ویسے تو وہ بھی ممکن ہے ، ذرا تجربہ کریںزبردست فارمولہ دیاہے میں یاد رکھوں گالیکن ابرار بھائی میرا پراجیکٹ کے سوال کا کچھ حصہ ابھی باقی ہے۔ جس کے مطابق مجھے صرف انہیں نمبروں کو جمع کرنا تھا جو تین پر تقسیم ہوتے ہوں۔
فرض کریں اگر ہمیں 51 تک صرف ایسے حروف کو جمع کرنا ہے جو کہ تین پر تقسیم ہوں۔تو
پہلے ہم سب کا حاصل جمع نکالیں گے اور اس کو تین پر تقسیم کریں گے۔
51×26 = 1326÷3=442
ہمارے پاس جواب 442 آگیا لیکن یہ مکمل جواب نہیں ہے
اب 51 (جس عدد تک ہم نے جمع کرنا تھا) کو تین پر تقسیم کریں
51÷3=17
اب یہ 17 پہلے والے جواب میں جمع کرلیں 442+17 = 459
اب آپ 3+6+9+۔۔۔+51 = جمع کر کے چیک کرلیں آپ کا جواب 459 ہی آئے گا۔
یہ فارمولا 51 تک ہی محدود نہیں ہے آپ 3 سے لے کر کسی بھی بڑے عدد کو لے کر چیک کر سکتے ہیں