گیارہویں سالگرہ میرا مکتب میرا مدرسہ اردو محفل

الشفاء

لائبریرین
جہاں تک مجھے یاد ہے پچھلے زمانے میں محفل پر عام محفلین کے نام نیلے ہی، لائبریرین کے نام گلابی اور منتظیمین کے نام سرخ رنگ میں لکھے ہوتے تھے۔:rolleyes:
نہیں گڑیا ۔۔۔ کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے۔۔۔:)
کچھ راز راز رہیں تو بہتر ۔۔ ورنہ سولی تیار کھڑی ہر دم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

loneliness4ever

محفلین
وعلیکم السلام عزیز بھائی نایاب

جذبات کی بہترین عکاسی کرتی تحریر
اور درست فرمایا آپ نے محفل پر سیکھنے
کو بہت کچھ ہے بشرط اگر بندہ سیکھنا چاہے
اور فقیر کے لئے تو محفل اس سبب بھی اہم
کہ آپ جیسے بھائی کا نایاب ساتھ فقیر کو
یہاں مستقل میسر ہوا ہے، اور فقیر اللہ پاک
کی اس عطا پر ہمہ وقت شکر گزار ہے

اللہ پاک آباد و بے مثال رکھے آپ کو ۔۔۔۔۔۔ آمین
آتے رہیں ، محفل کو سجاتے رہیں
فقیر کو سیکھاتے رہیں،
اللہ پاک اس ساتھ کو خوشگوار اور مستقل رکھے ۔۔۔ آمین
 

محمداحمد

لائبریرین
واہ واہ بہت خوب نایاب بھائی!

ہمیشہ کی طرح خوبصورت ترجمانی اور اعلیٰ کام !

ماشاءاللہ۔

اللہ شاد آباد رکھے آپ کو۔ :)
 
نایاب بھیا کم ہی بولتے ہیں
مگر جب بھی بولتے ہیں بخدا اگلی پچھلی ساری کسریں نکال دیتے ہیں
اور اس دفعہ تو بیک فٹ پر آ کر ایسا چھکا لگا ہے کہ جواب نہیں
یہ دھاگہ جہاں نایاب بھیا کی پہلودار شخصیت کا آئینہ ہے وہاں محفلین سے ان کی دلی محبت کا بھی عکاس ہے
ستم بالائے ستم کہ مختلف محفلین کو ان کے مزاج اور طبعیت کے مطابق مختلف رنگ دے کر اپنے صاحب نظر ہونے کا ثبوت دیا
سدا خوش رہیں نایاب بھیا
 
اب محفلین کی دلچسپی کے لئے کچھ رنگوں کے بارے میں
سرخ (Red)
خطرے اور محبت کی علامت ہے۔سرخ رنگ پسند کرنے والے شوقین مزاج ہوتے ہیں۔زندہ دل ہوتے ہیں۔یہ لوگ آزادی کے خواہش مند ہوتے ہیں۔ہر وقت کچھ نہ کچھ کرتے رہتے ہیں۔ زندگی کو بھرپور طریقے سے انجوائے کرتے ہیں۔​
گلابی رنگ (Pink)
یہ رنگ انسانیت سے محبت کی علامت ہے جس کو پسند کرنے والے کردار نیک اور پرسکون زندگی
کے حامل اور دیانتدار ہوتے ہیں۔ ان کا حلقہ دوستی بہت وسیع ہوتا ہے۔ گلابی رنگ نفاست نزاکت اور پاکیزگی کی علامت ہے۔


زرد (Orange)
اس کو پسند کرنے والے لوگ عمدہ خیالات اور بلند سوچ کے مالک ہوتے ہیں جن میں لیڈر بننے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ بہترین منظم ہوتے ہیں اور زندگی کے توازن کو بگڑنے نہیں دیتے۔ یہ لوگ بہت ہردلعزیر شخصیت کے مالک ہوتے ہیں بہت جلد اپنی مسکراہٹ اور گفتگو سے لوگوں کو دوست بنا لیتے ہیں

سبز (Green)
یہ بڑا مقدس رنگ ہے جسے پسند کرنے والے نیک دل اور رحمدل ہوتے ہیں۔ نیکی پھیلانے والے اور نیکی کی راہ پر چلنے والے ہوتے ہیں۔ عموماً شریف اور مخلص لوگوں کو یہ رنگ پسند ہوتا ہے۔ اس رنگ کے حامل اپنی راہ کا تعین خود کرنا جانتے ہیں یہ بہت حساس محترم اور ذمہ دار لوگ ہوتے ہیں ایک حد تک منہ پھٹ ہونے کے باوجود آس پاس کے لوگوں کے ساتھ تعاون کرنے والے ہوتے ہیں سوشل اور معاشی زندگی میں ہمیشہ ٹاپ پوزیشن رکھنا پسند کرتے ہیں اور اس میں اکثر کامیاب بھی رہتے ہیں

