مگر مچھ کی پیدائش

وجی

لائبریرین
جی طالوت آپ سے بلکل ٹھیک کہا کہ ایک دو بار کے بعد اندازہ ہوجاتا ہے
اب رہی اونٹ کی بات کچھ یقین کرنا مشکل ہے کیونکہ ابھی اس عید پر کسی نے خبر دی تھی کہ کراچی میں ایک قصائی کا سر ایک اونٹ نے چبا ڈالا اور وہ جو اونٹ کو حلال کرنے آیا تھا خود حلال ہوگیا
 

شمشاد

لائبریرین
کراچی کا تو معلوم نہیں کہ کیسے اونٹ کو ذبح کرتے ہیں۔ منٰی میں دیکھا تھا۔ بندے نے بانس نما لمبا سا ڈنڈا پکڑا ہوا تھا جو کہ خاصا موٹا بھی تھا۔ اس نے گھما کر پورے زور سے اونٹ کی گردن پر مارا۔ اونٹ وہیں چکرا کر گر گیا اور اس نے اونٹ کی گردن میں جہاں سے وہ جسم کے ساتھ ملی ہوئی تھی، چھرے سے ایک بڑا سا سوراخ کر دیا۔ اب جو خون نکلنا شروع ہوا، تو بس ایسے سمجھ لیں کہ کسی نے نل کھول دیا ہے۔
 

طالوت

محفلین
جی طالوت آپ سے بلکل ٹھیک کہا کہ ایک دو بار کے بعد اندازہ ہوجاتا ہے
اب رہی اونٹ کی بات کچھ یقین کرنا مشکل ہے کیونکہ ابھی اس عید پر کسی نے خبر دی تھی کہ کراچی میں ایک قصائی کا سر ایک اونٹ نے چبا ڈالا اور وہ جو اونٹ کو حلال کرنے آیا تھا خود حلال ہوگیا
وہ میں نے ہی دی تھی ۔۔ جیو نیوز کی سلائڈ پر دیکھا تھا کہ اسد نامی ایک نوجوان کو لاہور میں قربانی کے اونٹ نے چبا کر مار ڈالا۔۔

میرے پاس جو ویڈیو ہے اس میں ایک شخص نے ایک ہاتھ میں ایک بڑا چھرا اور دوسرے ہاتھ میں پانی کا پائپ لے رکھا ہے اور اس 2 منٹ 40 سیکنڈ کی ویڈیو میں اس نے کم و بیش 17 اونٹ نحر کر دئیے جسم کے ساتھ جڑے گردن کے حصے پر چھرا چلاتا جا رہا ہے اور لگتے ہی اونٹ زمین بوس ۔۔ نہ ان کو باندھا اور نہ ہی کوئی مجمع ۔۔ بس دو آدمی دوسرا آدمی پانی کے ساتھ بہنے والے خون کو صاف کر رہا ہے ۔۔
وسلام
 

وجی

لائبریرین
ویڈیو اگر پوسٹ کر سکیں تو کردیں
عید پر اونٹ کے چبانے کی تو وہ میں نے محفل سے نہیں دیکھی نہ ہی سنی وہ ایک دوست سے سنی تھی
 

طالوت

محفلین
ویڈیو میرے سیل فون میں ہے اور 3gp فارمیٹ میں ہے ۔۔ میں اسے اپنے کمپیوٹر پر منتقل کر کے آپ کو ای میل کر دوں گا یا پھر کسی سائٹ سے شئیر کر دوں گا ۔۔ (مگر یاد دلا دیجیے گا اگر نہ کی تو)
وسلام
 
Top