صبح موٹو جی پی دیکھی تھی جس میں لورینزو تو کچھ لیپس کے بعد آؤٹ ہوگیا تھا
ڈینی پیڈروسا نے یہ ریس جیتی تھی اور سٹونر تیسرے نمبر پر تھا جبکہ ڈاکٹر دسویں نمبر پر تھا
اس سب کے باوجود چمپئین شپ لورینزو نے جیت لی
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
فارمولا 1 ابوظہبی ریس دیکھی ہے ابھی ابھی اس میں بھی ایک سینا نام کا ڈرائیور تھا جو آٹھویں نمبر پر رہا
فارمولا ون کی الگ کہانی ہے۔ وہ ریس صرف ڈرائیور پر نہیں ہوتی۔ بلکہ پورا ٹیم ورک ہے۔ :) اس پر بعد میں روشنی ڈالی جائے گی۔ ذرا بائیک والے کام سے فارغ ہو لیا جائے :)

صبح موٹو جی پی دیکھی تھی جس میں لورینزو تو کچھ لیپس کے بعد آؤٹ ہوگیا تھا
ڈینی پیڈروسا نے یہ ریس جیتی تھی اور سٹونر تیسرے نمبر پر تھا جبکہ ڈاکٹر دسویں نمبر پر تھا
اس سب کے باوجود چمپئین شپ لورینزو نے جیت لی
لورینزو تو کب کا چیمپئین بن چکا ہے۔ اب تو اگلی ساری ریسز بھی ہار جائے سیزن کی تو خیر ہے۔ :) اس پر لگتا ہے تجھے اک درس کی اشد ضرورت ہے :) :)
 
فارمولا ون کی الگ کہانی ہے۔ وہ ریس صرف ڈرائیور پر نہیں ہوتی۔ بلکہ پورا ٹیم ورک ہے۔ :) اس پر بعد میں روشنی ڈالی جائے گی۔ ذرا بائیک والے کام سے فارغ ہو لیا جائے :)

لورینزو تو کب کا چیمپئین بن چکا ہے۔ اب تو اگلی ساری ریسز بھی ہار جائے سیزن کی تو خیر ہے۔ :) اس پر لگتا ہے تجھے اک درس کی اشد ضرورت ہے :) :)
بالکل بالکل میں تو اسی انتطار میں ہوں کہ تم کب درس دو گے
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ ایک ایسا کھیل ہے جس سے سیالکوٹ کے ہزاروں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے۔ ان کھلاڑیوں کے پہننے والے سُوٹ مع اس کے اندر حفاظتی چیزوں کے، ان کے خصوصی دستانے یعنی گلوز اور ان کے خصوصی جوتے،ان کا سامان رکھنے والے بیگ، یہ سب سیالکوٹ میں لاکھوں کے حاب سے بنتے ہیں جن سے کروڑوں ڈالرز کا قیمتی زر مبادلہ بھی حاصل ہوتا ہے اور ہم جیسے بھی ہنسی خوشی زندگی کے دن پورے کر رہے ہیں :)
 
بالکل وارث بھائی۔ اور ان جیکٹس کی خاص بات یہ ہوتی ہے کہ یہ جسم کی پیمائش لے کر تیار کی جاتیں ہیں۔ :) ملتان میں اک فیکڑی سے ایسی جیکٹ جوانی کے دنوں میں میں نے بھی بنوائی تھی جب مک ڈوہن، ڈجیرو کاٹو اور گیری مکاؤ کا جادو میرے سر چڑھ کر بولتا تھا۔ :)
 
جی پروفیشنل کھلاڑی تو سینکڑوں میں ہونگے لیکن ان کے چاہنے والے اور شوقیہ کھلاڑوی پوری دنیا میں لاکھوں کے حساب سے ہیں اور ان کو ان چیزوں کی ضروت پڑتی ہے سو یہ بہت بڑی مارکیٹ ہے، موٹر بائیک ظاہر ہے پاکستان میں نہیں بنتی اور ان کے ہیلمٹ بھی نہیں بنتے، ہیلمٹ چائنا میں بنتے ہیں۔
 
