نایاب
لائبریرین
السلام علیکم
اپنی مادر علمی سے سب کو محبت ہوتی ہے‘ کچھ اس کا اظہار خاموشی سے کرتے ہیں .
کچھ ہر جگہ اس کی تعریف کرتے اس کا قرض چکاتے ہیں ۔
اردو محفل میرے لیئے مادر علمی کا مقام رکھتی ہے ۔ یہ میرے لیئے مکتب بھی ہے مدرسہ بھی ۔
میں سدا کا بھگوڑا آوارہ گردی کرتے کرتے 2008 میں اردو محفل تک آ پہنچا ۔
اور اک کونہ سنبھال کر اراکین اردو محفل کے درمیان جاری مباحثوں سے علم کا اکتساب شروع کیا ۔
تو مجھ پر یہ حقیقت کھلنے لگی کہ
انسان کو اگر اشرف المخلوق ہونے کا شرف حاصل ہے تو یہ صرف علم و آگہی کی بدولت حاصل ہے۔
انسان کو حاصل ہونے والی سب ترقی اور بلندی صرف علم ہی کے دم سے ہیں۔
اردو محفل کے مختلف الخیال اراکین کی تحریریں تبصرے ابحاث اور علمی مناقشے میرے علم و آگہی میں اضافے کا سبب بنتے رہے ۔
مجھ جاہل ان پڑھ پر یہ حقیقت بھی کھلی کہ " علم ایسا بادل ہے جس سے رحمت برستی ہے"۔ اسے جتنا لٹاؤ یہ اتنا ہی بڑھتا ہے ۔
بلا تفریق جنس و مسلک محترم اراکین اردو محفل نے مجھے اپنی تحریروں تبصروں سے یہ تعلیم دی کہ
حرفوں سے بنے لفظ زندہ ہوتے ہیں یہ اثر رکھتے ہیں ۔ یہ جہاں خوشبو کی صورت من کو مہکاتے اور پیار پھیلاتے ہیں ۔
وہیں یہ لفظ ذرا سی بے دھیانی سے نفرت کے پیغامبر ٹھہر جاتے ہیں ۔ فساد پھیلاتے ہیں ۔
جہاں خیالات کی جنگ ہو وہاں لفظ ہی ہتھیار ہوتے ہیں
فاتح وہی ٹھہرتا ہے جو اس ہتھیار کو ہتھوڑے کی بجائے سرجن کے نشتر کی صورت استعمال کرنے قادر ہو ۔
چاند اپنی چاندنی سے پھول اپنی خوشبو سے اور " ہم " اپنے کردار سے پہلے اپنی " گفتار " سے پہچانے جاتے ہیں
سچ کہا ہے کسی بزرگ نے کہ " علم روشنی ہے اور جہالت اندھیرا "۔
تحریر کے لفظ ہوں یا ہمارے نطق سے ابھرتی صدا ۔
یہی دلیل ہوتے ہیں کہ ہم نے روشنی پائی کہ اندھیرا سمیٹا ہے ۔۔۔۔۔۔۔
اردو محفل کے چمن سے ہی یہ حکمت بھرا پھول ملا ہے مجھے کہ " بات اچھی کرو ورنہ خاموش رہو خود کو بدگمانی سے بچاؤ"۔
بلاشک یہ سچ ہے کہ " مصیبت کی جڑ انسان کی گفتگو ہے "۔
مجھے یہ اعتراف کرتے اچھا لگتا ہے کہ میرے لیئے تمام محترم اراکین اردو محفل بدرجہ استاد کے ہیں ۔
کسی اک کا نام کیا لوں ؟ ہر کسی سے مجھے تو علم ہی ملا ہے ۔ سب ہی شامل ہیں میری دعاؤں میں ۔
اردو محفل محض اک فورم نہیں بلا شک علم و آگہی کا اک باغ اک چمن ہے ۔
جہاں نہ صرف علم و آگہی بلکہ تہذیب و تمدن اور فلاح انسانیت بارے رشد و ہدائت کے رنگا رنگ پھول کلیاں اپنی خوشبو بکھیرتے ہیں ۔
اور اردو زبان سے اپنی محبت اپنی چاہت اپنے عشق کے راگ تحریر کی صورت بکھیرتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔
اردو محفل کی جملہ انتظامیہ بالخصوص محترم محمد وارث بھائی اور محترم ابن سعید بلاشبہ داد و تحسین کے قابل ہیں کہ
جس طرح کسی بھی چمن کسی بھی باغ کے اندر پھلدار اور پھولدار پودوں کے ساتھ ساتھ کچھ خود رو قسم کی جڑی بوٹیاں بھی خود بخود اُگ آتی ہیں جو چمن اور باغ کیلئے نقصان دہ ہوتی ہیں۔ چمن کے مالی کی کامیابی کا راز اس میں ہوتا ہے کہ وہ اُن جڑی بوٹیوں کو ساتھ ساتھ تلف کرتا جائے ۔ جوحسد، بغض، کینہ، نفرت، انتقام فساد جیسے ناپسندیدہ اور بُرے اوصاف کی حامل ہوں ۔ بلا شک اردو محفل کے منتظمین ایسی جڑی بوٹیوں کا بروقت سدباب کرتے ہیں ۔ اور اردو محفل کے چمن کی فضاء کو ہر آلودگی سے صاف کرنے کی کوشش میں جتے رہتے ہیں ۔
آئیے ہم سب مل کر اپنے لفظوں کی صورت مہکتے چہکتے اردو محفل کے چمن کو سدا سر سبز رکھنے کی کوشش کریں ۔
ان شاء اللہ رب سوہنا ہم سب پر مہربان ہوتے ہماری اس محبت چاہت سے بھرپور اردو محفل کو سدا شاد وآباد رکھے گا ۔ ان شاء اللہ
بہت دعائیں