ملائکہ
محفلین
مونگ پھلی اُبال کر کھایئے
امریکی سائنس دانوں نے ایک تحقیق کے بعد یہ مشورہ دیا ہے کہ مونگ پھلی کے شوقین اگر اسے کچی، بھُنی ہوئی یا تلی ہوئی شکل میں کھانے کے بجائے ابال کر کھائیں تو ان کے جسم کو ایسے کیمیکل چار گنا مقدار تک حاصل ہونگے، جو بیمارے سے مدافعت میں مدد دیتے ہیں۔
یہ دراصل ایسے نباتی کیمیکلز ہیں جو مانعِ تکسیدی خصوصیات کے حامل ہیں اور ذیابچیس اور مرضِ قلب جیسی خطرناک بیماریوں سے بچاؤ میں مدد دیتے ہیں۔ مونگ پھلی میں ان نباتی کیمیکلز کو برقرار رکھنے کے لئے اچھا یہی ہے کہ اسے اُبال کر کھایا جائے۔ ایک تحقیق کار نے کہا کہ پانی اور گرمی مونگ پھلی میں سرایت ہوکر اس میں سے ان مفیِدِ صحت کیمیکلز کو باہر نکلنے میں مدد دیتے ہیں، لیکن یہ بات ذہن میں رہے کہ مونگ پھلی کو بہت زیادہ پکانے یا گرمی پہنچانے سے اس کے مفیدِ صحت کیمیلز ضائع ہوجاتے ہیں
از ہمدرد صحت اگست 2009