علی وقار

محفلین
میرے دل کی بات کہہ دی۔ مجھے بھی صرف اصلی دودھ کی چائے کی پسند ہے جو ناپید ہوتی جا رہی ہے۔ ہم نے اپنے ادارے میں بھی چائے کے لیے دودھ لگوایا ہوا ہے۔ الحمد اللہ خالص دودھ ہے۔
اگر یہ اصل دودھ میسر نہ ہو تو پھر؟
 
فہیم ملک جوگی
صاحب
کیا خوب لکھا ہے
ہم چائے کے رسیا کی تو گویا عید
ہوئی
جیتے رہیے
اور اسی طرح
اردو محفل کی رونق میں اضافہ کیجیے ۔۔
محترمہ صاحبہ! خوبصورت اظہارِ خیال پر شکرگزار ہوں۔
یہ اردو محفل آپ کی اپنی ہے ، یعنی ہماری ہم سب کی
اور اس گھر کی رونق ہم سب کے دم سے ہے۔

گُزشتہ وڈی چھوٹی عید مبارک کے ساتھ یہ آج کی چائے والی منجھلی عید مبارک ہو۔

ہمیشہ مُسکراتی رہیں۔
 
آخری تدوین:
چاء کے موضوع پہ انتہائی چاہ و چاہت کے ساتھ کیا ہی خوبصورت مضمون لکھا ہے! مزہ آ گیا۔
زبردست پہ ڈھیروں زبریں!
صاحبہ! بے حد ممنون و متشکر ہوں آپ نے اس قدر خوبصورت پیرائے میں ایسے روح افزاکلمات سے میری کاوش کو سراہا۔
ڈھیروں زبریں پر دو دفعہ مہربانی۔
 
میرے دل کی بات کہہ دی۔ مجھے بھی صرف اصلی دودھ کی چائے کی پسند ہے جو ناپید ہوتی جا رہی ہے۔ ہم نے اپنے ادارے میں بھی چائے کے لیے دودھ لگوایا ہوا ہے۔ الحمد اللہ خالص دودھ ہے۔
مَیں گاؤں کا چھوکرا ہوں
یہاں تقریباً ہر شے خالص میسر ہوتی ہے۔ سوائے چرس کو چھوڑ کر۔ :D
 
کیوں؟
کیا اس معاملے میں خود کفیل نہیں ہیں؟
اللہ معاف فرمائیں ہمیں۔
مَیں مُسمٰی فہیم ملک ولد ملک عبدالغفار ، سکونت چک عباس تحصیل و ضلع رحیم یار خان ، متعلم اردو ادب، بقائمی ہوش و حواس اور بَرِضا و رَغبت یا بَجَبرو اِکراہ " اردو محفل کے وقت کی قدر کرتے ہوئے ، یہ اقرار کرتا ہوں کہ چرسی معاملے میں خودکفیل نہیں ہوں۔ محض چرس کا نام سنا ہے اور دیکھا ہے اور قوتِ لامسہ یعنی چھُونے کی حِس آج تک حسرت سے بھری ہے۔

