مہدی حسن مہدی حسن انتقال کر گئے

انا للہ و انا الیہ راجعون۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی بخشش فرمائے اور انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔آمین
 
اب مرنے پر تعریف کرنا عجیب سا لگتا ہے مگر جو شخص جس فن سے وابستہ ہو اسی کے نمونوں پر گفتگو اس شخص کی حقیقی تعریف ہوتی ہے۔

لاجواب گایا ہے اور کچھ گیت اور غزلیں تو ایسی ہیں کہ مخصوص ہو کر رہ گئیں مرحوم کے ساتھ۔
 

ساجد

محفلین
موسیقی کی دنیا اپنے عظیم محسن سے محروم ہو گئی۔ مرحوم وضع دار گائک تھے ، پاکستان کی پہچان تھے اور سُر کی سلطنت کے ایسے بادشاہ تھے جنہوں نے غزل کی گائیکی کو خاص طور پر فن کی رفعتوں سے روشناس کروایا۔ مہدی حسن کی آواز سے میرا سب سے پہلا تعارف میرے بچپن میں ہوا اور غزل نہیں بلکہ نعت شریف سے ہوا۔ ان کی پیش کردہ یہ نعت شریف ریڈیو پاکستان کے صبح کے پروگرام "روشنی" میں اکثر پیش کی جاتی تھی اور اُس وقت میں اگرچہ ان الفاظ کا پورا مطلب نہیں سمجھتا تھا لیکن یہ نعت شریف میرے ہونٹوں پر جاری رہتی اور شعور کی پختگی کے ساتھ جوں جوں اس نعت شریف کے الفاظ کا ادراک ہوا توں توں مہدی حسن کے لئے میری عقیدت بھی بڑھتی رہی۔

خدائے ذوالجلال ، مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین و مداحوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
اب کہ ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیں
رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لئے
کو بہ کو پھیل گئی بات شناسائی کی
مہدی حسن ہم تمہیں کبھی بھلا نہ پائیں گے۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
اب مرنے پر تعریف کرنا عجیب سا لگتا ہے مگر جو شخص جس فن سے وابستہ ہو اسی کے نمونوں پر گفتگو اس شخص کی حقیقی تعریف ہوتی ہے۔

لاجواب گایا ہے اور کچھ گیت اور غزلیں تو ایسی ہیں کہ مخصوص ہو کر رہ گئیں مرحوم کے ساتھ۔

جن میں سرِ فہرست احمد فراز صاحب کی
رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لئے
اور
اب کہ ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیں
اور فیض احمد فیض صاحب کی
گلوں میں رنگ بھرے بادِ نو بہار چلے
 

میر انیس

لائبریرین
جن میں سرِ فہرست احمد فراز صاحب کی
رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لئے
اور
اب کہ ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیں
اور فیض احمد فیض صاحب کی
گلوں میں رنگ بھرے بادِ نو بہار چلے
یہ تینوں میری بھی بہت پسندیدہ غزلیں تھیں۔ بس اس میں''زندگی میں تو سبھی پیار کیا کرتے ہیں'' اور ''پیار بھرے دو شرمیلے نین'' اور ملی نغمہ یہ ''وطن تمہارا ہے تم ہو پاسباں اسکے'' بھی شامل کرلیں۔ ب تو خیر سب ہی چھٹ گیا
 

تعبیر

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون

افسوس کی بات تو ہے لیکن کتنے سالوں سے کتنی تکلیف کی زندگی گزار رہے تھے
گانا گانا تو دور کی بات بول بھی نہیں پا تے تھے۔اللہ انکی مغفرت فرمائیں
مہدی حسن خان صاحب اپنی غزلوں اور گانوں کے ذریعے ہمیشہ امر رہیں گے
 

فرخ منظور

لائبریرین
میرے خیال میں ہمیں افسوس کرنے کی بجائے خوش ہونا چاہیے کہ انہوں نے اپنی زندگی بھرپور طریقے سے بتائی اور اپنے کام کے ذریعے ہمیشہ کے لئے امر ہو گئے اور انہیں اس تکلیف دہ بیماری سے نجات ملی جن سے وہ بہت عرصے سے نبرد آزما تھے۔

بلھا شاہ اساں مرنا ناہیں
گور پیا کوئی ہور
 
Top