متلاشی
محفلین
ابھی ابھی اطلاع ملی ہے کہ جیو نیوز نے بھی ہمارے فونٹ کی ریلیز کی خبر چلا دی ہے ۔۔ الحمد للہ
Internet Ky Ly Khatati Per Mabni Urdu Font Tayar
Internet Ky Ly Khatati Per Mabni Urdu Font Tayar
کشیدہ کی سپورٹ لیمٹڈ ہے ۔۔ فونٹ کے ویب پیج پر لکھا ہوا ہے۔۔ اور کریکٹر سیٹ سپورٹڈ چارٹ میں تفصیل درج ہے ۔۔تطویل کا فیچر ابھی توجہ کا مستحق ہے۔
"س" کی الگ سے تطویل تو ہو رہی ہے، لیکن کسی لفظ کے درمیان یا آخر میں نہیں ہو رہی۔
درمیان میں کسی بھی حرف کی تطویل نہیں ہو رہی۔
جمیل کی کرننگ ان پیج میں واقع اچھی ہے۔لیکن وہ فونٹ کی نہیں ان پیج کی کرننگ ہے۔ڈیسکٹاپ پر بھی استعمال ہوتا ہے۔ نصب ہو جاتا ہے ونڈوز میں۔
جمیل نوری نستعلیق کی کرننگ کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔
بلٹ پروف بنانے سے کیا مراد ہے؟فونٹ کو کسی سی ایس ایس فونٹ فیس جنریٹر سائٹ پر اپلوڈ کر کے اس کا بلٹ پروف پیکیج تیار کر لیں
لگیچرز پر مبنی ۵۰ کلو کے فانٹس اتنے ہی بھاری بھرکم ہوتے تو پرنٹ، ویب اور میڈیا پبلشنگ انڈسٹری کب کی ان کے متبادل کیریکٹر فانٹس کو اپنا چکی ہوتی۔اور آخر ہماری امیدیں بھر آئیں۔ لیگچروں کے پچاس کلو وزنی فونٹس سے جان چھوٹ گئی۔
عارف سے کہا تھا تو جواب ملا کہ خوبصورتی اور کریکٹر بیسڈ فونٹ ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ مجبورا لیگچرز استعمال کرنے پڑیں گے۔ لیکن یہ اصول اب غلط ثابت ہوگیا۔
ڈیسک ٹاپ ورژن کا انتظار رہےگا۔
مبارک ہو بہت بہت
جزاک اللہ خیرا ذیشان بھائی
اللہ آپ کو اور آپ کے والد محترم کو دنیا وآخرت میں بہترین بدلہ عطا فرمائے آمین
سوال یہ ہے کہ کشیدہ کیسے ہوگا ورڈ میں بھی اور ان پیج میں بھی دونوں میں طریقہ بتادیجیے
ان پیج میں جمیل کی کوئی کرننگ سپورٹ نہیں ہے۔ صرف نوری نستعلیق اور فیض نستعلیق کی ہے۔جمیل کی کرننگ ان پیج میں واقع اچھی ہے۔لیکن وہ فونٹ کی نہیں ان پیج کی کرننگ ہے۔
اس کے لیے تطویل کی کی استعمال کریں۔۔ یونیکوڈ چارٹ کے مطابق اس کی ویلیو ۰۶۴۰ ہے ۔۔ ۔نہیں تو سی سالٹ کی ویب سائٹ سے مہرفونیٹک کی بورڈ ڈاؤن لوڈ کریں اور شفٹ کے ساتھ انورٹڈ کوماز والی کی پریس کریں ۔۔ تطویل حاضر ہو جائے گی ۔۔از راہ کرم رہنمائی فرمایے ، شکریہ