تعارف میرا سرسری تعارف

تلمیذ

لائبریرین
آپ کے ناک کے آخری حصہ "بستوی"، اس کے متعلق کچھ بتائیں، کیونکہ میں نے یہ پہلے کبھی نہیں سُنا۔
اشرف صاحب، خوش آمدید۔
شمشاد صاحب کی طرح میں بھی 'بستوی' کی وجہ جاننے کا شوق رکھتا ہوں۔
جناب شمشادصاحب ، 'ناک'کو 'نام 'کر دیں۔ ناک تو ان کی ہماری طرح کی ہی لگتی ہے:)
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
السلام علیکم!خوش آمدید، جناب صحافی صاحب! چلیے آپ کی آمد سے محفلین کو تازہ خبریں نصیب ہوتی رہیں گی۔
ویسے اس ناچیز کا بھی چودہ سال تک گجراتی صحافت سے تعلق رہا، صحافت راس نہ آئی، اس لیے اب صحافت سے رشتہ منقطع کر چکا ہوں۔
 
اشرف بھائی اپنے متعلق مزید کچھ بتائیں، کہاں سے تعلق ہے اور روزگار کے لیے کہاں مقیم ہیں؟

شادی شہداؤں میں شامل ہیں یا ابھی آزادی کے مزے لوٹ رہے ہیں؟

آپ کے ناک کے آخری حصہ "بستوی"، اس کے متعلق کچھ بتائیں، کیونکہ میں نے یہ پہلے کبھی نہیں سُنا۔

باقی آپ سے مراسلت تو رہے گی۔
صاحب انڈیا کی مردم خیز ریاست اترپردیش کے ضلع بستی سے تعلق ہے اس لیے ًبستویً کہلاتا ہوں ،کیسی آزادی کون سی آزادی ایک عرصہ گذر گیا قید و بند کی زندگی بسر کرتے ہوءے ۔ اب تک چودہ بسنت بیت چکے ہیں ، لیکن اس قید میں جو سکون ہے وہ آزادی میں کبھی میسر نہیں ہوا، میرا نیک مشورہ یہ ہے کہ اگر آپ بھی آزاد ہوں تو جلد کسی ۔۔۔۔ بقیہ آءندہ مراسلت میں
 
السلام علیکم!خوش آمدید، جناب صحافی صاحب! چلیے آپ کی آمد سے محفلین کو تازہ خبریں نصیب ہوتی رہیں گی۔
ویسے اس ناچیز کا بھی چودہ سال تک گجراتی صحافت سے تعلق رہا، صحافت راس نہ آئی، اس لیے اب صحافت سے رشتہ منقطع کر چکا ہوں۔
فارقلیط صاحب ملکر بڑی خوشی ہوئی ، لیکن جناب یہ تو بتائیں کہ صحافت راس نہ آنے کی آخر کیا وجہ رہی، منقطع کرنے کا اعلان تکلیف دہ ہے
 
اشرف صاحب، خوش آمدید۔
شمشاد صاحب کی طرح میں بھی 'بستوی' کی وجہ جاننے کا شوق رکھتا ہوں۔
جناب شمشادصاحب ، 'ناک'کو 'نام 'کر دیں۔ ناک تو ان کی ہماری طرح کی ہی لگتی ہے:)
تلمیذ صاحب ، ہم نے تو یہ سمجھا شاید شمشاد صاحب نام کے لیے "ناک" کی اصطلاح استعمال کرتے ہونگے اس لیے ہم نے ٹوکنا منا سب نہیں سمجھا ،ویسے بھی ہم آپ کی اس بزم نئے جوہیں ۔
 
بستوی صاحب، محفل میں بہت خوش آمدید۔ امید ہے کہ آپ کا وقت یہاں بہت اچھا گزرے گا!
محترم عاطف بٹ بھائ، پیغام کےآخر میں جو شعر آپ نے تحریر کیاہے اسے شرافت سے ہٹادیں ورنہ بعض حضرات کی جانب سے "گٹھیا زبان"
کا لیبل چسپاں کردیا جائےگا. کیوں کہ جابر کو جابر کہنا ان کے نزدیک خود ایک جبر عظیم ہے!
 
