تعارف میرا تعارف

سید رافع

محفلین
فی الوقت میری ترجیحات میں سرفہرست اپنے بچوں کو باعمل مسلمان اور محب وطن پاکستانی بنانا ہے
اگر آپ وہ باتیں اور عمل جو اپنے بچوں کو باعمل مسلمان اور محب وطن پاکستانی بنانے کے لیے کرتیں ہیں تو رہنمائی کا باعث ہو گا۔

ریسرچ کے حوالے سے یا کسی اور مد میں اگر میں کسی کی مدد کر سکوں تو مجھے خوشی ہو گی.
آپ کی اس حوالے سے کوئی ریسرچ کرنا پسند کریں گی (یا رہنمائی) فرمائیں گی کہ موجودہ دور میں سچی عورت اور مرد کون ہے؟ یعنی لوگوں سے تعلقات کا پیمانا کیا ہونا چاہیے؟
 

ظل عرش

محفلین
اگر آپ وہ باتیں اور عمل جو اپنے بچوں کو باعمل مسلمان اور محب وطن پاکستانی بنانے کے لیے کرتیں ہیں تو رہنمائی کا باعث ہو گا۔
اس پہ لوگ نفسیات کے شعبہ میں کافی کام کر رہے ہیں، یہ زیادہ psychology, sociology, anthropology, والوں کا شعبہ ہے. ہاں انگریزی ادب میں اس پر کام ہو سکتا ہے مگر کسی ناول، ڈرامہ، کسی کہانی کسی فلم یا کسی رائٹر، یا کسی خاص معاشرے کے تناظر میں.
ہمارا چونکہ ڈگری اسپشلائزیشن کا معاملہ ہوتا ہے اسلئے ہم Linguistics and literature or applied Linguistics میں ہی کام کرتے ہیں.
 

ظل عرش

محفلین
کچھ بہت خاص نہیں لیکن ہم دونوں اپنے بچوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے الفاظ کے چناؤ میں بہت محتاط ہیں.. منفی اور سخت الفاظ کوشش کرتے ہیں کہ نہ ہی استعمال ہوں تو بہتر ہے. .. جو چیزیں ہم اپنے بچوں کو سکھانا چاہتے ہیں، کوشش کر کے ہم انہیں پہلے اپنے گھر میں رائج کرتے ہیں.
حسبِ توفیق نماز، تلاوت، اور سنت پہ عمل کا اہتمام کرتے ہیں.
بچے الحمد للہ علی الصبح بیدار ہوتے ہیں کیونکہ عشاء کے فوراً بعد سو جاتے ہیں.
بچوں کو اپنے کزنز اور کلاس فیلوز کو تحفے دینے اور ان کی مدد کرنے کی باقاعدہ ترغیب دیتے ہیں.
بچوں کو خود پڑھاتے ہیں.
قومی دنوں کووبہت جوش و خروش سے مناتے ہیں.
اور سب سے ضروری بات. چھوٹی سے چھوٹی چیز ملنے پر بھی بچوں کو اللہ کا شکر ادا کرنے ک لیے ضرور کہتے ہیں چاہے وہ ایک ٹافی ہی کیوں نہ ہو.
بچوں کے چھوٹے چھوٹے اچھے کاموں کا خوب تذکرہ کرتے ہیں اور انہیں بہت بہت appreciate کرتے ہیں.
باقی ہر چیز کی توفیق اللہ کی طرف سے ہے. بس اس سے خیر مانگتے ہیں.
 

ظل عرش

محفلین
میرے بچے بہت چھوٹے ہیں پر الحمد للہ regular reading کی عادت ہے. اس عمر میں بھی ہم اپنے بچوں کو ان کی عمر کے حساب سے fictition, non fiction, religion سب تھوڑا تھوڑا پڑھنے کو دیتے ہیں.
Academic Excellence کے لیے Reading is a must.
 

ظل عرش

محفلین
شکریہ. خوش رہیں.
مجھے تھوڑا سا شک ہے کہ شاید آپ کے اس خوش آمدید کا میں جواب نہیں دے سکی. مجھے اس فورم کو بہت اچھے سے استعمال کر نا ابھی نہیں آیا.
شکریہ.
خوش رہیں.
اللہ ہم سب سے راضی ہو. آمین
 
السلام و علیکم
میں ظل عرش ہوں. میں نمل یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ انگریزی سے منسلک ہوں. اور درس و تدریس کے علاوہ انگریزی ادب اور مختلف زبانوں میں گریجویٹ اور ماسٹر لیول پر ریسرچ کرواتی ہوں. مجھے پڑھنا، کوکنگ کرنا اور اچھے لوگوں سے رابطے میں رہنا بہت اچھا لگتا ہے. فی الوقت میری ترجیحات میں سرفہرست اپنے بچوں کو باعمل مسلمان اور محب وطن پاکستانی بنانا ہے.. ریسرچ کے حوالے سے یا کسی اور مد میں اگر میں کسی کی مدد کر سکوں تو مجھے خوشی ہو گی.
وعلیکم السلام
خوش آمدید ظل عرش اردو محفل میں خوش آمدید
بہت اچھا لگا تمہارے بارے میں جان کر
 
ش

شکریہ حمیرا. مجھے آپ کا پیغام بہت اچھا لگا. خوش رہیں. اللہ ہم سب سے راضی ہو. آمین
کیا پہلے بھی کسی فورم پر اردو لکھتی رہی ہو، میرا مطلب ہے کہ اردو بہت آسانی سے لکھ لیتی ہو جب میں نے اردو محفل جوائن کی تھی تو اردو لکھنے میں بہت تکلیف ہوتی تھی
 

ظل عرش

محفلین
کیا پہلے بھی کسی فورم پر اردو لکھتی رہی ہو، میرا مطلب ہے کہ اردو بہت آسانی سے لکھ لیتی ہو جب میں نے اردو محفل جوائن کی تھی تو اردو لکھنے میں بہت تکلیف ہوتی تھی
نہیں. بہت مشکل ہوتی ہے. اسی لیے تو تھوڑا تھوڑا لکھتی ہوں.
 
Top