میں نے نوٹ کیا ہے میرا موُڈ کبھی بھی اتنا خراب نہیں رہا عام روٹین میں ، ۔۔ کہ ہر وقت خوش رہتی ہوں کہ کوئی وجہ ہی نہیں ہوتی میرے موُڈ خرابی کی ۔
نا کوئی کسی کا دخل ، نا کسی کے کوئی مشورے و نصحتیں ، نا کوئی روک ٹوک ، ۔ نا کوئی چخ چخ ،
حتی کہ اپنے گھر والوں نے بھی کبھی میری لائف میں نا کبھی انٹر فیئر کی ہے آجتک ، نا ہی کبھی انہوں نے کوئی ایسی بات کی جس سے سنُ کر موڈ بگڑ جائے ۔
میں عادی ہوچکی ہوں ، اپنی دھن ُ میں اپنی مرضی سے رہنے کی ۔ اس لئے نا تو مجھ سے کسی کے ناز اٹھائے جاتے ہیں نا نخرے ۔ مجھے عادت ہی نہیں ، نا ہی ناز نخرے اٹھاؤں گی ۔
سو ، میں نے نوٹ یہ کیا ہے جب بھی کوئی ٹینشین ، کوئی تکلیف ، کوئی دکھُ مجھے ملتا ہے وہ ادھر (محفل) کے ہی دوستوں سے ملتا ہے ۔ اسکے باوجود بھی کہ میری بات چیت صرف گنتی کے دوستوں پر رہ گئی ہے ۔
پھر بھی کوئی نا کوئی سبب بن ہی جاتا ہے ۔
میں اپنی مرضی سے ، سب کچھ کرنے کی عادی ہوں ، مجبوری کے کام ، نا مجھ سے ہوتے ہیں نا ہی مجبوری کے رشتے ناطے نبھائے جاتے ہیں ،
نا میں کسی کے لئے کوئی تھریڈ کھولوں گی نا ہی مبارکباد دوں گی ۔ ٹھیک ہے کوئی بیمار پڑا تو مزاج پرُسی کے لئے تو کھولا جا ہی سکتا ہے ۔ ورنہ مجھے ان فضولیات سے رتی بھر دلچسپی نہیں ،
سن لو ماورہ ، سارہ ، شمشاد ص ،، میرے لئے کبھی بھی ، بھلے ہی کوئی خوشی کا موقع ہو کبھی تھریڈ کھولنے کی ضرورت نہیں ہے ۔
جس نے کھولا میں اسکا سر کھول دوں گی ( جست کیڈنگ ِ )