میں تو سب پر مٹی ڈالنے کا سوچ رہا ہوں مجھے آپ لوگوں کی سمجھ نہیں آرہی ہے کہ مجھ پر اتنی تنقید کیوں جارہی ایک پائریسی کے حوالے سے اور دوسرے کہ دوسروں کا مواد میں اپنے نام سے یہاں درج کررہا ہوں مجھے بھی اس سے نفرت ہے بس میں حوالہ دینا بھول گیا تھا لیکن ابھی تک اس کی کسی نے مذمت نہیں کی کہ جناح پور کا دھاگہ کس نے کھولنے کی اجازت دی دوئم کہ چاچو ٹائپنگ یہ بھی پائریسی کی مثال ہے اس کو کسی نے کچھ نہیں کہا اور تو دوسروں کے اشعار بھی اپنے نام سے یہاں پیسٹ کئے گئے ہیں اور بھی بہت کچھ پائریسی موجود ہے لیکن میری حوصلہ افزائی کی جگہ حوصلہ شکنی کی جارہی ایک عثمان صاحب کو پتا نہیں کیا تکلیف ہے اور دوسری وحید صاحب کو مسئلہ ہے اور تو اور ڈھکے چھپے الفاظ میں آپ بھی لیکن میں اپنا کام نہیںچھوڑوں گا میرا مشن ایک پاکستانی قوم ہے بس اور بس اس سے زیادہ نہیں اور یہاں سے میں تعصب کو ختم کر کے چھوڑوں گا
شاہنواز عامر، چاچو ٹائپنگ کے حوالے سے کچھ بتائیں گے کہ یہ کیسے پائریسی ہے؟
ایک پتے کی بات بتاتا ہوں۔ اگر آپ کو کسی رکن کی کوئی بات پسند نہیں تو الجھنے کی بجائے اسے اگنور لسٹ میں منتقل کر دیں۔ مفت میں اپنا اور دوسروں کا خون جلانے سے بچ جائیں گے
ورنہ آپ کی اور دوسرے اراکین کی ساری توانائی محض بحث برائے بحث میں ہی صرف ہو جائے گی اور ہم Other side of the picture نہیں دیکھ سکیں گے
آپ کے والد محترم ایک اخبار سے متعلق ہیں۔ اس حوالے سے ایک مثال دینا چاہتا ہوں کہ اگر آپ کے والد کی تحاریر کو کسی دوسرے اخبار والے چھاپ دیتے ہیں اور آپ کے والد محترم کا حوالہ نہیں دیتے۔ چاہے ان کی نیت کتنی ہی صاف کیوں نہ ہو، آپ کو یا آپ کے والد کو یہ بات پسند نہیں آئے گی نا؟ اسی طرح اگر آپ کو بتایا گیا ہے کہ اگر دوسری جگہ سے متن ادھر لگائیں تو اس کا حوالہ دے دیں۔ اس سے کافی الجھنیں ختم ہو جائیں گی۔ آخر جب متن کاپی کرتے ہیں تو وہ سائٹ تو آپ کے پاس کھلی ہوئی ہے نا؟ متن کاپی کرنا مشکل نہیں تو ایک لنک کاپی کرنا مشکل ہے کیا؟
اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ کے ساتھ اچھا سلوک نہیں ہو رہا تو کیا آپ نے کوشش کی کہ اپنے انداز کو تھوڑا سا بدل دیں؟ کہتے ہیں کہ یا تو اپنے ارد گرد کی ہر چیز کو بدل دو یا خود بدل جاؤ۔ کون سا کام آسان ہوگا؟
تحقیق کیا ہے؟ صرف ایک پہلو دیکھنا؟ دو پہلو دیکھنا یا ہر ممکن پہلو کو دیکھنا؟ آپ First Hand Experience کی بنیاد پر تحقیق نہیں کر سکتے۔ کیونکہ ایک تو آپ براہ راست Involve ہیں، دوسرا کسی بھی مشاہدے کے لئے بہت زیادہ نزدیک یا بہت زیادہ دور ہونا بھی نقصان دہ ہوتا ہے۔ تیسرا یہ بھی جب تک آپ دوسرے بندے کی رائے نہیں سنیں اور سمجھیں گے تو دوسرا بندہ کیوں آپ کی بات سنے اور سمجھے؟
دل پر مت لیں بلکہ دماغ سے سوچیں کہ میری باتیں آپ کی مخالفت کے لئے نہیں بلکہ اس فورم پر آپ کی موجودگی کو آپ کے لئے اور دوسروں کے لئے آسانی پیدا کرنے کے لئے ہیں۔ باقی جیسے آپ مناسب سمجھیں