مگر مچھ کی پیدائش

تعبیر

محفلین
ہاہاہا

کبھی دیکھا سنا نہیں نا کسی کو کھاتے ہوئے شاید تبھی اور ویسے بھی یہ پرندہ دیکھنے میں بھی اچھا نہیں لگتا
 
شمشاد

لائبریرین
کمال کرتی ہیں آپ بھی، یہ تو بہت زبردست پرندہ ہے، کیا ہوا جو اڑنے سے محروم ہے۔
 
تعبیر

محفلین
چلیں اب آپ کی نظر سے دیکھنے کی کوشش کرونگی شاید اچھا لگ ہی جائے

اس پر محاورہ بھی تو ہے نا ۔۔ریت میں گردن چھپانے والا
 
شمشاد

لائبریرین
وہ تو کبوتر کے متعلق بھی ہے کہ بلی کو دیکھ کر آنکھیں بند کر لیتا ہے۔ تو کیا کبوتر کھانا بھی چھوڑ دیں۔
 
زیک

مسافر
چھیییییی زیک کراہت نہیں ہوئی آپ کو

آپ وہ تسویر شئیر کریں نا کسی دن :)

کراہت کس بات کی؟ ایورگلیڈز گئے تھے وہاں مگرمچھ بھی دیکھے ایک شو بھی تھا مگرمچھ کا۔ بعد میں پکڑ کر تصویر بھی کھنچوائ۔ اگر مل گئ تو پوسٹ کروں گا مگر یہ فلم کیمرے سے تھی اس لئے ڈھونڈنی پڑے گی کہ کہاں ہے۔

:laugh: :laugh: مرغی کے انڈے تو دیکھنے میں ہی شاندار لگتے ہیں جبکہ یہ انڈے دیکھیں دیکھنے میں ہی بدصورت ہیں

ایک تو طالوت نے بھی عجیب عجیب حسرتیں پال رکھی ہیں :rolleyes:

:eek: :eek: :eek: شتر مرغی کا انڈہ :eek: :confused: کیا وہ کھانا حلال ہے اور اس کے خالی خول کا کیا کرتے ہیں :confused:

ویسے ایک انڈہ پوری فیملی کے لیے ہی پورا ہوتا ہو گا نا :confused: :eek:

شترمرغ کا انڈا تو نہیں کھایا مگر جنوبی افریقہ کے ریستوران میں اس کا گوشت کھایا ہے کئ بار اور مزے کا لگا۔
 
زینب

محفلین
یخییییییییی پا جی اپ بھی نا کیا پوسٹ کیا اوپر سے کیا کیا باتیں کیے جا رہے ہیں سب۔۔۔کنے گندے ہو اپ لوگ
 
طالوت

محفلین
شتر مرغ کے فارم تو متحدہ عرب امارات میں بھی ہیں اور یقیننا کھایا بھی جاتا ہو گا ۔۔ اور اس پر تو سواری بھی کی جا سکتی ہے ۔۔
پتہ نہیں پاکستان میں ہیں کہ نہیں ۔۔
وسلام
 
طالوت

محفلین
تو کیا خیال ہے پاکستان میں اس کاروبار کے بارے میں ؟ انڈے بیچنے کا کام میں کروں گا شتروں کی دیکھ بھال آپ کے ذمے ، اصل میں میں نے نیشنل جیوگرافک پر ڈاکیومینٹری دیکھی تھی جس میں ایک افریقی جب اس کا انڈا اٹھانے کی کوشش کرتا ہے تو بندہ آگے آگے اور شتر پیچھے پیچھے ۔۔ اس لیے دیکھ بھال آپ کے ذمے ۔۔ اور قصاب تو بہت مل جائیں گے جو منوں وزنی بیل کو دو منٹ میں چاروں شانے چت کر دیتے ہیں ان کے سامنے شتر کی کیا حیثیت ؟
وسلام
 
زینب

محفلین
ہاہاہاہا اور میں جب جب آپ دونوں کو شتر مرغ سے مار پڑے گے باہر بیٹھ کے ہنسوں‌گی۔۔۔۔۔۔۔ویسے میں نے چڑیا گھر میں دیکھا ہے شتر مرغ
 
