محمد ندیم اعظم
محفلین
السلام علیکم:
محترمان محفل، جہاں تک میرے تعارف کا تعلق ہے جناب میں سیکنڈ ائیر FSc پری انجیئرنگ کا سٹوڈینٹ ہوں۔ نام ہے محمد ندیم اعظم اور عمر 17 سال
کمپیوٹر میرا شوق، میرا عشق ہے۔ یقین مانئیے، ساتویں جماعت تک میں نے کمپیوٹر کی شکل تک نہ دیکھی تھی۔ دراصل میں ایک گاؤں میں رہتا تھا جہاں کمپیوٹر تو کیا ٹیلی فون کی سہولت بھی موجود نہ تھی۔ بہرحال ساتویں کی اواخر میں ہمارا سامنا کمپیوٹر سے یوں ہوا کہ ایک دن دوست کہ گھر پارٹی پر چلے گئے ڈرائنگ روم میں ایک سفید سے ٹی وی اور اس کے ساتھ پیانو جیسے آلے کو دیکھ کر کچھ سمجھ نہ آئی، خفت سے بچنے کے لئے بولا یار ذرا اپنا یہ ٹی وی چلا کر کارٹون تو دکھاؤ۔ دراصل اس وقت ہم نئے نئے بوریولہ شہر میں منتقل ہوئے تھے۔ جواب میں ہنسی سننے کو ملی، حیرت کے اظہار پر بتایا گیا کہ یہ کمپیوٹر ہے۔ ہمارے ذہن میں جو کمپیوٹر کا خاکہ تھا سب کا سب زمین بوس ہوگیا۔ بہرحال یہ تھا کمپیوٹر کا ہمارا پہلا واسطہ۔
بعد ازاں کمپیوٹر ہمارا شوق بن گیا۔ آٹھویں جماعت میں جو سرکاری وظیفہ لگا اس کا کمپیوٹر خرید لیا۔ انٹرنیٹ کی سہولت اگرچہ گھر پر موجود نہ تھی مگر انٹرنیٹ کیفے میرے اس شوق کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوا
میرا شوق شروع سے ہی مختلف انفارمیٹو سائیٹس کو وزٹ کرنا اور ایجوکیشنل سایٹس سے تعلیمی مواد اکٹھا کرنا ہوتا تھا۔ دسویں میں کمپیوٹنگ فورمز سے آشنائی ہوئی۔ وہاں سے اردو محفل کا پتہ چلا۔ اور اس طرح یہ سلسلہ آگے چلا۔ دسویں کے بعد انٹرنیٹ گھر میں لگوا لیا۔