تعارف میرا تعارف

اعجاز

محفلین
اسلام و علیکم۔
اگرچہ بن بلایا ہوں اور تعارف کا بھی نہیں کہا کسی نے پر سوچا کہ کیا برا ہے اگر تھوڑا فری ہو لیا جا ئے۔
نام تو وہی ہے جو شناخت ہے اس فورم پر اور تعلق ملتان سے ہے۔ آج کل ملک بدر ہوں‌ (یہ بالکل مرضی سے ہے نا ہی دستخط کر کے آیا ہوں نا ہی ماشااللہ کوئ بددیانتی کا داغ ہے دامن پر :D ) اور ہیلسنکی میں قیام بوجہ تعلیم اور معاش ہے۔
اردو مادری زبان لیکن زبانِ عشق بھی ہے ۔ غالب کے بارے میں‌کچھ نہیں‌کہ سکتا کیونکہ محفل کے بڑے لوگوں سے گھبراہٹ مجھے بھی ہو تی ہے ۔ فاسٹ میں‌کچھ تعلیم حاصل کی سو تکنیک تو بہت سیکھیں لیکن ادب ہات سے گیا۔ ورنہ میں بھی دعویٰ کرتا کہ ہزاروں کتابیں پڑہ رکھی ہیں :( لیکن پھر بھی فیض، اقبال اور غالب کو پسند کرنے کا دعویٰ کر سکتا ہوں۔ مرضی میری :)

اچھا خیر ایک کام کی بات ۔ میں ایک چھوٹا سا پراجیکٹ کر رہا ہوں‌ جس کے لیے مجھے ابھی نبیل صاحب کی مدد درکار ہے ۔ صرف مدد ان کے کیبورڈ کے کوڈ کو سمجھنے کے لیے۔
 
واہ واہ ، کیا گوہر نایاب چلے آرہے ہیں محفل پر۔

میں ابھی جانے ہی والا تھا کہ میری نظر اس پوسٹ پر پڑی ، پہلے سمجھا کہ شاید اپنے وہاب اعجاز ہیں پھر سوچا انہیں تعارف کی کیا حاجت ، سب جانتے ہیں۔ غور سے پوسٹ پڑھی تو دل خوش ہو گیا۔ بھائی بن بلایا کس لیے کہتے ہو خود کو ، اردو کی محفل ہے اور اردو کے عاشقوں کو روک سکتا ہے کوئی بھلا اردو کی محفل میں ، کیا بلانے سے آتے ، شمع ہو تو پروانے خود ہی چلے آتے ہیں نثار ہونے ، کوئی بلا کر نہیں لاتا انہیں۔

ملتان بھی بڑا زرخیز علاقہ ہے اور ہیلسنکی کس ملک میں ہے یہ تو بتانا ذرا۔ باہر جانے کی وجہ تو خوب لکھی ہے ، اطمینان ہو گیا بھیا کہ کوئی داغ نہیں دامن پر ۔
مادری زبان سے عشق ہونا تو عین تقاضائے فطرت ہے اور میں تو سمجھتا ہوں جنہیں نہیں ہوا انہیں سوچنا چاہیے کہ کہاں کمی رہ گئی۔ غالب کے بارے میں کچھ کیوں نہیں کہہ سکتے ، غالب تو سب کا ہے اور یار بڑا کوئی نہیں ، غالب بھائی بن جاؤ اور مل کر غالب کی باتیں چھیڑیں۔ فاسٹ کے کچھ لوگ بھی ہیں فورم پر جن میں کاشان نے آج ہی شمولیت اختیار کی ہے۔ فیض ، غالب اور اقبال کا تو نام ہی کافی ہے۔

نبیل کی پوری مدد مل جائے گی بس دل جمعی سے آتے رہو
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم اعجاز اور اس محفل میں خوش آمدید۔ آپ کا انداز گفتگو بہت بھایا ہے ہمیں۔ قیصرانی بھی خوش ہوں گے کہ ان کے ہمسائے سے کوئی صاحب یہاں آئے ہیں۔ آپ کے بارے میں ہم مزید جاننا پسند کریں۔ پہلے تو آپ حکم کریں، آپ اردو کی بورڈ کے بارے میں کیا جاننا چاہتے ہیں؟
 

زیک

مسافر
خوش‌آمدید اعجاز۔

سکینڈینیویا سے کافی لوگ ہوتے جا رہے ہیں محفل پر۔ اچھی بات ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
اعجاز۔ میرے ہم نام، خوش آمدید۔
اور محب ہیلسنکی فن لینڈ میں ہے۔ زکریا بھی سکینڈینیویا کہہ کر رہ گئے۔
اعجاز آپ سے کافموضوعات پر تبادلۂ خیال کی امید ہے۔
 

رضوان

محفلین
یہ کیا اتفاق ہے یا محفل کا اعجاز ہے۔ کہاں کہاں سے اعجازات اس محفل میں جمع ہورہے ہیں اور اپنی اپنی معجز بیانی دکھا رہے ہیں۔ اعجاز صاحب مقابلہ سخت ہے آپ کو اپنے نام کی لاج رکھنی ہوگی پہلے والے دو اعجازوں کے اعجازات پر نظر دوڑائیں آپکی جگہ میں ہوتا تو اپنا نام تبدیل کرلیتا۔ بہت بھاری پتھر ہے اہلِ محفل ہر اعجاز سے اسی طرح کی کارکردگی کی توقع رکھتے ہیں۔
ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں اور دلی خوش آمدید
 

فرذوق احمد

محفلین
ارے یار آپ لوگ بھی کیا سیاست چھیڑ کر بیٹھ گئے ہیں :p پہلے اعجاز صاحب کو تو خوش آمدید کہہ لو

