیاں اٹھائے۔ بہرحال یہ تواس کا پیشہ ہے کالم لکھنا،روپے کمانا لیکن جولوگ سب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب اورکیالکھوں ،جب لوگ آنکھ کے باوجود اندھے بننے کے جنون میں مبتلاہوں۔
 
حسینی

محفلین
کون کہ رہا ہے یہ نہ دیکھو، بلکہ یہ دیکھو کہ کیا کہ رہا ہے۔۔۔۔
اگر آپ کو کالم کے مندرجات سے اختلاف ہے تو یہ آپ کا حق ہے۔۔۔ اور اس حوالے سے بحث ہو سکتی ہے۔۔۔ لیکن بغیر دلیل بات کرنا ایسے ہی ہے جیسے ہوا میں تلوار چلانا۔۔ یعنی اس کام کا کوئی عملی فائدہ نہیں۔۔۔
ضمنا یہ بات بھی سن لیں کہ مولانا کی یہ بات بھی جھوٹی ثابت ہوئی ہے کہ وہ افغانستان سے پاکستانی قیدیوں کو چھڑانے کی ضمانت لے کر آئے ہیں۔۔۔ آج کا اخبار دیکھ لیں افغان ترجمان نے اس بات کی شدت سے مخالفت کی ہے۔
 
ابن جمال

محفلین
کون کہ رہا ہے یہ نہ دیکھو، بلکہ یہ دیکھو کہ کیا کہ رہا ہے۔۔۔ ۔
اگر آپ کو کالم کے مندرجات سے اختلاف ہے تو یہ آپ کا حق ہے۔۔۔ اور اس حوالے سے بحث ہو سکتی ہے۔۔۔ لیکن بغیر دلیل بات کرنا ایسے ہی ہے جیسے ہوا میں تلوار چلانا۔۔ یعنی اس کام کا کوئی عملی فائدہ نہیں۔۔۔
ضمنا یہ بات بھی سن لیں کہ مولانا کی یہ بات بھی جھوٹی ثابت ہوئی ہے کہ وہ افغانستان سے پاکستانی قیدیوں کو چھڑانے کی ضمانت لے کر آئے ہیں۔۔۔ آج کا اخبار دیکھ لیں افغان ترجمان نے اس بات کی شدت سے مخالفت کی ہے۔
میں تواس کو ضرور دیکھتاہوں کہ کہنے والاکون ہے اوراس کی خود کی کریڈیبلٹی کیسی اورکیاہے۔ کالم سے پیشتر مجھے کالم نگار سے ہی اختلاف ہے۔دوسرے کیادنیا میں شریف کالم نگاروں کی کمی ہوگئی ہے جو اب نذیر ناجی جیسے رذیل کے کالم کی ضرورت پڑنی لگے۔ سچ پوچھئے تومجھے ابھی بھی حیرانی ہے کہ پوری دنیا نے اس کی مغلظات سنیں۔اس کے باوجود اخبار میں کالم بدستور جاری ہے اورقارئین بدستور پڑھے جارہے ہیں۔
اب گنہگار ایسے قارئین کو کہاجائے یااخبار والوں کو ،سمجھ سے پرے ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجھے مولانا کی ذات سے کوئی عقیدت نہیں ہے ان کے خلاف جوکچھ کہناچاہیں کہیں۔ جتنے مضامین چاہیں شیئر کریں۔
لیکن خود اس نذیر ناجی نے حکومت سے کیاکیافوائد حاصل کئے ہیں آپ نے کبھی ان کے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔
میں اخبارسے وابستہ ہوں اورایک روزنامہ میں سب ایڈیٹر ہوں۔ ان کالم نگاروں کی کرتوت کو اچھی طرح سمجھتاہوں۔ جدھیر سے شیرہ ملتاہے اسی کی مداحی شروع ہوجاتی ہے۔ بہت سے کالم نگار توکالم کے ذریعہ بلیک میل تک کرتے ہیں آزادی صحافت کے نام پر ۔پھر میری عادت ہے کہ جس سے ایک بار متفنر ہوگیا پھرساری زندگی اس کی شکل تک دیکھناگوارانہیں کرتا۔ پہلے اس کے کالم پڑھتاتھالیکن اس کی مغلظات سامنے آنے کے بعد اس کا نام سننابھی گوارانہیں ہے۔
ویسے اگریہ ایران کے خلاف کچھ لکھتاتب بھی آپ اس کے کالم کو شیئر کرتے۔ جواب ضرور دیجئے گا پوری ایمانداری کے ساتھ
 
x boy

محفلین
السلام علیکم
فضل الرحمن صاحب کے ساتھ میرا ذاتی رشتہ نہیں پر پاکستانی رشتہ ہے
مجھے کوئی یہ ثابت کردے کہ انہوں نے ڈیزل میں ہیرا پھیری کی ہے میں نےانکے نام کے ساتھ یہ تہمت متعدد بار سنا اور پڑھا ۔
لیکن کوئی ثبوت نہیں، کوئی ثبوت تو دے۔
میں جاننا چاہتا ہوں کہ یہ بے چارے فضل الرحمن صاحب کیوں بدنام ہے ہے کوئی جو یہ کام کردکھائے، فوٹو شوٹو تیل بیجتے ہوئے۔
میں نے ان کو مولانا نہیں کہا کیونکہ مولانا لکھنے سے میرے خاص رہنما ہوجائنگے اور یہ میں نہیں چاہتا ۔ میرے نزدیگ یہ سیاست دان ہیں۔
 
