ان بھائیوں کا شکریہ جو اللہ کے پیغام میںہدایت دیکھتے ہیں۔ قرآن کے بارے میں ایک بات مسلم ہے وہ یہ کہ یہ ہماری خواہشوں کا ائینہ دار نہیں بلکہ اللہ تعالی کی خواہشوں کا آئینہ دار ہے۔ اس کے لئے المائیدہ 48 اور 49 دیکھئے۔ ( جان بوجھ کر حوالہ نہیں دے رہا)
ایک میرے بھائی صاحب کا اعتراض بالکل درست ہےکہ میں عام طور پر پائی جانی والی ان برائیوں کو جو خلاف قرآن نظر آتی ہیںاجاگر کرتا ہوں تاکہ لوگوں کی توجہ اس طرف ہو۔
عرض یہ کروں گا کہ کیا وجہ ہے کہ اللہ تعالی کے پیغام پر کامل یقین ہونے کے باوجود بھی لوگ ناراض ہوتے ہیں اور بناء کوئی دلیل پیش کئے ہوئے کردار کشی کا عمل شروع کردیتے ہیں۔ کیا قرآن کی کسی آیت کی طرف توجہ دلانے کی سزا یہ ہے کہ شئیر کرنے والے شخص کی کردار کشی کی جائے؟
میں نے ایک بھی جملہ اپنی طرف سے نہیں لکھا اس پہلے پیغام میں۔ قرآن کی ایک آیت کو من و عن حوالہ سے لکھا۔ تام تر معذرت کے ساتھ عرض ہے کہ جو لوگ انسانوں کو مولانا مولانا کہنے کے عادی ہوگئے ہیں کہ ان کو حق قانون سازی و فتوی سازی تفویضکرسکیں تو پھر ان کو اللہ کا پیغام بھی برا لگتا ہے اور اس پیغام کو شئیر کرنے والا بھی۔
تو بھائی میں صرف ان لوگوں سے اس --- اِسلامی تعلیمات ---- کے شعبہ میں شئیر کرتا ہوں جن کا مقصود اللہ ، اس کے رسول کی سنت اور قرآن حکیم پر مبنی اسلام ہے۔
میرا خیال ہے کہ ایک شعبہ مزید ہونا چاہئیے
جس کا نام ہونا چاہئیے -------- غیر قرآنی اسلام ----- اگر میں وہاں کچھ لکھوں تو چور کی سزا وہ میری۔