تعارف میرا تعارف

King Riaz

محفلین
دوستوں میرا نام ریاض احمد ہے اور میں محکمہ آثار قدیمہ و عجائبات ( آرکیالوجی اینڈ میوزیمز) میں بطور پبلسٹی آفیسر اپنے فرائض انجام دے رہا ہوں

جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہو گا کہ ہمارے ملک میں آرکیالوجی اینڈ میوزیمز کے بارے میں کم ہی لوگ جانتے ہونگے کسی کو فرصت نہیں ہوتی آرکیالوجی کے بارے میں جاننے کےلئےتو میں سوچ رہا تھا کہ اپنے ملک یا شہر میں آثار قدیمہ کی آگاہی بارے کچھ فیسٹول ٹائپ پروگرامز کا اہتمام کروں تو اس کےلئے آپکے کی قیمتی رائے اور مشورے کی ضرورت ہے
اُمید ہے کہ آپ لوگ مایوس نہیں کرینگے
 
نایاب

لائبریرین
محترم ریاض احمد صاحب محفل اردو پر دلی خوش آمدید
آثار قدیمہ بلا شبہ قوموں کا ورثہ ہوتے ہیں ۔
اچھی سوچ ہے آپ کی ۔ اللہ سوہنا راہوں کو آسان فرمائے آمین
کیسے فیسٹول ٹائپ پروگرامز کرنے کا سوچ رکھا ہے ؟
ڈھیروں دعائیں
 
زیک

مسافر
خوش آمدید ریاض!

آپ کہاں کے بادشاہ ہیں؟

آپ کے تحت کونسے آثارِ قدیمہ اور میوزیم آتے ہیں؟
 
RAZIQ SHAD

محفلین
اردو محفل میں خوش آمدید
آپ پاکستان کے کن کن شہروں میں فیسٹول پروگرام کرنے کا سوچ رہے ہیں ؟
اور اس وقت پاکستان کے کس شہر میں تعینات ہیں ؟
 
King Riaz

محفلین
جناب میرا تعلق خیبر پختونخوا کے آرکیالوجی اینڈ میوزیمز کے ڈیپارنمنٹ سے ہے اور خیبر پختونخوا کے تمام میوزیمز ہمارے انڈر کنٹرول میں آتے ہیں
 
King Riaz

محفلین
جناب میں اس وقت پشاور میں تعینات ہوں اور اپنے شہر میں ہی فیسٹول، نمائش کا انعقاد کرنا چاہتا ہوں جس کے لئے آپ کی رائے کی ضرورت ہے کہ کس نوعیت کا فیسٹول وغیرہ ہوں اور اس کے ذریعے ہم پبلک میں کیسے آرکیالوجی بارے آگاہی پیدا کر سکتے ہیں
 
یہاں سے شاید آپ کو کچھ آئیڈیا مل جائے:
Welcome | Festival of Archaeology
 
زیک

مسافر
جناب میرا تعلق خیبر پختونخوا کے آرکیالوجی اینڈ میوزیمز کے ڈیپارنمنٹ سے ہے اور خیبر پختونخوا کے تمام میوزیمز ہمارے انڈر کنٹرول میں آتے ہیں
اگر کوئی سیاح خیبر پختونخوا آئے تو آپ کے خیال میں اسے کس آثارِ قدیمہ اور میوزیم لازمی جانا چاہیئے؟
 
فاخر رضا

محفلین
السلام علیکم. خوش آمدید. اگر آپ اپنے شعبے سے دلچسپی دلانے میں کامیاب ہو گئے تو آپ کو انشاءاللہ ٹرافی دی جائے گی. یہ وہ قوم ہے جو اپنے اسلاف کو یا تو بھول چکی ہے یا ان کا مذاق بناتی ہے. ایسے میں آثارِ قدیمہ کہاں سے ترجیح میں شامل ہونگے
 
آخری تدوین:

لاریب مرزا

محفلین
اردو محفل میں خوش آمدید :)
ہم بھی آثارِ قدیمہ میں دلچسپی رکھنے والوں میں سے ہیں۔ لیکن آپ کا تعلق بھی اتنے دور دراز مقام سے ہے کہ ہمیں کوئی فائدہ نہیں آپ کے کسی بھی فیسٹیول کا :cautious:
 
King Riaz

محفلین
اگر کوئی سیاح خیبر پختونخوا آئے تو اسے پشاور میوزیم ضرورت وزٹ کرنا چاہئے اور ساتھ میں تخت بھائی میں ہمارے آثار قدیمہ موجود ہے جو کہ اتنے عالیشان ہیں کہ یونیسکو نے اسکو ورلڈ ہیرٹیج بھی شامل کیا ہوا ہے یعنی وہ ایک انٹرنیشنل سائٹ ہے باقی ماندہ سائٹ بھی انتہائی خوبصورت اور علمی درسگاہ کی حیثیت رکتھی ہیں
 
King Riaz

محفلین
اردو محفل میں خوش آمدید :)
ہم بھی آثارِ قدیمہ میں دلچسپی رکھنے والوں میں سے ہیں۔ لیکن آپ کا تعلق بھی اتنے دور دراز مقام سے ہے کہ ہمیں کوئی فائدہ نہیں آپ کے کسی بھی فیسٹیول کا :cautious:
ضروری نہیں کہ کسی مدد صرف اپنے فائدے کے لئے کی جائے اور اب اس جدید دور میں دوریاں کیسی؟
 
King Riaz

محفلین
السلام علیکم. خوش آمدید. اگر آپ اپنے شعبے سے دلچسپی دلانے میں کامیاب ہو گئے تو آپ کو انشاءاللہ ٹرافی دی جائے گی. یہ وہ قوم ہے جو اپنے اسلاف کو یا تو بھول چکی ہے یا ان کا مذاق بناتی ہے. ایسے میں آثارِ قدیمہ کہاں سے ترجیح میں شامل ہونگے
بھائی ٹرافی میں دونوں شراکت کرلیں گے آپ کوئی اچھا مشورہ دیں کہ مجھےاپنے فیسٹول میں کیا کچھ رکھنا چاہئے؟ لوگوں کی توجہ کیسے حاصل کی گئی اور جامع پالیسی کیا ہونی چاہئے؟
 
Top