میاں بیوی کے پیار بھرے لطیفے

فخرنوید

محفلین
بیوی:
آپ کو میری خوب صورتی اچھی لگتی ہے یا عقل مندی

میاں:

تمہاری یہ مذاق کرنے کی عادت اچھی لگتی ہے۔


------------------------------------------------------------


شوہر:
ملنگ بابا میں اپنی بیوی سے بہت تنگ ہوں کوئی حل بتاو

ملنگ:
کوئی حل ہوتا تو میں کیوں ملنگ ہوتا

---------------------------------------------------------

ایک صاحب دوسرے صاحب سے یہ خوشیاں کیا ہوتی ہیں۔
دوسرا صاحب مجھے کیا معلوم میری تو کم عمر میں ہی شادی ہو گئی تھی۔

----------------------------------------------------------------------

اگر شادی سے پہلے مرد نے عورت کے ہاتھ تھامے ہوں تو وہ ہوتا ہے

پیار

اگر شادی کے بعد مرد نے عورت کے ہاتھ تھامے ہوں تو وہ ہوتا ہے

حفاظتی انتظام
 

عندلیب

محفلین
بہت خوب ۔
ایک لطیفہ یہ بھی سن لیں ۔
ایک صاحب کی بیوی گم ہوگئ تھی ۔ اس نے اخبار میں اشتہار دیا ۔
میری بیوی اتوار سے غائب ہے
اگر کسی نے خبر دی تو میں اسے جان سے ماڈالوں گا ۔
 

ھارون رشید

محفلین
بیوی: میں نے کہا جی ! تم مجھ سے کتنی محبت کرتے ہو؟
شوہر: اتنی محبت جتنی شاہ جہاں کو ممتاز سے تھی
بیوی: (خوشی سے) اوہ سچی ؟ تو کیا تم میرے مرنے کے بعد میری یاد میں تاج محل بنواؤ گے۔
شوہر: میری جان میں نے تو پلاٹ خرید بھی لیا ہے۔ اب تمہاری طرف سے ہی دیر ہے۔
 

ھارون رشید

محفلین
میاں بیوی بستر پر لیٹے سونے کی تیاری کر رہے تھے۔ اچانک بیوی بولی

بیوی: سنو ! کیا تم میرے مرنے کے بعد دوسری شادی کر لو گے ؟؟
شوہر: نہیں‌بیگم۔ تمہیں پتہ ہے میں تم سے کتنا پیار کرتا ہوں۔ میں دوسری شادی نہیں کرونگا۔
بیوی: لیکن تم اتنی لمبی زندگی تنہا بھی تو نہیں‌گذار سکتے ۔ شادی تو تہمیں کرنا ہو گی
شوہر: دیکھا جائے گا ۔ اگر ضروری ہوا تو کر لوں گا!!
بیوی: (دکھ بھری آواز میں ) کیا تم واقعی دوسری شادی کر لو گے ؟
شوہر: بیگم ! ابھی تم خود ہی تو زور دے رہی تھی۔
بیوی: اچھا کیا تم اسے اسی گھر میں لاؤ گے ؟
شوہر: ہاں۔ میرا خیال ہے ہمارا گھر کافی بڑا ہے اور اسے یہیں رہنا ہو گا
بیوی: کیا تم اسے اسی کمرے میں رکھو گے
شوہر: ہاں کیونکہ یہی تو ہمارا بیڈ روم ہے
بیوی: کیا وہ اسی بیڈ پر سوئے گی
شوہر: بھئی بیگم ظاہر ہے اور کہاں سوئے گی
بیوی: اچھا کیا وہ میری جیولری استعمال کرے گی؟؟
شوہر: نہیں اس جیولری سے تمہاری سہانی یادیں وابستہ ہیں ۔ وہ یہ استمعال نہیں کرسکے گی
بیوی: اور میرے کپڑے ؟؟
شوہر: پیاری بیگم ! اگر مجھے شادی کرنا ہوئی تو وہ کپڑے بھی خود ہی لے کر آئے گی۔
بیوی: اور کیا وہ میری گاڑی بھی استعمال کرے گی ؟؟
شوہر: نہیں ۔ اسے گاڑی چلانا نہیں آتی۔ بہت دفعہ بولا لیکن وہ سیکھنا ہی نہیں چاہتی ۔
بیوی: کیااااااااااااااااااااااا ااااااااااا ؟؟؟
شوہر: اوہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ششششششششششششششششششششٹٹٹٹ
 

ھارون رشید

محفلین
میاں : سوٹ اچھا پہنا ہے

بیوی : شکریہ

میاں‌: سرخی بھی اچھی لگائی ہے

بیوی : شکریہ

میاں : میک اپ بھی اچھا کیا ہے

بیوی : شکریہ جان !

میاں : چنگی فیر وی نئیں لگدی پئی
 

شمشاد

لائبریرین
کیوں بھئی میرے قد کی لمبائی سے آپ کو کیا دلچسپی ہے؟


5 فٹ ساڑھے سات انچ
 

ھارون رشید

محفلین
یہ ہے دلچسپی؂ مگر غٖصہ منع ہے













لمبا تڑنگا آدمی بازار سے اونٹ کا گوشت خرید لایا ۔ گوشت پکایا گیا۔ شام کو جب کھانے بیٹھے تو بچوں نے گوشت کا ذائقہ عجیب سا محسوس کرکے پوچھنا شروع کردیا کہ یہ گوشت کس جانور کا ہے؟ آدمی پہلے تو ٹال مٹول کرتا رہا۔ لیکن بالآخر بچوں کی ضد کے سامنے ہتھیار ڈال دیے اور مسکراتے ہوئے بولا
" بچو ۔میں آپکو اشارے سے سمجھاتا ہوں ۔ یہ اس جانور کا گوشت ہے جو کبھی کبھار آپ کی ماں مجھے کہہ کر بلاتی ہے "
" کیا ؟؟؟؟؟؟؟‌" تمام بچے چیخ اٹھے
" کیا یہ گدھے کا گوشت ہے ؟"
 
Top