شمشاد

لائبریرین
مشورے پر غور کیا جا سکتا ہے۔ پہلے اس کو مکمل طور پر work out کرنا پڑے گا۔ فیزیبلٹی بنانی پڑے گی۔
 
طالوت

محفلین
اور اسی ہنسی سے ہم شتروں کو ڈرانے کا کام لے سکتے ہیں ۔۔
تو کب بنا رہے ہیں فزیبلٹی رپورٹ ؟
وسلام
 
تعبیر

محفلین
وہ تو کبوتر کے متعلق بھی ہے کہ بلی کو دیکھ کر آنکھیں بند کر لیتا ہے۔ تو کیا کبوتر کھانا بھی چھوڑ دیں۔

اف مجھے تو ابھی شتر مرغ کے انڈے والی بات ہی ہضم نہیں ہو رہی تھی کہ آپ نے کبوترکھانے والی بات کو بھی بیچ میں ڈال لیا :eek:

کراہت کس بات کی؟ ایورگلیڈز گئے تھے وہاں مگرمچھ بھی دیکھے ایک شو بھی تھا مگرمچھ کا۔ بعد میں پکڑ کر تصویر بھی کھنچوائ۔ اگر مل گئ تو پوسٹ کروں گا مگر یہ فلم کیمرے سے تھی اس لئے ڈھونڈنی پڑے گی کہ کہاں ہے۔

شترمرغ کا انڈا تو نہیں کھایا مگر جنوبی افریقہ کے ریستوران میں اس کا گوشت کھایا ہے کئ بار اور مزے کا لگا۔

کوئی بات نہیں زیک آپ آرام سے ڈھونڈیے گا اگر اس بیچ میرا اوپر کا ٹکٹ نہیں کٹا تو دیکھ لونگی

اف سارے کے سارے بندے ایک ہی جیسے ہیں
 
شمشاد

لائبریرین
ارے کبوتر تو پھر بھی خاصا بڑا پرندہ ہے، لوگ تو چڑے چڑیاں بہت شوق سے کھاتے ہیں۔
 
وجی

لائبریرین
تو کیا خیال ہے پاکستان میں اس کاروبار کے بارے میں ؟ انڈے بیچنے کا کام میں کروں گا شتروں کی دیکھ بھال آپ کے ذمے ، اصل میں میں نے نیشنل جیوگرافک پر ڈاکیومینٹری دیکھی تھی جس میں ایک افریقی جب اس کا انڈا اٹھانے کی کوشش کرتا ہے تو بندہ آگے آگے اور شتر پیچھے پیچھے ۔۔ اس لیے دیکھ بھال آپ کے ذمے ۔۔ اور قصاب تو بہت مل جائیں گے جو منوں وزنی بیل کو دو منٹ میں چاروں شانے چت کر دیتے ہیں ان کے سامنے شتر کی کیا حیثیت ؟
وسلام

طالوت بھائی بیل کو قابو کرنا اور بات ہے اور شتر مرغ کو قابو کرنا اور بات ہے
اسکی تانگیں بہت مضبوط ہوتی ہیں اور اسکے پاس صرف یہی ایک بچاؤ کا ہتیار ہوتا ہے
 
طالوت

محفلین
درست کہا وجی ۔۔ مگر یہ بات قصائیوں کے حوالے سے ہے ۔۔ مگر میرا نہیں خیال کہ شتر کی ٹانگیں بیل کی ٹانگوں سے مضبوط ہوں گی ۔۔ ویسے بھی قصاب ایک دو کو ذبح کر کے اندازہ لگا لیں گے کہ کس طرح ان کو قابو کرنا ہے ۔۔ (کچھ شیخ چلی جیسی بات نہیں ہو گئی کہ ابھی توفزیبلیٹی رپورٹ آنا باقی ہے :blush:) ۔۔
میں نے ایک ویڈیو دیکھی تھی کہ ایک قصاب نے قریب 6-7 منٹ میں 12-15 اونٹ ذبح (نحر) کر دئیے اور نہ تو ان کو باندھا گیا اور نہ کوئی ایسا حفاظتی انتظام کیا گیا اگرچہ اونٹ بڑا بد تمیز جانور ہے۔۔ اور شتر بےچارے کی تو گردن بڑی پتلی سی ہوتی ہے ۔۔
وسلام
 
Top