نیرنگ خیال

لائبریرین
میں اصل میں یہ کہنا چاہ رہا تھا کہ جیسے فارمولا ون میں شامل ہونے سے قبل آپ کو دیگر ریسز میں حصہ لینا ہوتا ہے۔ وکی پیڈیا کا یہ پیراگراف اجمالاً اسی بات پر روشنی ڈالتا ہے

نہیں میں ابھی صرف درجہ جات پر روشنی ڈال رہا تھا۔ ڈرائیور اور اسکی ڈرائیوری کی طرف نہیں آیا تھا۔ :)
 
میں اصل میں یہ کہنا چاہ رہا تھا کہ جیسے فارمولا ون میں شامل ہونے سے قبل آپ کو دیگر ریسز میں حصہ لینا ہوتا ہے۔ وکی پیڈیا کا یہ پیراگراف اجمالاً اسی بات پر روشنی ڈالتا ہے
جن کو انگلش نہ آتی ہو وہ کیا کریں:( ؟
 
میں نے اس سال کوئی بھی ریس نہیں دیکھی۔ کیوں کہ میرے پاس ٹی-وی نہیں ہے۔ مگر یہ وہی ریس ہوگی جو جارج لورینزو جیتا ہےشائد۔ ویسے اس سال بھی لورینزو ہی سر فہرست ہے۔ جبکہ ڈانی پیڈروسا دوسرے اور کیزی سٹونر تیسرے نمبر پر ہے۔ :)

جارج لورینزو نہیں ہورہے لورینزو
 
قیصرانی بھائی یہاں پر 125، 250، 500 اور سپر بائیک ریسز پر بات کی جائے گی۔ اگرچہ یہ سیزن اس سال میں بالکل بھی دیکھ نہیں پایا۔ مگر پھر بھی بونگیاں ماری جائیں گی۔ اس کے علاوہ فارمولا ون اور دوسری ریسز پر بھی ایویں چولیں ماری جائیں گی۔ آپ بھی اس کارخیر میں حصہ ملا کر ثواب دارین حاصل کریں۔ :)
2002 سے موٹو جی پی میں 500cc کی جگہ "موٹو جی پی" کلاس نے لے لی ہے(ویلنٹینو روسی آخری 500cc چیمپین تھا2001 میں)۔2006 تک یہ 990cc ہوتی تھی۔2007 سے اسے 800cc کر دیا گیا تھا۔2012 سے اسے بڑھا کر 1000cc کر دیا گیا ہے۔جبکہ 2010 میں 250cc کو 600cc "موٹو ٹو" سے تبدیل کر دیا گیا تھا۔جبکہ 2012 سے 125cc کوتبدیل کرکے 250cc "موٹو تھری" بنا دیا گیا۔
 
یہ باتیں اس دھاگے کے شروع میں ہو چکیں۔ :)

پس نوشت: یہ ربط دیکھیئے
 
میرا مطلب ہے کہ اس کے نام کا "تلفظ" "ہورہے" ہے۔یقین نہیں آتا تو کوئی ریس دیکھ لیں اور اس میں کمنٹری سن لیں۔اسپینش میں "ہ" کو "j" لکھا جاتا ہے۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ایسی بات نہیں ہے کہ یاماہا کو کوئی پوچھتا نہ تھا۔ یاماہا اٹالین بائیکر جو کہ راسی کا ہی ہم وطن ہے بیاجی کے پاس تھا۔ بیاجی بہت ہی زبردست بائیکر ہے۔ راسی نے شروع میں آ کر اسکو ہی شکست دی تھی۔ اور ٹائٹل جیتا تھا۔ اس سے پہلے یاماہا مک ڈوہن چلاتا رہا ہے۔ اور ڈجیروکاٹو نے بھی کافی عرصہ چلایا ہے۔ :)
میکرو سیمنسلی 23 اکتوبر 2011 کی ریس میں اس دنیا سے منہ موڑ گیا تھا۔ یوٹیوب ویڈیو کا لنک
مرحوم ڈجیرو کاٹو نے اپنا تمام کیرئیر ہی ہنڈا پر گزارا تھا۔

http://en.wikipedia.org/wiki/Daijiro_Kato#Grand_Prix_career_statistics
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
میرا مطلب ہے کہ اس کے نام کا "تلفظ" "ہورہے" ہے۔یقین نہیں آتا تو کوئی ریس دیکھ لیں اور اس میں کمنٹری سن لیں۔اسپینش میں "ہ" کو "j" لکھا جاتا ہے۔
یہ بات درست ہوگی آپ کی :) مگر انگلش سے اردو میں جب بھی لکھا جائے گا تو میں تو ج ہی کا استعمال کروں گا۔ کیوں کہ نہ تو انگلش میری زبان ہے اورنہ سپینش۔ مزید یہ کہ الفاظ کے متبادل لفظ استعمال کرنے سے نئے ریڈر کو سرچ کرنا آسان ہوتا ہے۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
Top