نیلا (Blue)
بڑی گہرائی اور وسعت کی علامت ہے۔اس رنگ کو پسند کرنے والے افراد دوسروں پر جلد ہی اعتماد کر لیتے ہیں۔خود بھی دوسروں کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاتے ۔ایسے لوگوں میں تجسّس خوب پایا جاتا ہے۔یہ لوگ گفتگو بڑی دلچسپ کرتے ہیںاور بڑے گہرے خیالات کے مالک ہوتے ہیں۔ ایسے لوگ اپنے لباس کا اور خود اپنا بڑا خیال رکھتے ہیں۔
اس رنگ کے خامل افراد کی شخصیت میں بزرگی، دیانت داری اور پاکیزگی پائی جاتی ہے اطاعت پسند اور فرض شناس ہوتے ہیں۔ رحمدلی، دردمندی، دوسروں کا خیال رکھنے کی خصوصیات اس رنگ میں موجود ہیں۔یہ ٹھنڈے مزاج کے امن پسند لوگ ہوتے ہیں مشکل سے مشکل صورت حال پر بھی اپنے ٹھنڈے مزاج کی بدولت قابو پا لیتے ہیں
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
ستم بالائے ستم کہ مختلف محفلین کو ان کے مزاج اور طبعیت کے مطابق مختلف رنگ دے کر
کچھ رنگوں کے بارے میں
محترم سید بادشاہ
کہنا تھا یہ کہ
"چپ کر دڑ وٹ جا نہ کھول خلاصہ عشق دا "
بلاشک آپ نے خوب کھولے محبت و خلوص رنگ
مگر " راز " ابھی باقی ہے دوست ۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
محترم سید بادشاہ
کہنا تھا یہ کہ
"چپ کر دڑ وٹ جا نہ کھول خلاصہ عشق دا "
بلاشک آپ نے خوب کھولے محبت و خلوص رنگ
مگر " راز " ابھی باقی ہے دوست ۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
بجا فرمایا :)
کچھ بھید نہ کھولے جائیں تو اچھا ہے
 

رانا

محفلین
نایاب بھائی کیا زبردست لکھا ہے آپ نے۔ آپ کے تو مختصر مراسلے بھی اتنی اپنائیت اور محبت لئے ہوئے ہوتے ہیں۔ اور یہ تو پورا مراسلہ ہی اتنی پیاری اور پرحکمت باتوں سے مزین ہے۔ بہت ہی اعلیٰ تشبیہات سے اپنے خیالات بکھیرے ہیں آپ نے۔ بہت ہی زبردست اور لاجواب۔ اللہ تعالیٰ آپ کے لئے ہمیشہ آسانیاں پیدا فرمائے۔ آمین۔:goodluck:
 

ہادیہ

محفلین
واؤ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:applause::applause::applause:
ہائے اس میں تو میرا نام بھی لکھا ہے ۔میرا ہی لکھا ہے نا؟:p
نایاب بھیا آپ نے تو کمال ہی کردیا۔۔ سب کو ایک محبت کی لڑی میں پرو دیا۔ امیزنگ۔
آپ کی اس محبت کے سامنے اب الفاظ کم ہیں۔بس آپ کی طرح کہوں گی(y)(y)

پُر خلوص دعاؤں بھری داد:love:
بہت دعائیں:)
 

ہادیہ

محفلین
ارے واہ۔
آپ نے میرا نام بلیو کلر میں لکھا ہے:D۔واقعی میں تو ایسی ہوں مگر کچھ کچھ ۔
جیسی سید شہزاد صاحب نے لکھا اس کلر کے بارے میں:D
:p(y)۔ مگر آپ کو کیسے پتہ چلا؟ سب کے بارے میں یہ تُکہ بھی نہیں لگ رہا۔ اس کا مطلب ہے دوسروں کی شخصیت کو بہت جلدی جان لیتے ہیں آپ۔واہ جی۔مجھے تو ابھی تک پتہ نہیں چلا کس کو اس فورم میں ریڈ کلر سے منسوب کرنا کس کو بلیو،گرین وغیرہ سے۔ہاہاہا

۔اور یہ تو میرے پسندیدہ کلر میں سے ایک ہے۔:D
 

ماہی احمد

لائبریرین
ارے واہ! اتنی خوبصورت تحریر اور مجھے اتنے دن ہو گئے پڑھی ہی نہیں :)
پیار اور محبت کی خوشبو سے معطر بہت پیاری تحریر... ایسے جیسے ٹھنڈی میٹھی ہوا کا ایک جھونکہ :)
جیتے رہیے خوش رہیے :)
 

یاز

محفلین
بہت خوبصورت تحریر ہے نایاب بھائی۔ خوش رہیں اور یونہی محفل پہ محبتیں بکھیرتے رہیں۔
 
Top