میرا دردِ کمر، کم ہوا دیکھ کر نرس جب مسکرائی مزہ آگیا

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ہا ہا ہا ہا اہا !!!!! کیا بات ہے اس دردِ کمر کی امجد بھائی!

بھر کے ٹیکے مجھے جو لگائے گئے، جام تھے یا دوائی مزہ آگیا

ہا ہا ہاہاہا!! کیا مصرع ہے ! بہت خوب!
ویسے آپ کے اس سوال کا جواب تو ساغر صدیقی بہت پہلے دے کر جاچکے ہیں ۔
 
حوصلہ افزائی کے لئے شکریہ ظہیر بھیا۔
آپ جیسی معتبر علمی شخصیت کی داد میرے لئے ہفت اقلیم کی دولت سے کم نہیں۔ جزاک اللہ۔
 
ہا ہا ہا ہا اہا !!!!! کیا بات ہے اس دردِ کمر کی امجد بھائی!

بھر کے ٹیکے مجھے جو لگائے گئے، جام تھے یا دوائی مزہ آگیا

ہا ہا ہاہاہا!! کیا مصرع ہے ! بہت خوب!
ویسے آپ کے اس سوال کا جواب تو ساغر صدیقی بہت پہلے دے کر جاچکے ہیں ۔
ساغر صدیقی نے کیا فرمایا تھا؟
 
نوشاب

محفلین
جب سے راحت علی خان نے فناؔ بلند شہری کی ایک غزل (میرے رشکِ قمر) ایک انڈین فلم کے لئے گائی ہے تب سے بہت چرچا ہو رہا ہے۔ کچھ اشعار موزوں ہوگئے۔ استادِ محترم الف عین سے اصلاح کے بعد آپ کی خدمت میں پیش ہیں۔
یہ غزل پہلے بھی اتنی ہی مشہور تھی یا راحت فتح علی خان کے گانے کے بعد زیادہ مشہور ہوئی ہے؟
 
بیگم سے لڑ کے، مجھے راجا کی جب غزل دی دکھائی مزہ آ گیا
بیگم سے لڑنے کے بعد اگر اس طرح کی مصرعہ وارد ہوتے ہیں تو روز لڑائی کیا کریں بھیا، بڑے شاعر بنیں گے۔ میری بیوی تو اس معاملے میں بہت تعاون فرماتی ہیں، دن میں دو چار مصرعے تو وارد ہو ہی جاتے ہیں ہاہاہاہاہاہا
حوصلہ افزائی کے لئے شکریہ۔ سلامت رہیں۔
 
یہ غزل پہلے بھی اتنی ہی مشہور تھی یا راحت فتح علی خان کے گانے کے بعد زیادہ مشہور ہوئی ہے؟
شعر میرا کوئی ایک بھی ہے پڑھا؟ یا کیا صرف تمہید پر اکتفا؟
ذکر میری غزل کا کہیں بھی نہیں، روح یوں تلملائی مزہ آگیا
 
عرفان سعید

محفلین
بیگم سے لڑنے کے بعد اگر اس طرح کی مصرعہ وارد ہوتے ہیں تو روز لڑائی کیا کریں بھیا، بڑے شاعر بنیں گے۔ میری بیوی تو اس معاملے میں بہت تعاون فرماتی ہیں، دن میں دو چار مصرعے تو وارد ہو ہی جاتے ہیں ہاہاہاہاہاہا
حوصلہ افزائی کے لئے شکریہ۔ سلامت رہیں۔

ان کا پڑھا جیسے ہی تبصرہ ،دی جو بیگم نے دہائی، مزہ آگیا
دلی مسرت مری دیکھ کر ، ظالمہ نے مڑوڑی کلائی، مزہ آ گیا
 
یعنی اتنا ظلم اور سہنا پڑے گا۔
نہیں تھوڑا سا زیادہ۔ کوئی ایک آدھ شعر غلط بھی تو ہو سکتا ہے، اس لئے ایک دو اشعار اضافی بھی ہونے چاہیئیں :)

مستقبل کے کسی بڑے مزاح نگار شاعر نے فرمایا ہے
مفلسی میں شاعری بیگم مری کرنے نہ دے
اے مرے مالک مجھے اب خوب مالا مال کر​
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ساغر صدیقی نے کیا فرمایا تھا؟

کوئی خاص بات نہیں امجد بھائی ۔ آپ کے مصرع میں جو ایک سوال سا تھا اُسی کے ضمن میں ساغر صدیقی کا ذکر کیا تھا ۔ تخلص تو ان کا ساغر تھا لیکن مشہور بات ہے کہ موصوف آخری عمر میں مارفیا کے انجکشنوں کے عادی ہوگئے تھے۔ اور عموماً سڑک کنارے ٹُن پائے جاتے تھے۔
 
میری آخری عمر (جو شاید شروع ہو چکی ہے) میں مجھ پر کڑی نظر رکھی جائے :)
 
Top