تلمیذ

لائبریرین
تلمیذ صاحب ، ہم نے تو یہ سمجھا شاید شمشاد صاحب نام کے لیے "ناک" کی اصطلاح استعمال کرتے ہونگے اس لیے ہم نے ٹوکنا منا سب نہیں سمجھا ،ویسے بھی ہم آپ کی اس بزم نئے جوہیں ۔

شکریہ ۔ میں تو سمجھ گیا تھا کہ ان کا ہاتھ غلط کی کو لگ گیاہے۔ میں نے تو ان سے مذاق ہی کیا تھا۔
 
تلمیذ

لائبریرین
ایک سنجیدہ سوال آپ سب کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں ، براہ کرم یہ بتائیں کہ بھارت میں اردو زبان کا مستقبل کیا ہے ؟ ا
صاحب، یہ تو آپ ہی بہتر بتا سکتے ہیں جو وہاں پر رہتے ہیں۔ ویسے میں یہاں پر محفل کے ایک محترم رکن جناب راشد اشرف صاحب کو ٹیگ کر رہاہوں وہ اردو زبان و ادب کے سلسلے ہم سے کہیں بہتر تجربہ رکھتے ہیں اور بھارتی ادبا و مشاہیر اردو زبان سے کافی روابط و مراسم رکھتے ہیں ۔ مجھے امید ہے وہ یہاں آکر یقینا اس موضوع پر سیر حاصل تبصرہ کریں گے۔
 
محترم اشرف علی صاحب! اردو محفل میں خوش آمدید!!! :) :) :)

امید کہ یہاں آپ کا وقت اچھا گذرے گا۔ کسی پریشانی کی صورت میں آپ اسٹاف سمیت تمام محفلین کو معاون پائیں گے۔ :) :) :)

ویسے آپ صحافت سے کس طور جڑے ہیں؟ تدریس کرتے ہیں، رپورٹنگ کرتے ہیں، اخبارات کے لیے لکھتے ہیں، اخبارات یا ٹی وی وغیرہ میں ادارت کرتے ہیں یا پھر آن لائن صحافت کرتے ہیں؟ آپ کا دائرہ کار کن کن زبانوں اور علاقوں پر محیط ہے؟ جوابات یہ سوچ کر دیجیے گا کہ سائل، دہلی کے جامعہ نگر اور بستی کی کچہری سے روڈ ویز تک کی گلیوں اور شخصیات کی سدھ بدھ رکھتا ہے! :) :) :)
 
صحافت سے جڑے ابوشامل بھائی کو بھی یہاں مدعو کیے دیتے ہیں جو کہ کرک نامہ کے بانی ہیں۔ :) :) :)
ابوشامل بھائی علم اللہ کا سلام قبول کیجئے میں آپ کی تحریریں انٹرنیٹ کی دنیا میں بہت دنوں سے پڑھ رہا ہوں ابن سعیدصاحب کی وساطت سے اب آپ سے بات کرنا بھی ممکن ہو سکے گا ناچیز کا بھی اسی میدان سے تعلق ہے اس لئے خوشی ہوئی بقیہ ملاقات کے بعد۔
 
محمدظہیر

محفلین
خوش آمدید بستوی صاحب

ایک سنجیدہ سوال آپ سب کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں ، براہ کرم یہ بتائیں کہ بھارت میں اردو زبان کا مستقبل کیا ہے ؟ ا
کم از کم برا نہیں ہے ، کیوں کہ آپ جیسے کئی ہندوستانی وابستہ ہیں زبان اردو سے۔ البتہ کمپیوٹر اور انٹرنٹ کی دنیا سے ابھی پوری طرح واسطے میں نہیں ہیں سب لوگ۔
اردو محفل جیسے فورم، اردو ادب کے حامیوں کو پلیٹ فارم مہیا کرتے ہیں، تاکہ ایسے موضوعات پر سنجیدہ گفتگو کر سکیں۔
 
ایک سنجیدہ سوال آپ سب کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں ، براہ کرم یہ بتائیں کہ بھارت میں اردو زبان کا مستقبل کیا ہے ؟ ا
اشرف صاحب آپ کی شمولیت ہمارے لئے خوشی کا با عث ہےخوش آمدید۔۔۔آپ کی تحریریں میں پڑھتا رہا ہوں ۔۔۔لیکن یہاں پر میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ آپ نے یہ سوال کیونکر کیا ہے ؟اس کا بہتر جواب تو آپ خود ہی دے سکتے ہیں کہ آپ اردو کے سرکاری و غیر سرکاری دونوں اداروں سے واقف ہیں اور صرف واقف ہی نہیں تجربہ بھی رکھتے ہیں ۔ایسے اگر آپ میری رائے جاننا چاہتے ہیں تو میں سمجھتا ہوں مستقبل تو کافی روشن ہے۔اس لئے کہ پہلے سے زیادہ اخبارات ،رسائل اور جرائد اب نکل رہے ہیں ،اردو ٹی وی چینلوں کی بھی ہوڑ لگی ہوئی ہے ۔کارپوریٹ گھرانے بھی اردو کی جانب ملطفت ہو رہے ہیں جس کا مقصد صرف روپئے کمانا ہے ظاہر ہے اگر اردو کا مستقبل تاریک ہوتا تو وہ کیونکر اس میں اپنی موٹی موٹی رقمیں خرچ کرتے ۔جاگرن گروپ کا اخبار انقلاب،ای ٹی وی اردو،ذی سلام ،چوتھی دنیا،انڈیا ٹوڈے وغیرہ اسکی چند مثالیں ہیں ۔
 
Top