حسینی

محفلین
-
--
ویسے اگریہ ایران کے خلاف کچھ لکھتاتب بھی آپ اس کے کالم کو شیئر کرتے۔ جواب ضرور دیجئے گا پوری ایمانداری کے ساتھ

بات ایران اور سعودی عربیہ کی نہیں ہو رہی۔۔۔۔ اگر حق بات ہو تو چاہے کسی کافر کے منہ سے ہی کیوں نہ نکلے اس کو ماننا چاہیے۔۔۔
اصول یہی ہے کہ بندہ کو جو خبر یا کالم وغیرہ اچھا لگتا ہے وہ فورم پر شیر کیا جاتا ہے۔۔۔ اب اس میں موضوع کی تخصیص نہیں ہے۔
اور نہ ہی یہ بات ضروری ہے کہ ایک کی بات سے دوسرا متفق ہے۔۔۔ اختلاف رائے ہر کسی کا حق ہے۔۔۔ اور اسی میں حسن بھی ہے۔
 
یوسف-2

محفلین
میں تواس کو ضرور دیکھتاہوں کہ کہنے والاکون ہے اوراس کی خود کی کریڈیبلٹی کیسی اورکیاہے۔ کالم سے پیشتر مجھے کالم نگار سے ہی اختلاف ہے۔دوسرے کیادنیا میں شریف کالم نگاروں کی کمی ہوگئی ہے جو اب نذیر ناجی جیسے رذیل کے کالم کی ضرورت پڑنی لگے۔ سچ پوچھئے تومجھے ابھی بھی حیرانی ہے کہ پوری دنیا نے اس کی مغلظات سنیں۔اس کے باوجود اخبار میں کالم بدستور جاری ہے اورقارئین بدستور پڑھے جارہے ہیں۔
اب گنہگار ایسے قارئین کو کہاجائے یااخبار والوں کو ،سمجھ سے پرے ہے۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
مجھے مولانا کی ذات سے کوئی عقیدت نہیں ہے ان کے خلاف جوکچھ کہناچاہیں کہیں۔ جتنے مضامین چاہیں شیئر کریں۔
لیکن خود اس نذیر ناجی نے حکومت سے کیاکیافوائد حاصل کئے ہیں آپ نے کبھی ان کے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔
میں اخبارسے وابستہ ہوں اورایک روزنامہ میں سب ایڈیٹر ہوں۔ ان کالم نگاروں کی کرتوت کو اچھی طرح سمجھتاہوں۔ جدھیر سے شیرہ ملتاہے اسی کی مداحی شروع ہوجاتی ہے۔ بہت سے کالم نگار توکالم کے ذریعہ بلیک میل تک کرتے ہیں آزادی صحافت کے نام پر ۔پھر میری عادت ہے کہ جس سے ایک بار متفنر ہوگیا پھرساری زندگی اس کی شکل تک دیکھناگوارانہیں کرتا۔ پہلے اس کے کالم پڑھتاتھالیکن اس کی مغلظات سامنے آنے کے بعد اس کا نام سننابھی گوارانہیں ہے۔
ویسے اگریہ ایران کے خلاف کچھ لکھتاتب بھی آپ اس کے کالم کو شیئر کرتے۔ جواب ضرور دیجئے گا پوری ایمانداری کے ساتھ
آپ کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ بدکردار نذیر ناجی صرف ایک کالم ہی نگار نہیں بلکہ روزنامہ دنیا کا چیف ایڈیٹر بھی ہے، جو روزنامہ دنیا میں چھپنے والے تمام کالم نویسوں کے کالم کو کاٹ چھانٹ کرنے بلکہ روکنے پر بھی قادر ہے۔ گزشتہ دنوں اسی نے اوریا مقبول جان جیسے قابل فاضل اور صاحب کردار قلم کار کا ایک کالم شائع نہیں ہونے دیا، جو سوشیل میڈیا کی بدولت منظر عام پر آگیا۔ مالی کرپشن تو ایک بہت ”چھوٹی برائی“ ہے جو موصوف میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔ ماہنامہ قومی ڈائجسٹ لاہور کے اکتوبر کے شمارے میں روزنامہ خبریں کے چیف ایڈیٹر اور معروف صحافی ضیا شاہد کا ٹائٹل انٹرویو شائع ہوا ہے۔ یہ انٹرویو خاصے کی چیز ہے، اگر کوئی اسے اسکین کرکے یہاں شیئر کردے تو بہتوں کا بھلا ہوگا۔