اللہ کریم یہاں کے اراکین کو میرے شر سے محفوظ رکھے۔آمین
 
جاسمن

لائبریرین
اگر یہ اصل دودھ میسر نہ ہو تو پھر؟
پھر یا تو ایک دو گھونٹ لے کے چھوڑ دی یا پھر مکمل ہی چھوڑ دی۔ چائے پہ سمجھوتہ نہیں ہوتا۔ اپنی رائے میں ایک منکسر و دیہی مزاج کی بندی ہوں لیکن بس چائے میں نخرے ہیں۔ سعودیہ میں جب تک گھر سے لے جایا گیا دودھ چلا، چائے پی لی۔ ہمیں معلومات نہیں تھیں کہ وہاں اصل دودھ بھی مل جاتا ہے۔ڈبے کے دودھ کی چائے بناتے۔ پھر صاحب تو پیتے تھے، میں ایک دو گھونٹ کے بعد چھوڑ دیتی تھی۔ جہاز میں بھی یہی چائے۔ گھر آ کر تسلی ہوئی۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
محض چرس کا نام سنا ہے اور دیکھا ہے اور قوتِ لامسہ یعنی چھُونے کی حِس آج تک حسرت سے بھری ہے۔
افسوس کہ ہم آپ کی اس حسرت کے پورا ہونے کی دعا نہیں کر سکتے۔
ہاں اگر اتفاق سے کبھی قوت لامسہ کی قسمت جاگی اور اس تجربے سے فیضیاب ہوئے تو نتائج سے ہم محفلین کو مستفید ہونے کا موقع دیجئیے گا۔
اللہ کریم یہاں کے اراکین کو میرے شر سے محفوظ رکھے۔آمین
اللہ معاف کرے۔۔۔ لیکن اگر شر کی بجائے کچھ اور کہتے تو بہتر نہیں تھا۔ ایسا ہمیں لگتا ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پھر یا تو ایک دو گھونٹ لے کے چھوڑ دی یا پھر مکمل ہی چھوڑ دی۔ چائے پہ سمجھوتہ نہیں ہوتا۔ اپنی رائے میں ایک منکسر و دیہی مزاج کی بندی ہوں لیکن بس چائے میں نخرے ہیں۔ سعودیہ میں جب تک گھر سے لے جایا گیا دودھ چلا، چائے پی لی۔ ہمیں معلومات نہیں تھیں کہ وہاں اصل دودھ بھی مل جاتا ہے۔ڈبے کے دودھ کی چائے بناتے۔ پھر صاحب تو پیتے تھے، میں ایک دو گھونٹ کے بعد چھوڑ دیتی تھی۔ جہاز میں بھی یہی چائے۔ گھر آ کر تسلی ہوئی۔
چائے، چائے، چائے

تیرے ناں دا ذائقہ انج سجنا
میری ماں دے ہتھ دی چاء ورگا
 
افسوس کہ ہم آپ کی اس حسرت کے پورا ہونے کی دعا نہیں کر سکتے۔
ہاں اگر اتفاق سے کبھی قوت لامسہ کی قسمت جاگی اور اس تجربے سے فیضیاب ہوئے تو نتائج سے ہم محفلین کو مستفید ہونے کا موقع دیجئیے گا۔
آپ کا افسوس دیکھ کر ذہنی و قلبی مسرت ہوئی۔
محترم اتفاق صاحب سے ملاقات ہوئی تو آپ سب کو نتائج سے مابدولت ضرور سرفراز کریں گے ۔
اللہ معاف کرے۔۔۔ لیکن اگر شر کی بجائے کچھ اور کہتے تو بہتر نہیں تھا۔ ایسا ہمیں لگتا ہے۔
"بہتر کہنے" کی مشقیں جاری ہیں۔ اور اسی بہتری کے لیے یہاں آپ ایسوں سے سیکھنے آئے ہیں۔
 
چائے، چائے، چائے

تیرے ناں دا ذائقہ انج سجنا
میری ماں دے ہتھ دی چاء ورگا
کیمرے کا رِجلٹ اچھا ہے ۔

ویڈیو اچھی لگی تو لائک کرو کمنٹ کرو اور شیئر کرو۔
چینل کو سبسکرائب کر یں اور ساتھ بیل آئی کون کا بٹن دبانا نہ بھولیں تاکہ ہر نئی آنے والی اپڈیٹ آپ تک پہنچ سکے۔ سُکریہ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ کا افسوس دیکھ کر ذہنی و قلبی مسرت ہوئی۔
محترم اتفاق صاحب سے ملاقات ہوئی تو آپ سب کو نتائج سے مابدولت ضرور سرفراز کریں گے ۔

"بہتر کہنے" کی مشقیں جاری ہیں۔ اور اسی بہتری کے لیے یہاں آپ ایسوں سے سیکھنے آئے ہیں۔
ہم تو خود شاگردی میں ہیں۔
 
سیما علی

لائبریرین
محترمہ صاحبہ! خوبصورت اظہارِ خیال پر شکرگزار ہوں۔
یہ اردو محفل آپ کی اپنی ہے ، یعنی ہماری ہم سب کی
اور اس گھر کی رونق ہم سب کے دم سے ہے۔

گُزشتہ وڈی چھوٹی عید مبارک کے ساتھ یہ آج کی چائے والی منجھلی عید مبارک ہو۔

ہمیشہ مُسکراتی رہیں۔
جزاک اللہ خیرا کثیرا
 
Top