آپ دونوں کا بہت بہت شکریہ۔ یہ قرانی متن واقعی بہت بہتر ہے اور اعراب بہت صحیح طریقے سے لگائے گئے ہیں۔
واقعی یہ قابلِ افسوس بات ہے کہ ابھی تک قران کا اردو ترجمہ اور تفسیر صحیح معنوں میں اردو میں آنلائن نہیں ہوئی ہے۔
ویسے سعودی حکومت نے قران کا اردو ترجمہ اور تفسیر آنلائن دیا ہوا ہے، مگر یہ Half Unicode ہے (کیونکہ انہوں نے تابش صاحب کا فونٹ استعمال کیا ہے، جو کہ بہت نرالا ہے اور م س ورڈ میں کام نہیں کرتا، اور نہ ہی اس فورم کے ایڈیٹر میں کام کرے گا۔
اس کا لنک ہے:
http://www.qurancomplex.com/Quran/Targama/Targama.asp?TabID=4&SubItemID=1&l=urd&t=urd
بہرحال، کچھ نہ ہونے سے کچھ تھوڑا بہت ہونا بھی بہتر ہے۔
مزید براں، نبیل صاحب، میرے خیال میں آپ نے ہی ایک دفعہ مہر نیوز اور تبیان کے صفحے کا لنک یہاں پوسٹ کیا تھا۔ میں نے بھی اُن کا صفحہ دیکھا ہے اور مجھے وہاں قران بمعہ اردو ترجمہ کےنظر آیا ہے جو کہ مکمل طور پر یونیکوڈ میں ہے۔
لنک ہے
http://urdu.tebyan.net/
ویسے مہر نیوز ایجنسی خاصی بڑی نیوز ایجنسی لگتی ہے۔ مگر اُن کے ویب سائیٹ کی غلطی یہ ہے کہ وہ عربی کا کیبورڈ استعمال کر رہے ہیں (یعنی اردو کے کچھ فونٹز میں اُن کا متن صحیح نظر نہیں آئے گا)۔
تصویری اردو کی جہاں تک بات ہے، تو ملت ڈاٹ کام پر مولانا مودودی کی پوری تفہیم القران بھی موجود ہے۔ (اردو انگریزی اور پشتو میں )۔ مجھے علم نہیں تھا کہ پشتو زبان میں بھی تفاسیرِ قران پر اتنا کام ہو چکا ہے۔ دیکھ کر خوشی ہوئی۔
ملت ڈاٹ کام پر ہی تصویری اردو میں سیرتِ نبی (ص) پر بہت سے کتابیں بھی موجود ہیں۔
امید ہے کہ یہ سب رابطے اہم ہیں اور سب لوگوں کو معلوم ہونے چاہیے ہیں۔