مہرنستعلیق لاہوری فونٹ ۔۔ ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کا مکمل اسلوشن

متلاشی

محفلین
السلام علیکم!
مہر نستعلیق ویب کی کامیاب ریلیز کے بعد ہم ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کے لیے آئی ٹی یونیورسٹی کے تعاون سے مہرنستعلیق لاہوری فونٹ بھی تکمیل کے مراحل میں ہے۔ اس فونٹ کی خصوصیات درج ذیل ہیں ۔
  • لاہوری خطاطی کے مطابق معیاری فونٹ
  • ہریونی کوڈ بیسڈ سوفٹ وئیر میں سپورٹڈ
  • کریکٹر بیسڈ
  • اعراب کی مکمل سہولت
  • کشیدہ کی مکمل سپورٹ
  • جسٹیفیکشن آلٹرنیٹوز
  • اسٹائلسٹک سیٹ
اور بہت کچھ ۔۔۔۔۔
کچھ نمونہ جات ملاحظہ ہوں ۔

21764797_1419690154775560_6085891440792065735_n.jpg

21558760_1419690201442222_8164067699072085399_n.jpg

21764787_1423499607727948_3916130330216765140_n.jpg
 
طاہر جبران

محفلین
یہ پاک سر زمین شاد باد والی جو تصویر ہے اس طرح کیسے لکھا جا سکتا ہے کیا کوئی بٹن جیسے Italic دبا کر ایسے لکھا جا سکتا ہے ہہ کوئی اور طریقہ ہے . میں صرف ورڈ استمال کرتا ہوں
 
یہ پاک سر زمین شاد باد والی جو تصویر ہے اس طرح کیسے لکھا جا سکتا ہے کیا کوئی بٹن جیسے Italic دبا کر ایسے لکھا جا سکتا ہے ہہ کوئی اور طریقہ ہے . میں صرف ورڈ استمال کرتا ہوں
اگر کسی فونٹ میں کشیدہ کی مکمل سپورٹ ہو تو لکھا جا سکتا ہے ورنہ نہیں۔
جمیل نوری نستعلیق کشیدہ میں یہ سہولت اٹالک کرنے پر میسر ہے۔ ویسے عمومی طور پر تطویل کیریکٹر استعمال ہوتا ہے، اس مقصد کے لیے۔
جو کہ پاک اردو انسٹالر کیبورڈ میں شفٹ + مائنس کی پر موجود ہے۔
یاد رہے کہ فونٹ میں کشیدہ کی سہولت موجود ہونا ضروری ہے۔
 
بہت بہت شکریہ رہنمائی کے لیے . یہ مہر لاہوری پر تو کشیدہ کی سہولت موجود ہے . کیا مہر نستعلیق میں بھی یہ سہولت موجود ہے یا نہیں کیونکہ میں نے وہ انسٹال کر رکھا ہے
 
طاہر جبران

محفلین
میں نے ایک تھریڈ تطویل سیکھنے کے لیے بنایا تھا . اس کے جواب میں ایک صاحب نے کہا کہ تطویل صرف نسخ کے لیے ہوتا ہے نستعلیق کے لیے نہیں .
تطویل کو تو جتنا مرضی طویل کر سکتے ہیں کیا اس مہر لاہوری کو بھی اپنی مرضی کے مطابق طویل کر سکتے ہیں
 
طاہر جبران

محفلین
ایک ایسی تصویر لگائیں جس میں ایک جملہ لکھا ہو اور وہ جملہ دو بار لکھا ہو . ایک بار مہر نستعلیق فونٹ پر لکھا ہو اور ایک بار مہر لاہوری پر لکھا ہو . مجھے اس طرح ان دونوں میں فرق کو سمجھنے میں مدد ملے گی . شکریہ
 
متلاشی

محفلین
بہت بہت شکریہ رہنمائی کے لیے . یہ مہر لاہوری پر تو کشیدہ کی سہولت موجود ہے . کیا مہر نستعلیق میں بھی یہ سہولت موجود ہے یا نہیں کیونکہ میں نے وہ انسٹال کر رکھا ہے
جی مہرنستعلیق ویب فونٹ پر کشیدہ کی جزوی سہولت موجود ہے۔ آپ کسی بھی لفظ کے آگے تطویل کی کی پریس کر کے اسے کشیدہ کر سکتے ہیں ۔
 
متلاشی

محفلین
میں نے ایک تھریڈ تطویل سیکھنے کے لیے بنایا تھا . اس کے جواب میں ایک صاحب نے کہا کہ تطویل صرف نسخ کے لیے ہوتا ہے نستعلیق کے لیے نہیں .
تطویل کو تو جتنا مرضی طویل کر سکتے ہیں کیا اس مہر لاہوری کو بھی اپنی مرضی کے مطابق طویل کر سکتے ہیں
نستعلیق میں تطویل کا استعمال نسخ سے مختلف ہوتا ہے۔ اس میں فونٹ میں جتنی سپورٹ ہو گی اتنی ہی تطویل ڈالی جا سکے گی۔ ایک ، دو ، تین ، چار مختلف درجہ تک تطویل ڈالی جا سکتی ہے۔
 
متلاشی

محفلین
ایک ایسی تصویر لگائیں جس میں ایک جملہ لکھا ہو اور وہ جملہ دو بار لکھا ہو . ایک بار مہر نستعلیق فونٹ پر لکھا ہو اور ایک بار مہر لاہوری پر لکھا ہو . مجھے اس طرح ان دونوں میں فرق کو سمجھنے میں مدد ملے گی . شکریہ
22091553_1425518137526095_249304487_n.png
 
ابو ہاشم

محفلین
چند تجاویز

1۔ جزم کے لیے –ْ کے بجائے ۔ٛ کی علامت استعمال کی جائے کیونکہ –ْ کی شکل پیش سے ملتی جلتی ہے اور اس وجہ سے اکثر اوقات ان کے درمیان کنفیوژن رہتا ہے۔ ویسے بھی اردو اور فارسی میں –ْ کے بجائے ۔ٛ زیادہ رائج ہے۔
2۔واؤ معدولہ کے نیچے لکیر ظاہر کرنے کے لیے ٜ (یونیکوڈ 065C) یا کسی اور مناسب کیریکٹر کو افقی لکیر کی شکل میں و کے نیچے ظاہر کرنے کا انتظام کر دیجیے۔ اس سے نصابی کتب اور دوسری اردو سکھانے والی کتب شائع کرنے میں آسانی ہو گی۔
3۔ ایک حرف پر ایک سے زیادہ اعراب (زبر، زیر، پیش، جزم) کی سپورٹ بھی شامل کر دیں اس سے کچھ الفاظ کے مختلف تلفظ بھی ایک ہی لفظ پر ظاہر کیے جا سکیں گے جیسے مَٹّی اور مِٹّی اکٹھے ایک ہی لفظ مٹی پر ظاہر کیے جا سکیں گے۔
4۔ ﮠ (یونیکوڈ 06BB) بھی نستعلیق میں لکھا جا سکے اور اس کی ترسیمے کے شروع، درمیان اور آخر والی شکلیں ن کی شکلوں کی طرح ہوں لیکن ان کے اوپر ؕ ہو۔ اس حرف کی سپورٹ شامل کرنے سے پنجابی بھی بہتر انداز میں لکھی جا سکے گی۔
5۔ inverted commas کی بھی اردو کے لحاظ سے سپورٹ شامل کر دیں۔

اور
'ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کا مکمل سلیوشن'
پڑھ کر یہ تجاویز دی ہیں۔ امید ہے ان پر غور کیا جائے گا۔

Top