یہ ہنر آپ نے سیکھ تو لیا، لیکن استعمال کہاں ہو رہا ہے؟
بہت اچھا سوال ہے۔ کاش اس سوال کا میرے پاس کوئی اچھا ساجواب بھی ہوتا
اصل میں اب فورمز کو زیادہ تر پیغام قرآن و حدیث کے ابلاغ عامہ کے لئے استعمال کر رہا ہوں۔ کوئی نئی تحریر لکھی نہیں جارہی۔پرانی جو تحریریں ہیں، ان کی کمپوزنگ موجود نہیں۔ لہٰذا ان کے تصویری عکس ہی دستیاب ہیں۔ یہاں سے ان پیج ٹو یونی کوڈ کنورژن سیکھنے کے بعد بہت سے فورمز میں قرآن و حدیث کے پیغامات کو پیش کر رہاہوں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک یہ پیغام پہنچ سکے۔ آپ یہ جان کر یقینا" خوش ہوں گے کہ ’’پیغام قرآن و حدیث‘‘ کی تقریب رونمائی یعنی سال گزشتہ کے وسط تک ہماری ویب کی کل وزٹس (تین سالوں میں) دس ہزار سے زائد نہ تھی، جو اس وقت 75 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔ اس کارِ خیر اور اس کے اجر میں( یونی کوڈ سکھلانے کے سبب) اردو محفل اور اس کے ساتھی بھی شریک ہیں۔
نیٹ فورمز میں کھیل کود کافی کرلیا ہے اور زیادہ تر رومن اردو میں، تب فورمز میں اردو لکھنے کی سہولت دستیاب نہ تھی۔ اب جبکہ سہولت موجود ہے تو کھیل کود سے دل بھر گیا ہے۔
دعا کیجئے کہ اللہ کے حضور پیشی سے قبل پیغام قرآن و حدیث کے تین زبانوں میں تمام پروجیکٹس مکمل کرکے اسے کسی ایسے ٹرسٹ کے حوالہ کر جاؤں جو اسے سالانہ شائع کرت رہیں شاید اس طرح اُخروی نجات کا کوئی ذریعہ بن سکے۔
ان شاء اللہ کوئی نئی تحریر لکھنے کا موقع ملا تو اسے اردو محفل میں ضرور شیئر کروں گا۔
والسلام