تعارف میرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے

السلام و علیکم عزیزو، دوستو، بزرگو!
میرا نام غلام مجتبٰی ملک ہے۔ ایک طالب علم ہوں۔ اس کے علاوہ (الحمدللہ) چھوٹا سا کاروبار ہے۔ اردو ادب سے بے انتہا لگاؤ ہے۔ میر تقی میر سے لے کر وصی شاہ تک سب شعرا سے عشق ہے۔
یقین کیجئے کہ مجھے اپنا تعارف لکھتے لکھتے نصف گھنٹہ سے زیادہ ہو گیا ہے مگر میں ایک سطر سے زیادہ کچھ نہیں لکھ پایا۔ شاید میں اپنے آپ کو ٹھیک سے جانتا ہی نہیں۔ :)

خدا آپ سب کو اپنی حفظ و امن میں رکھے (آمین)
 
اچھا ماٹھے کا مطلب ایویں سے نا :rolleyes:

:D خیر یہ تو ضروری نہیں کہ ہر شاعر کا سارا کلام ہی اچھا لگے۔ اور وصی کو بھی ہمارے ملک کے نامور شعرا کی فہرست میں شامل کیا جاتا ہے۔

اور میری کہی ہوئی بات کا مطلب یہ بھی تو ہو سکتا ہے ناں کہ شاعری سے محبت کی انتہا دیکھئے، کہ "میر" سے تو عشق ہے ہی، وصی شاہ سے بھی عشق ہے۔:LOL:
 
عینی شاہ

محفلین

اس پر مجھے اور فاتح بھائی کو ابجیکٹ ہو سکتا ہے غلام بھائی :p
 
محمداحمد

لائبریرین
اس پر مجھے اور فاتح بھائی کو ابجیکٹ ہو سکتا ہے غلام بھائی :p

آپ کیوں پسند نا پسند پر پابندی لگاتی ہیں کسی کی۔ :D :)

وصی شاہ صاحب کا یہ شعر دیکھیے:

تمھیں بھلانا ہی اول تو دسترس میں نہیں​
گر اختیار بھی ہوتا تو کیا بھلا دیتے؟​
ہم تو کہتے ہیں کہ کسی کا ایک شعر بھی اچھا لگے تو اس کا اعتراف ضرور کرنا چاہیے۔ اور تحسین کلام کی ہونی چاہیے نہ کہ صاحبِ کلام کی۔

پھر یہ تو غلام مجتبیٰ بھائی کی شاعری سے محبت ہے کہ اُنہیں اس دنیا سے وابستہ ہر شخص پسند ہے۔ اور انہوں نے اپنی پسند کا بھرپور اظہار کرنے کے لئے میر صاحب سے لے کر وصی شاہ تک کا ذکر کیا ہے۔
 
آپ کیوں پسند نا پسند پر پابندی لگاتی ہیں کسی کی۔ :D :)

وصی شاہ صاحب کا یہ شعر دیکھیے:

تمھیں بھلانا ہی اول تو دسترس میں نہیں​
گر اختیار میں ہوتا تو کیا بھلا دیتے؟​
ہم تو کہتے ہیں کہ کسی کا ایک شعر بھی اچھا لگے تو اس کا اعتراف ضرور کرنا چاہیے۔ اور تحسین کلام کی ہونی چاہیے نہ کہ صاحبِ کلام کی۔

پھر یہ تو غلام مجتبیٰ بھائی کی شاعری سے محبت ہے کہ اُنہیں اس دنیا سے وابستہ ہر شخص پسند ہے۔ اور انہوں نے اپنی پسند کا بھرپور اظہار کرنے کے لئے میر صاحب سے لے کر وصی شاہ تک کا ذکر کیا ہے۔
واہ۔ کیا خوبصورت شعر ہے۔ اور مزے کی بات کہ مجھے پتہ ہی نہیں تھا کہ یہ شاہ جی کا شعر ہے۔ اب تو ان سے اصلی والا عشق ہوگیا ہے۔
 
عینی شاہ

محفلین
تم انہیں مجتبیٰ بھائی یا ملک بھائی کہہ سکتی ہو:)
چلو فاتح بھائی کی بات تو سمجھ آتی ہے پر اس معاملے میں تمہارا کیا کردار ہے بھلا:confused:
بھئی مجھے بھی وہ نہیں اچھے لگتے پوئٹ انکی اصلیت کا مجھے پتہ ہے :sneaky: کسی اووووووووووور نے بھی بتایا تھا نا :p
 
Top