مگر مچھ کی پیدائش

تعبیر

محفلین
crocodile1ww4.jpg



crocodile5lu3.jpg




crocodile2kf7.jpg


crocodile3hj3.jpg




crocodile4wg0.jpg
[/center]
 

زیک

مسافر
مجھے تو اچھا لگ رہا ہے۔ میری ایک تصویری بھی ہے ایک بے‌بی مگرمچھ کو ہاتھ میں اٹھائے ہوئے۔
 

عندلیب

محفلین
ابھی انڈے کہ ساتھ ناشتہ کرنے کا ارادہ تھا ، مگرمچھ کہ انڈے دیکھ لئے ، اب میرے ناشتے کا کیا ہوگا۔۔۔؟
 

طالوت

محفلین
کسی زمانے میں کراچی میں یہ غوغا بلند ہوا تھا کہ دکانوں پر مرغیوں کی بجائے کچھووں کے انڈے بک رہے ہیں ۔۔
شتر مرغ کا انڈا کھایا ہے کبھی کسی نے ؟
وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
مگرمچھ کے تو نہیں البتہ کچھوے کے انڈے ضرور فروخت ہوتے ہیں۔

شتر مرغی کا انڈا یہاں بہت سی مارکیٹوں میں موجود ہے۔ تقریباً 17 ریال کا ملتا ہے۔ جبکہ مرغی کے انڈوں کا پورا کریٹ (30 انڈے) 15 ریال میں مل جاتا ہے۔

شتر مرغی کے انڈے کا خالی خول بھی یہاں بکتا ہے۔
 

طالوت

محفلین
یہ کسی خاص مارکیٹ سے ملے گا ؟ شتر مرغی کا انڈا ؟ میں نے اب تک یہاں کسی سپر اسٹور یا بقالے پر نہیں دیکھا ۔۔
وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
طالوت آپ تمیمی سیفوی Tamimi Safeway یا جیان Geant میں چلے جائیں، وہاں آپ کو انڈے کے علاوہ ان کا گوشت بھی مل جائے گا۔ اس کے ایک انڈے کا آملیٹ آٹھ آدمیوں کے ناشتے کے لیے کافی ہو گا۔
 

طالوت

محفلین
تمیمی مارکیٹس جانے کو تو کبھی اتفاق نہیں ہوا البتہ جیانٹ میں دو چار بار جانا ہوا ہے مگر کبھی غور نہیں کیا ۔۔اگر اس کو ابالا جائے تو بتا سکیں گے اندازاََ کتنا وقت درکار ہوگا ۔۔ ؟ کیونکہ مجھے آملیٹ سے زیادہ ابلا ہوا انڈا پسند ہے ۔۔۔
وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو تجربہ کرنے پر ہی منحصر ہے۔ میرے خیال میں اگر مرغی کے انڈے کو ابلتے پانی میں ایک منٹ رکھتے ہیں تو اس کو سات آٹھ منٹ تو رکھنا ہی چاہیے۔

اور ہاں اس میں آپ کو سفید رنگ کے علاوہ کالے رنگ کا بھی انڈا مل جائے گا۔ کالے رنگ کا انڈا میں نے سفید والے انڈے سے حجم میں تھوڑا چھوٹا دیکھا ہے۔
 

تعبیر

محفلین
کسی مگر مچھ نے سن لیا تو :rolleyes:

:laugh: :laugh: :laugh:

مجھے تو اچھا لگ رہا ہے۔ میری ایک تصویری بھی ہے ایک بے‌بی مگرمچھ کو ہاتھ میں اٹھائے ہوئے۔

چھیییییی زیک کراہت نہیں ہوئی آپ کو

آپ وہ تسویر شئیر کریں نا کسی دن :)

ابھی انڈے کہ ساتھ ناشتہ کرنے کا ارادہ تھا ، مگرمچھ کہ انڈے دیکھ لئے ، اب میرے ناشتے کا کیا ہوگا۔۔۔؟

:laugh: :laugh: مرغی کے انڈے تو دیکھنے میں ہی شاندار لگتے ہیں جبکہ یہ انڈے دیکھیں دیکھنے میں ہی بدصورت ہیں

یہ بھی حسرت ہی رہی ۔۔۔۔
وسلام

ایک تو طالوت نے بھی عجیب عجیب حسرتیں پال رکھی ہیں :rolleyes:


مگرمچھ کے تو نہیں البتہ کچھوے کے انڈے ضرور فروخت ہوتے ہیں۔

شتر مرغی کا انڈا یہاں بہت سی مارکیٹوں میں موجود ہے۔ تقریباً 17 ریال کا ملتا ہے۔ جبکہ مرغی کے انڈوں کا پورا کریٹ (30 انڈے) 15 ریال میں مل جاتا ہے۔

شتر مرغی کے انڈے کا خالی خول بھی یہاں بکتا ہے۔



:eek: :eek: :eek: شتر مرغی کا انڈہ :eek: :confused: کیا وہ کھانا حلال ہے اور اس کے خالی خول کا کیا کرتے ہیں :confused:

ویسے ایک انڈہ پوری فیملی کے لیے ہی پورا ہوتا ہو گا نا :confused: :eek:
 

شمشاد

لائبریرین
شتر مرغ جب حلال ہے تو اس کی مسنر کا انڈہ کیسے حلال نہ ہو گا۔

خالی خول برگر فیملی قسم کے لوگ ڈیکوریشن کے لیے خریدتے ہیں۔

جی ایک انڈے کا آملیٹ یا فرائی چھ سے آٹھ آدمیوں کے لیے باآسانی کافی ہو سکتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ نہیں کھانا چاہتیں، وہ الگ بات ہے، ویسے نہ کھانے کی وجہ کیا ہے، شتر مرغی سے کوئی دشمنی ہے کیا؟ آخر کو وہ بھی تو مرغی کی بڑی والی بہن ہی ہے۔
 
Top