اس انٹرویو کے صفحہ نمبر 17 میں اسی نذیر ناجی کا ”ذ کرِخیر“ بھی موجود ہے۔ ضیا شاہد کہتے ہیں کہ مولانا کوثر نیازی جماعت اسلامی سے کنونشن مسلم لیگ میں گئے تو شروع میں انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف بڑے فتوے دئے کہ یہ خارج از اسلام ہے۔۔۔ کوثر نیازی پر ایوب خان کی حکومت بڑی مہربان تھی۔ کوثر نیازی کے ہفت روزہ شہاب کی ہزار کاپیاں سرکاری ادارہ نیشنل سینٹر خریدتا تھا۔ پھر جب کوثر نیازی پیپلز پارٹی میں چلے گئے تو ان کے ہفت روزہ شہاب کی توپوں کا رُخ جماعت اسلامی کی طرف ہوگیا۔

اس وقت نذیر ناجی شہاب کے ایڈیٹر تھے۔ ایک بار میں (ضیا شاہد) نے نذیر ناجی کو ان کے دفتر میں اس حالت میں دیکھا کہ کام بھی کر رہے ہیں اور سامنے میز پر شراب کی بوتل رکھی ہوئی ہے اور شغل مے نوشی بھی جاری ہے۔ میں نے کہا ناجی صاحب! آپ دفتر میں شراب پی رہے ہیں؟ کہنے لگے : یہ جو کچھ میں لکھ رہا ہوں، کیا شراب پئے بغیر لکھ سکتا ہوں؟ نذیر ناجی نے اس ہفتہ مولانا مودودی رحمۃ اللہ علیہ کی بیٹیوں کے بارے میں نازیبا باتیں لکی تھیں۔ بڑی بکواس لکھی تھی۔ نذیر ناجی کہنے لگے کہ یہ باتیں کوئی ہوشمند آدمی لکھ سکتا ہے اور یہ کہہ کر ہنس پڑے۔ اس دور کا شہاب دراصل خرافات نامہ تھا اور اس حوالہ سے ناجی صاحب کے قلم کی جولانیاں بڑے عروج پر تھیں۔ اس زمانے میں ناجی صاحب مغلظات نگاری میں بہت معروف ہوئے۔ ان کی زیر ادارت شہاب نامہ ایک ”گالی نامہ“ تھا۔ کوثر نیازی شہاب کے مالک اور چیف ایڈیٹر جبکہ نذیر ناجی ایڈیٹر تھے اور ناجی صاحب ہی سارا کام کرتے تھے۔
 
یوسف-2

محفلین
نذیر ناجی کی خود کی کریڈیبلیٹی تو انتہائی مشکوک ہے۔ ایسے افراد دوسروں کے بارے میں کچھ لکھناکا حق بھی رکھتے ہیں۔ ان سے زیادہ تعجب ان افراد پر ہے جو نذیرناجی جیسوں کی تحریر کو یہاں شیئر کرتے ہیں۔ خداکرے کہ اس میں کوئی دوسری نیت نہ ہو۔ لیکن نذیر ناجی نے جس طرح مغلظات بکی تھیں وہ اس اردو محفل پر شیئر کی جاچکی ہیں۔ لیکن حیرت ہے کہ اس کے باوجود اخبار والے اس کاکالم لکھوارہے ہیں،عوام پڑھ رہے ہیں اورپڑھے لکھے لوگ اس کے کالم کو شیئر کررہے ہیں۔ جوانسان خود اخلاقی سطح سے انتہائی نیچے گراہواہو کیااس کو کہیں حق پہنچتاہے کہ وہ دوسروں پر انگلیاں اٹھائے۔ بہرحال یہ تواس کا پیشہ ہے کالم لکھنا،روپے کمانا لیکن جولوگ سب ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ اب اورکیالکھوں ،جب لوگ آنکھ کے باوجود اندھے بننے کے جنون میں مبتلاہوں۔
  1. محفل میں شیئر کردہ نذیر ناجی کے مغلظات کا لنک دے سکتے ہیں؟
  2. دنیا اخبار کے مالکان نے تو پورا اخبار ہی نذیر ناجی کے حوالہ کیا ہوا ہے۔ موصوف دنیا کے گروپ ایڈیٹر ہیں۔ کالم تو ”ضمناً“ لکھتے ہیں۔
 
عثمان

محفلین
پھر یقیناً آپ کو نذیر ناجی کا متذکرہ بالا کردار پسند ہوگا ۔ ۔ ۔ ہونا بھی چاہئے کیونکہ ۔ ۔ ۔
کند ہم جنس، باہم جنس پرواز ۔ ۔ ۔ کبوتر با کبوتر، باز با باز :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
گویا طالبان اور ان کے حمایتیوں پر لعنت بھیجنا نذیر ناجی کے کردار کو پسند کرنے کے مترادف ہے ؟
عقل بڑی کہ بھینس! :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
Top