اعجاز بھائی آپ کو بہت بہت بہت بہت بہت بہت خوش آمدید

اتنی خوش آمدیدی بہت یا اور آئے :p

ویسے میں نے اسی لیے اپنا نام فرزوق رکھا سب سے الگ اب تو مجھے عام زندگی میں بھی فرزوق کہنے لگے ہیں لوگ :p
کیونکہ میں جانتا تھا کہ اعجاز نام لوگوں نے بہت رکھ لیا ہے ۔۔اوہ سوری رکھ نہیں لیا بلکہ بہت سے لوگوں کا ہے
 

F@rzana

محفلین
اعجاز صاحب کو خوش آمدید تو کہنا ہی بھول گئی حالانکہ یہ دھاگہ انہی کا اعجاز ہے،
خوش آمدید جناب
۔
۔
۔
مری خامشی میں بھی اعجاز آئے
کہیں سے کوئی مجھ کو آواز آئے
یہ شعر آپ سب اعجازوں کی نذر ہے :lol:
 

قیصرانی

لائبریرین
ایک بات تو بتائیں۔ معذرت والی بات نہیں کروں گا۔ فرزانہ صاحبہ کا سٹیٹس آف لائن ہے۔ مگر پیغامات مسلسل آ رہے ہیں۔ میں نے اشارتاًچھپن چھپائی کی بات کی۔ مگر وہ گول کر گئیں۔ وجہ کیا ہے اس بات کی۔ اور ہاں ان کو پتہ نہ لگے۔ ورنہ میں کیا اور میرا شوربہ کیا۔
قیصرانی :eek:
 

ماوراء

محفلین
قیصرانی بابا، انہوں نے اپنا اپنا سٹیٹس خود خفیہ کیا ہوا ہے۔ پروفائل میں اگر آپ جائیں تو آپ کو وہاں یہ آپشن مل جائے گا۔ :)
 

قیصرانی

لائبریرین
ارے یہ تو مجھے بھی پتہ ہے۔ مگر میں وجہ جاننا چاہتا تھا۔
اطلاع (غلط) اچھی لگی۔
قیصرانی
 

F@rzana

محفلین
قیصرانی۔۔۔۔۔۔۔ شوربے میں مرچ مصالحہ آپ کی پسند کا ہوگا،ٹھیک ہے!
بھئی اتنی رعایت تو دینا پڑے گی نا،
کیا آپ کا پراٹھا تیار ہوگیا، اکیلے کھا بھی لیا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
ہو و و و و و و و و و۔۔۔۔۔ اب پیٹ میں درد ہوا تو چورن والے ڈاکٹر صاحب بھی غائب ہیں ( ویسے چورن تو حکیم دیتا ہے پر یہاں ڈاکٹر سے گزارہ ہورہا ہے)،
چلیں اسی بہانے کم از کم ساری رات مزے مزے کی باتیں پوسٹ کرتے رہنے کا موقعہ ملے گا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
مرچ مصالحہ تو ٹھیک تھا۔ مگر میں اس وجہ سے بیٹھا ہوں کہ میرے گردے میں پتھری ہے، جو اب نکل رہی ہے۔ تو تکلیف اور بلیڈنگ تو چل رہی ہے تھوڑی بہت۔ مگر الحمدللہ سب ٹھیک ہے اور مزید بھی بہتری ہو رہی ہے۔ میں‌اس بہانے بیٹھا ہوں۔ دعا کرتی رہیں۔
قیصرانی
 

F@rzana

محفلین
(ملانی کا روپ دھارے)ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، اللہ پاک صحت کاملہ عطا فرمائے۔۔۔۔حاضرین محفل سے التماس ہے،سب مل کر آمین کہیں۔
۔۔۔۔۔

ارے ہاں، اگر ماوراء نہ لکھتی تو مجھے قطعی علم نہیں ہوتا اپنے خفیہ پن کا۔۔۔۔۔
سب سے میری “ معذرت“
مجھے سچ مچ خبر نہیں تھی کہ میں خفیہ ہوں، کبھی چیک ہی نہیں کیا، خوامخواہ دعوے کر رہی تھی کہ میں خفیہ نہیں ہوتی۔۔۔۔سوری سوری سوری۔
 

F@rzana

محفلین
“شکریہ“ یہ تو لغت میں سے نکال نہیں دیا گیا؟
ملانی پر یاد آیا کہ جب آپ پراٹھا پکا رہے تھے ، مجھے حلوہ یاد آرہا تھا،
یہ چکر کیا ہے؟
ملا، ملانی، دعا ، حلوہ، پراٹھا۔۔۔ وغیرہ وغیرہ وغیرہ؟؟؟
 

قیصرانی

لائبریرین
F@rzana نے کہا:
“شکریہ“ یہ تو لغت میں سے نکال نہیں دیا گیا؟
ملانی پر یاد آیا کہ جب آپ پراٹھا پکا رہے تھے ، مجھے حلوہ یاد آرہا تھا،
یہ چکر کیا ہے؟
ملا، ملانی، دعا ، حلوہ، پراٹھا۔۔۔ وغیرہ وغیرہ وغیرہ؟؟؟
لو جی، سبز باغ دیکھے جانے شروع ہو گئے۔ شمشاد بھائی۔ آپ سے یہ توقع نہیں تھی۔
قیصرانی :wink:
 

F@rzana

محفلین
وہ کہاں بتائیں گے، سبز باغ دکھلانے گئے ہوں گے کسی کو خود ہی تو قبولا تھا، البتہ آپ جو سمجھ رہے ہیں یہ وہ چکر نہیں، میں تو خود آپ سے پوچھ رہی ہوں، جمعہ جمعرات کو ہی دینا دلانا ہوتا ہے، وہ تو گیا گذر۔۔۔۔۔۔۔
اب ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
Top