نوشاب
محفلین
بے شک رحمانی صاحب آپ نے سچ کہا ہے اللہ ہی ذات ہمیشہ باقی رہنے والی ہے باقی سب تو فانی ہےیہ خصوصیت تو صرف اللہ کے اسم ذات ہی میں پائی جاتی ہے۔رب تعالیٰ کے اسمِ ذات اللہ میں سے الف حذف کریں تو باقی رہے گا= للہ جس کے معنی ہیں اللہ کے لیے۔قرآنَ پاک میں ہے للہ ما فی السمٰوٰتَ۔۔۔ ۔۔۔
اللہ میں سے الف اور پہلا لام دونوں حذف کریں تو باقی رہے گا= لہٗ جس کے معنیٰ اُس کے لیے یعنی اُس اللہ کے لیے قرآن میں متعدد مقامات پر آتا ہے : لہ ما فی السمٰوٰت ۔۔۔ ۔۔اور اگر پہلے تینوں حروف حذف کردیں تب بھی باقی رہے گا= ہٗ جس کے معنیٰ ہیں وہ اور یہ بھی قرآن میں موجود ہے۔