تعارف میرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے

عمر اثری

محفلین
ابھی کچھ دیر قبل اخی المحترم تابش صدیقی صاحب نے حکم دیا کہ اپنا تعارف پیش کریں میں معصوم سی بچی ڈر کے مارے پہلی فرصت میں تعارف کی لڑی تلاش کی اب رہا سوال تعارف کا تو میاں یہ تو ان شخصیات کا ہوا کرتا ہے جن کی کوئی شناخت ہو اور خاکسار تو.....
خیر!
خاکسار کا نام فوزیہ رباب ہے
مورخہ 25/07/1988 کو احمدآباد گجرات (الہند) میں ایک دینی و علمی خانوادے میں پیدائش ہوئی، گجرات ہی سے اردو ادب میں ایم اے، بی ایڈ، علاوہ ازیں ماس کمیونیکیشن اینڈ جرنلزم کیا،آبائ وطن بجنور ہے، میرا شعری مجموعہ "مری زخم زخم عقیدتیں" أن شاء الله جلد منظر عام پر آنے والا ہے، پچھلے چھ سالوں سے گوا میں مقیم ہوں جہاں اردو زبان و ادب سے وابستگی رکھنے والے کسی فرد سے میری آج تک ملاقات نہیں ہو پائی :-( یہی تشنگی کا احساس اردو محفل فورم تک کھینچ لایا

ﮨﺮ ﻗﺪﻡ ﭘﺮ ﮨﮯ ﺍﮎ ﻋﺠﯿﺐ ﻓﺮﯾﺐ
ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮨﮯ فقط سراب رباب
فوزیہ رباب
بہت خوشی ھوئ آپ کو دیکھ کر.
ھم آپکو خوش آمدید کہتے ھیں.
 

فوزیہ رباب

محفلین
پر خلوص و پرشفقت استقبالیہ جملوں سے خاکسار کی حوصلہ افزائی فرمانے والے تمام معزز احباب کی تہہ دل سے ممنون ہوں مولا آپ سب کی عزتوں میں اضافہ فرمائے آمین ثم آمین
 
KwULv.png
 
Top