تعارف میرا تعارف' میری پہچان

میمٓ-ب

محفلین
سب محفلین کی خدمت میں سلام پیش کرتا ہوں۔ میرا نام منیب ہے میرا تعلق شہر اقبال یعنی سیالکوٹ سے ہے۔ میں اس فورم پر نیا ہوں۔ دراصل اردو کا ذوق وشوق ہی مجھے یہاں لے آیا ہے۔ یوں تو انسان کا بطورطالب علم، کا دور کبھی ختم نہیں ہوتا لیکن میرا یوں سمجھیے ابھی شروع بھی نہیں ہوا۔ بہرحال میں ایک سٹوڈنٹ ہوں اور ابھی ایف ایس سی کی ہے۔میری عمر ١٩ سال ہے۔ اپنے ہم عصروں کی نسبت مجھے اردو نہ صرف پسند ہے بلکہ میرا پسندیدہ مضمون بھی ہے۔ میں جب بھی اپنی پسند کا اظہار کسی سے کرتا ہوں تو سب کا منفی ردِ عمل ہی آتا ہے۔ اکثریت کے مطابق اردو کو صرف بول چال تک محدود رکھنا چاہیے یہ اب "پرانے لوگوں" کی زبان ہے جس کا ماڈرن دور میں کوئی حصہ ہی نہیں۔ اس بات سے نہ صرف میں اختلاف کرتا ہوں بلکہ ایسا سوچنے والوں سے بھی دور رہتا ہوں حال ہی میں میں نے اپنے پرانے دوست سے قطع تعلق کردیا ہے جو مجھے اردو پر طنز کرتا تھا اور انگریزی کو ہی ماڈرن دنیا کی واحد کارآمد زبان سمجھتا تھا۔ میں انگریزی لے خلاف نہیں ہوں بلکہ میں سمجھتا ہوں وہ سیکھنا بھی ضروری ہے کم از کم پاکستان جیسی سوسائٹی میں لیکن اس کو نہ سیکھنے والا کسی طور پر "پینڈو" نہیں ہوتا۔ اردو میری ذبان ہی نہیں میری پہچان بھی ہے۔ اس پر مجھے گمان نہیں کامل یقین ہے۔ یہ سب بتانے کا مقصد صرف اردو سے میری محبت اور عقیدت ہے۔ امید ہے آپ میرے لکھے ہوئے اشعار کی اصلاح بھی کریں گے اور اپنی قیمتی رائے بھی دیں گے۔
شکریہ
 
فلسفی

محفل میں خوش آمدید

جس مسئلے کی طرف آپ نے نشاندہی کی میری نظر میں اس کی بنیادی وجہ احساس کمتری ہے۔ ہم لوگ انگریزی زبان سے اس قدر متاثر ہو چکے ہیں کہ فقط انگریزی زبان بولنے والے کو صاحب علم تصور کرتے ہیں اور اردو یا مادری زبان جو پنجابی، پشتو، سندھی کچھ بھی ہوسکتی ہے بولنے والے کو کم علم سمجھتے ہیں۔ حالانکہ میری نظر میں زبان پر عبور حاصل ہونے کا علم سے کوئی تعلق نہیں۔ زبان ایک ذریعہ تو ہوسکتا ہے لیکن حقیقی علم نہیں۔

دورِ جدید کے تقاضوں کے پیش نظر انگریزی زبان کی افادیت سے انکار نہیں اور اس کو زبان کے طور پر استعمال کرنا کوئی بری بات نہیں۔ لیکن جب اس زبان کو علم کا درجہ دے دیا جائے تو پھر معاملہ بگڑ جاتا ہے۔ خیر آپ کو ایسا کچھ اس فورم پر ان شاءاللہ نظر نہیں آئے گا۔ یہاں کسی بھی قسم کی تنگ نظری سے بچتے ہوئے ہر زبان کا احترم آپ کو ملے گا۔
 
جی بھائی میری بھی یہی رائے ہے کہ کوئی بھی ذبان آپ کو ترقی کا پروانہ نہیں دے سکتی۔ یہ انسان کی محنت پر منحصر ہے۔ اور کوئی انسان اگر کسی ذبان کو پسند کرتا ہے یا اس سے لگاؤ رکھتا ہے وہ اس کا ذاتی معاملہ ہے۔ لوگوں کو سب کا ٹھیکیدار بننا چھوڑ دینا چاہیے۔۔
جی میں جانتا ہوں کہ اس فورم پر ایسا کچھ نہیں میں اس فورم پر تین ماہ سے آرہا ہوں آپ سب کی تحریریں پڑھتا ہوں۔ کبھی تو پسند آنے پر تبصرہ بھی کرنا چاہتا تھا لیکن کبھی اکاؤنٹ نہیں بنایا دراصل میں تھوڑا introvert ہوں۔ امید ہے یہاں آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
 
میمٓ-ب

محفلین
Top