دعا میری امی جی کے لیے دعاؤں کی درخواست

اَللّٰهُمَّ عَافِنِيْ فِيْ بَدَنِيْ ، اَللّٰهُمَّ عَافِنِيْ فِيْ سَمْعِيْ ، اَللّٰهُمَّ عَافِنِيْ فِيْ بَصَرِيْ ، لَآ اِلٰهَ اِلَّآ اَنْتَ

اے اللہ!تومجھے جسمانی صحت وعافیت عطا فرما، اے اللہ!تومیری قوتِ سماعت میں عافیت وسلامتی عطافرما، اے اللہ! تو میری قوتِ بینائی میں عافیت وسلامتی عطافرماتیرے سواکوئی معبودنہیں ہے
 
اَذْهِبِ الْبَاسَ رَبَّ النَّاسِ ، اِشْفِ وَ اَنْتَ الشَّافِيْ ، لَا شِفَاءَ اِلَّا شِفَاءُکَ ، شِفَاءً لَا يُغَادِرُ سَقَماً

دورکر دے تکلیف کواے لوگوں کے پروردگار، شفادے دے کہ توہی شفادینے والا ہے ، تیری شفا کے علاوہ کوئی شفا نہیں۔ ایسی شفا دے جو بیماری کا ہر اثر دورکر دے ۔
 

جاسمن

لائبریرین
سلام
خدا جلد از جلد شفائے کاملہ عطا فرمائے
آپریشن تو اسی عمر کے لوگوں کا ہوتا ہے وہی گرتے ہیں اور انہی کی ہڈی ٹوٹتی ہے
ویسے خواتین میں رسک زیادہ ہے جوانی سے ہی ورزش کی عادت ڈالنا چاہیے

وہ دل کی مریض بھی ہیں۔ دل کا ایک دورہ پڑ چکا ہے۔
 
09.gif
 

جاسمن

لائبریرین
السلام علیکم۔
الحمدللہ۔ امی جی کا آپریشن ٹھیک ہو گیا۔
اللہ کا شکر ہے۔
 
آخری تدوین:

نور وجدان

لائبریرین
اللہ پاک آپ کی والدہ کو صحت کاملہ عطا فرمائے. ان کے تمام درد دور فرمائے اور ان کے دل میں اپنی رحمت سے سکون اتار دے. آمین
 

میم الف

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
میری امی جی کو گرنے سے ٹانگ میں فریکچر ہو گیا ہے۔ اس عمر میں آپریشن بہت مشکل ہے۔ ڈاکٹر نے آرام کے لیے کہا ہے۔
خاصا مشکل ہے ان کے لیے۔
دعاؤں کے لیے درخواست ہے۔
وعلیکم السلام
کچھ ہفتے قبل میری نانی امی کے ساتھ بھی یہی ہوا
لیکن خوش قسمتی (یا بد قسمتی) سے فریکچر کے بجائے صرف موچ آئی
اس کے باوجود انھیں چلنے پھرنے میں کافی وقت لگا
یقیناً آپ کی والدہ محترمہ کے لیے زیادہ صبر آزما گھڑی ہے
دعا ہے کہ وہ بھی ایک دن صحت یاب ہو جائیں اور جلد ہو جائیں، آمین۔۔
 
Top