مہرنستعلیق ویب فونٹ جاری کر دیا گیا

متلاشی

محفلین
اور اس کے بعد ایک صفحے کا مواد 2 صفحات پر پھیلا دیتا۔۔۔۔ ہے نا؟ اتنی کون سی مجبوری تھی۔۔۔ سیدھا سا جمیل نوری نستعلیق زندہ باد کا نعرہ لگانا بہتر لگا۔ :laughing:
یہ فونٹ کی خرابی نہیں بلکہ دہلوی طرزِ نستعلیق اور لاہوری طرزِ نستعلیق کا فرق ہے۔ لاہوری طرزِ نستعلیق زیادہ جگہ گھیرتا ہے۔ باقی پسند اپنی اپنی
 
arifkarim

معطل

دہلوی خط بھی گھیرتا ہے البتہ نوری نستعلیق میں لگیچرز اس طرح لکھے گئے ہیں کہ بہت کم جگہ گھیرتے ہیں
 
اور اس کے بعد ایک صفحے کا مواد 2 صفحات پر پھیلا دیتا۔۔۔۔ ہے نا؟ اتنی کون سی مجبوری تھی۔۔۔ سیدھا سا جمیل نوری نستعلیق زندہ باد کا نعرہ لگانا بہتر لگا۔ :laughing:

یوں دل نہ توڑیے فاتح بھائی:). دونوں اپنی اپنی جگہ ہیرو ہیں.
 
فاتح

لائبریرین

نہیں! میں دل نہیں توڑ رہا، مہر نستعلیق بھی بہت اچھا ہے لیکن کمپیوٹر پر استعمال اور خوبصورتی کے اعتبار سے مجھے جمیل نوری نستعلیق بہتر لگا جب کہ ویب پر اپنے کم سائز کے اعتبار سے مہر نستعلیق مات دیتا ہے۔
 
یہ فانٹ صرف ویب ہی کے لیے ہے۔ :):)
 
اے کاش ایم ایس ورڈ پر بھی جمیل نوری نستعلیق کرننگ والا ورژن کام کر دکھائے، ہم تو اس کے انتظار میں ہیں۔
اس مسئلے سے جان چھڑانے کے لیے انڈیزائن بھی انسٹال کیا، لے دے کر اسے کریک بھی کر لیا، عارف کریم بھائی کے اسباق بھی دیکھ لیے، لیکن نتیجہ ندارد۔
کیوں کہ میرے پاس انڈیزائن کا ورژن ہی کوئی اور تھا۔
 
کام کرنے لائق تو آفس پر چل رہا ہے.
 
arifkarim

معطل
اے کاش ایم ایس ورڈ پر بھی جمیل نوری نستعلیق کرننگ والا ورژن کام کر دکھائے، ہم تو اس کے انتظار میں ہیں۔
اس مسئلے سے جان چھڑانے کے لیے انڈیزائن بھی انسٹال کیا، لے دے کر اسے کریک بھی کر لیا، عارف کریم بھائی کے اسباق بھی دیکھ لیے، لیکن نتیجہ ندارد۔
کیوں کہ میرے پاس انڈیزائن کا ورژن ہی کوئی اور تھا۔
انڈیزائن اسباق میں اسکا لیٹسٹ ورژن مہیا کیا گیا ہے۔ اگر وہاں لنک کام نہیں کر رہا تو بتائیں میں درست کر دیتا ہوں
 
فرحت کیانی

لائبریرین
میں یہ فونٹ اپنے کمپیوٹر پر ڈاؤنلوڈ نہیں کر پا رہی۔ ربط کلک کرنے سے ایک صفحہ کھل جاتا ہے جس پر مختلف کریکٹرز لکھے دکھائی دیتے ہیں۔
 
Top