بالکل وارث بھائی۔ صرف ویلینٹینو راسی کا فین کلب فیس بک پر ہی 5ملین سے زیادہ ہے۔ خاص طور پر جرمن اور اٹلی کے لوگ تو جنونی ہیں اس معاملے میں۔ :) وارث بھائی آپ بھی اس دھاگے میں معلومات مہیا کریں۔ تا کہ ہم لوگ زیادہ سے زیادہ واقفیت حاصل کر سکیں۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
جی جیسے کہا جاتا ہے کہ پولو انسانوں کیلیے کھیل اور گھوڑوں کیلیے کام ہے سو یہ کھیل میرے لیے بھی کچھ ایسے ہی ہے۔ کبھی اس کو دیکھنے کا شوق رہا ہوگا لیکن جب سے میں اس انڈٍسٹری کا حصہ بنا ہوں اس دیکھنا بالکل بھی پسند نہیں کرتا کیونکہ میرا سارا دن اسی کے متعلق گزرتا ہے۔ باقی جو معلومات میرے پاس تھیں وہ میں نے لکھ دیں :)
 
اک بات اور بتا دیں وارث بھائی وہ یہ کہ ہیلمٹ کے اندر جو سفید رنگ کا سکن ٹائٹ سر پر اور گردن پر پہنا جاتا ہے۔ یہ بھی کیا سیالکوٹ میں ہی بنتا ہے؟
 
جی اس کا مجھے علم نہیں ہے، کوشش کرونگا معلومات حاصل کرنے کی۔
 
یہ ایک ایسا کھیل ہے جس سے سیالکوٹ کے ہزاروں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے۔ ان کھلاڑیوں کے پہننے والے سُوٹ مع اس کے اندر حفاظتی چیزوں کے، ان کے خصوصی دستانے یعنی گلوز اور ان کے خصوصی جوتے،ان کا سامان رکھنے والے بیگ، یہ سب سیالکوٹ میں لاکھوں کے حاب سے بنتے ہیں جن سے کروڑوں ڈالرز کا قیمتی زر مبادلہ بھی حاصل ہوتا ہے اور ہم جیسے بھی ہنسی خوشی زندگی کے دن پورے کر رہے ہیں :)
بہت اچھی بات ہے یہ تو
مجھے معلوم ہی نہیں تھا
 
قیصرانی

لائبریرین
لگے ہاتھوں ان گیمز کے لئے کوالی فائی کرنے کے طریقے پر بھی لکھ دیں کہ ان ریسز میں کون کون اور کیسے شریک ہو سکتا ہے :)
 
قیصرانی

لائبریرین
ابھی تو بنیادی تعارف چل رہا۔ ریسز اور کوالیفائی ریسز کی طرف بعد میں :)
میں اصل میں یہ کہنا چاہ رہا تھا کہ جیسے فارمولا ون میں شامل ہونے سے قبل آپ کو دیگر ریسز میں حصہ لینا ہوتا ہے۔ وکی پیڈیا کا یہ پیراگراف اجمالاً اسی بات پر روشنی ڈالتا ہے
Most F1 drivers start in kart racing competitions, and then come up through traditional European single seater series like Formula Ford and Formula Renault to Formula 3, and finally the GP2 Series. GP2 started in 2005, replacing Formula 3000, which itself had replaced Formula Two as the last major "stepping stone" into F1. Most champions from this level graduate into F1, but 2006 GP2 champion Lewis Hamilton became the first F2, F3000 or GP2 champion to win the Formula One driver's title in 2008.[61] Drivers are not required to have competed at this level before entering Formula One. British F3 has supplied many F1 drivers, with champions includingNigel Mansell, Ayrton Senna and Mika Häkkinen having moved straight from that series to Formula One. More rarely a driver may be picked from an even lower level, as was the case with 2007 World Champion Kimi Räikkönen, who went straight from Formula Renault to F1.
 
Top