سینے کی جلن یا تیزابیت اور کھانا واپس آنا، بہت مشکل پیدا کرتا ہے. زیادہ تر لوگوں کو پتہ ہوتا ہے کہ اس کی کیا وجہ ہے. یہ پرابلم موٹے اور پتلے سب کو ہو سکتی ہے.
کل ایک دوست نے کہا کہ انڈیا کی زینٹیک سے پاکستان کی زینٹیک زیادہ مؤثر ہے، قیمت میں ایک اور دس کا فرق ہے
بیلٹ ٹائٹ نہ باندھیں
کھاتے ہی نہ لیٹ جائیں
مرغن غذائیں اور زیادہ مصالحے والی کم استعمال کریں
چہل قدمی کریں
تکیہ اونچا رکھیں
پیٹ کو تربیلا ڈیم نہ بنائیں
نیند پوری کریں
ذہنی دباؤ سے نجات حاصل کریں (طریقے
محمد وارث بھائی سے پوچھیں)
رمضان المبارک میں دوا ہرگز نہ چھوڑیں
درد کی دوائیں جنہیں NSAID کہتے کے ساتھ تیزابیت کم کرنے کی دوا کے بارے میں ڈاکٹر سے پوچھیں اور کوشش کریں کہ ان دواؤں کو معمول نہ بنائیں
وزن کم کرنے کی کوشش کریں