میرا پِنڈ-سرائچ

مرغا بھی بضد تھا کہ میری بھی فوٹو کھینچو لیکن کیمرہ دیکھ کر گدھا بھی بھاگا بھاگا آیا۔
DSC00101.jpg
 

عثمان

محفلین
بہت خوب! :)
گاؤں تو اب شہر بن چکے ہیں۔ :)
یہ بتاؤ کہ گاؤں کی آبادی کتنی ہے ؟
سکھوں کے چھوڑے مکانات کا کیا بنا ؟ کسی کے قبضہ میں ہیں ؟ استعمال میں ہیں ؟
 
بہت خوب! :)
گاؤں تو اب شہر بن چکے ہیں۔ :)
یہ بتاؤ کہ گاؤں کی آبادی کتنی ہے ؟
سکھوں کے چھوڑے مکانات کا کیا بنا ؟ کسی کے قبضہ میں ہیں ؟ استعمال میں ہیں ؟
سکھوں کے چھوڑے مکانات استعمال میں ہیں۔جس مکان کی تصویر لگائی ہے وہ ہمارے ہمسایے استعمال کرتے ہیں۔پہلے اس میں رہا کرتے تھے لیکن اب سٹور روم کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔
کئی ایسے واقعات سننے کو ملے ہیں کہ لوگوں کو سکھوں کے مکانات سے سونا بھی ملتا رہا ہے۔
آبادی کا تو میں کچھ صحیح اندازہ نہیں لگا سکتا۔ایک دو دن تک بتا دوں گا کسی استاد سے پوچھ کر(جو مردم شماری میں ملوث ہوں)
 

مہ جبین

محفلین
بہت اچھا لگا تمہارے گاؤں کی سیر کرکے
ماشاءاللہ تصاویر بھی اچھی کھینچی ہیں
حسیب نذیر گِل ساری تصویریں اچھی ہیں لیکن گدھے اور مرغے کے پوز والی تو لاجواب ہے :heehee:

خوش رہو سلامت رہو آمین
 

فرحت کیانی

لائبریرین
بہت اچھا تعارف لکھا حسیب اور تصویریں بھی بہت اچھی ہیں۔ لگتا ہے نیا کیمرہ ایکشن میں آ گیا ہے۔ :)
آپ تو اپنے گاؤں کی بات یوں کرتے تھے جیسے کسی دور دراز جگہ پر ہو لیکن اب معلوم ہوا کہ آپ تو لاہوریے ہی ہیں۔ اچھا یہ بتائیں کہ یہ صرف جانوروں کے لئے مکئی کون سی ہوتی ہے؟ اور آپ کا گاؤں بھی گرین بیلٹ میں آتا ہے؟
جو سکھ برادری والے مکانات ہیں ان میں کوئی چیز عام گھروں سے مختلف ہوتی ہے؟ ہم لوگ بچپن میں ایک دفعہ کہیں گئے تھے جگہ کا نام یاد نہیں۔ وہاں کسی زمانے میں ہندو آبادی ہوا کرتی تھی تو ان کا طرزِ تعمیر کافی مختلف لگا تھا۔
 
میرے گاؤں کا نام سرائچ ہے۔اب ہر درمیانے زمیندار نے اپنا ٹیوب لگوایا ہوا ہے۔یہاں سے روازانہ منوں کے حساب سے دودھ لاہور جاتا ہے۔کچھ لوگ موٹر سائیکل پر دودھ لیکر جاتے ہیں تو کچھ بسوں پر۔گاؤں میں کئی کوسٹرز ہیں جو صبح دودھ لیکر جاتی ہیں۔دودھ میں ملاوٹ عام ہے اور لوگ سرِعام پانی ڈالتے ہیں اور زیادہ تر لوگ" پانی کی برکتوں" سے مالا مال بھی ہوچکے ہیں



ٹیوب ویل دودھ میں پانی ملانے کے لیے لگائے؟:atwitsend:

اس سے پہلے کہ آپ لوگ یہ سارا مضمون پڑھ کر بور ہونے لگ جائیں ہم اپنی تصاویر لگانا شروع کرتے ہیں۔
اور دوسری بات
اگر کسی تصویر میں غلطی نظر آئے تو اسے نظر انداز کردیجئیے گا کیونکہ میں کونسا فوٹوگرافر ہوں



"بور ہونے لگ جائیں"
اور یہ
"میں کونسا فوٹوگرافر ہوں"
یہ دونوں جملے پنجابی کا ترجمہ نظر آتے ہیں۔ بجائے کہ اردو
 

وجی

لائبریرین
چلیں تصاویر کا آغاز کرتے ہیں۔سب سے پہلے وہ تصاویر جو چھت پر کھڑے ہو کر کھینچی ہیں۔
DSC00552.jpg

یہ تصویر ابھی ابھی کھینچی ہے۔سورج طلوع ہورہا ہے اور دھند بھی ہے
ماشاءاللہ کافی اچھی تصویریں کھینچیں ہیں آپ نے
تصاویروں کا آغاز ہی اتنا خوبصورت کردیا آپ نے
 

وجی

لائبریرین
جٹا چھا گیا ہے۔ شاندار۔ یہ مرغا چوری کر لے۔ میں نے آنا ہے تیرے پاس تو اسی کا گوشت کھاؤں گا۔ :p
چوری کی کیا ضرورت ہے ہوسکتا ہے انکا اپنا مرغا ہوں
حسیب نذیر گِل صاحب آپ کا مرغا :chicken2: نہیں ہے یا اگر ہے بھی تو
آپکو میرا مشورہ یہ ہے پہلے اسکو نیرنگ خیال کے ہاتھوں پکڑوائیں پھر کچھ بنائیں اسکا ۔ :)
نیرنگ خیال آپ :warzish: شروع کردیں
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
چوری کی کیا ضرورت ہے ہوسکتا ہے انکا اپنا مرغا ہوں
حسیب نذیر گِل صاحب آپ کا مرغا :chicken2: نہیں ہے یا اگر ہے بھی تو
آپکو میرا مشورہ یہ ہے پہلے اسکو نیرنگ خیال کے ہاتھوں پکڑوائیں پھر کچھ بنائیں اسکا ۔ :)
نیرنگ خیال آپ :warzish: شروع کردیں
سر میں اک پینڈو آدمی ہوں۔ اور میرے پنڈ کی تصاویر بھی محفل پر مل جائیں گی آپکو۔ یہ تو مصری مرغا ہے۔ ہم تو اصیل ککڑ بھی پکڑ لیتے ہیں۔ :notworthy:
 
Top