ماشاءاللہ

بہت خوشی ہوئی آپ کا کام دیکھ کر
میرا تعلق بھی آرکیٹیکچر اور انجینئرنگ سے ہے اس حوالے سے تصاویر پر تبصرہ کرتے وقت بے لاگ رائے دوں گا

کام میں بہت صفائی اور نفاست ہے مگر کچھ چیزوں کو مد نظر نہ رکھا جائے تو سارا تاثر خراب ہو جاتا ہے
تصاویر نمبر 1، 2 اور 3 میں کیمرے کا زاویہ درست نہیں رکھا گیا کلر بہت زیادہ ڈل ہیں میچنگ لائٹ اور ڈارک کلر کا انتخاب اچھا تاثر پیدا کرتا ہے
تصاویر نمبر 4 اور 5 بہت زبردست ہیں کلر کمبینیشن بھی خوب ہے
تصاویر نمبر 6، 7 اور 8 میں سرفیس رینڈرنگ کا خیال نہیں رکھا گیا کلر بہت پھیکے لگ رہے ہیں مزید تصویر نمبر 6 کو غور سے دیکھیں چھت میں جو لائٹ لگی ہوئی ہے اس کی سلور کلر کی پٹی پر کچھ کام رہ گیا ہے
باقی تمام تصاویر بہت ہی زبردست تاثر پیدا کر رہی ہیں
اللہ آپ کے کام میں مزید نکھار عطا فرمائے آمین