ربیع م
محفلین
میرے محترم بھائی بلاشبہ آپ میرے نزدیک اک صاحب علم ہستی ہیں ۔
مجھے انتہائی حیرت کا سامنا ہوا جب آپ کی جانب سے " نبی پیغمبر مولوی " کو اک ہی صف میں بلا تخصیص پایا ۔
میرے محترم نبی منتخب من اللہ ہوتے ہیں ۔ اور اپنے سے پہلی شریعتوں میں ردوبدل کے لیے من جانب اللہ مقرر کردہ ۔۔
جبکہ " مولوی " وہ کہلاتے ہیں جو صرف "شریعت کے لاگو کردہ " کے احکامات و فرائض کی معاشرے میں تبلیغ کرتے ہیں ۔
جو ؔ تحریر و تقریر " کی تبلیغ کے ساتھ ساتھ اپنے دنیاوی " قول و فعل " کو بھی اپنی تبلیغ کا حصہ بناتے ہیں ۔
بلاشک و شبہ " علمائے حق " قرار پاتے ہیں ۔
باقی مجھ ایسے " گفتار کے غازی " صرف مولوی کہلاتے ہیں ۔ علمائے سو میں قرار پاتے ہیں ۔
بہت دعائیں
انا لله وانا اليه راجعون
میری کیا مجال کہ اللہ کے کسی برگزیدہ پیغمبر کو کسی بڑے سے بڑے عالم سے بلا تخصیص ملانے کی کوشش بھی کروں! اگر میری پوسٹ سے آپ یہ سمجھ پائے ہیں تو شاید میں اپنی بات سمجھانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔
یہ محض اس بات کا جواب تھا جو اپ نے کہا کہ علماء حق کی موجودگی کا علم معاشرے کے چلن اور افراد پر اس کے اثر نہ ہونے سے ہوتا ہے۔
بلا تخصیص عالم اور نبی کو ملانے کی تو کوئی بات ہی نہیں ہوئی محترمی