نور وجدان
لائبریرین
اس لڑی میں محفلیں خود کو از سر نو تعارف کرانے کی کوشش کریں اور ساتھ میں کسی اور کو بھی متعارف کراسکتے ہیں
جب میں پیدا ہوا، تو والدین نے نام شاہوں والا رکھا. نام کا اثر مزاج پر اتنا ہوا کہ جس جگہ گیا، اپنی قدر کرا کے چھوڑی. میں اتنا ملنسار ہوں کہ جہاں بھی گیا وہاں وہاں پذیرائی ملی. جب اس محفل میں داخل ہوا تو وہ آؤ بھگت نہ ہو سکی جسکی توقع مجھے تھی. میں نے اس محفل کے تگڑے شاعر کو پکڑا اور خود کو ان کا استاد ثابت کرتے ایسے ایسے تاریخی واقعات گھڑے، نوارد تو واقعی مجھ سے شاعری سیکھنے کے گر پوچھنے لگے. جب وہ مجھ سے میرا کلام مانگتے تو میں جھینپ سا جاتا اور کہتا
"یہ فاتح میاں، کتنی دفعہ سمجھایا ہے انہیں کہ طباعت کے بنا کلام شائع مت کیا کرو، چوری ہونے کا خدشہ ہے ...، بس اسی وجہ سے آج تک ہمارے جوہر پوشیدہ ہیں "
اسطرح ہماری شان و قدر کو چار چاند لگ گئے اور چار چاند جن کی روشنی مدھم مدھم سی ہونے لگے تو محفل آتے ایسی اچھوتی سی تحریر محفل میں لکھ چھوڑتے ہیں کہ پڑھنے والے عش عش کرنے لگتے ہیں .... سمجھ تو گئے ہوں گے آپ کہ میں کون ہوں؟ رانا نام ہے میرا اور کام ہے میرا شاہوں والے
۲. میں پیدائشی کم گو تھا اور جب مجھے کوئی ہم خیال نہ ملا تو کتاب سے لو لگالی. لو ایسی لگی کہ بجھائے نہ بجھے، اندر سب جل اٹھا ہے تو باہر کا اب کیا کیا جائے. غالب ہی ہمارا پہلا عشق تھا اور اسی کو سمجھنے و پڑھنے کو جو فارسی پڑھنا شروع کی تو بقیہ فارسی ادب بھی پڑھ ڈالا ... آپ مجھے کتابی کیڑا مت سمجھ لیجیے گا میں لوگوں کے چہرے پڑھتا ہوں اور پھر بات بات پر ایسے مزاح کے رنگ بکھیرتا ہوں کہ قہقے تو کہیں مسکراہٹ تبسم بن کے خوشبو بکھیرنے لگے ... کہیں یہ مت سمجھ لیجیے گا کہ میں خوشبو ہوں میں شاعر ہوں اور شاعری کو عرصہ ہوا خیرباد کہہ چکا ہوں. آج کل قرات سے محظوظ ہوتا رہتا ہوں ... مجھے دنیا کتاب و علم کا وارث کہتی ہے تو سمجھ گئے ہوں گے کہ کہنے کا مقصد کیا ہے میرا
آپ محفلیں اپنا یا کسی اور کا تعارف اپنے لفظوں میں بیان کیجیے