سید شہزاد ناصر
محفلین
سبحان اللہ سبحان اللہبلبل کی داستان میں جتنے اٹھے سوال
گل کی خموشیوں میں تھا ہر بات کا جواب
کیا گہری بات کہ دی
واہ واہ
تمام غزل ہی خوب ہے مگر متزکرہ بالا شعر بہت پسند آیا
اللہ کرے زور قلم زیادہ
سبحان اللہ سبحان اللہبلبل کی داستان میں جتنے اٹھے سوال
گل کی خموشیوں میں تھا ہر بات کا جواب
بہت شکریہ اور آداب عظیم صاحب۔ماشاء اللہ
بہت خوب اور مبارکباد!!
بہت شکریہ اور بہت آداب لاالمی صاحبہ ۔عمدہ تخلیق ہے۔
مقطع تو بیت الغزل لگا۔
شکریہ اور آداب شہزاد بھائی ۔ مولیٰ شاد و آباد و صحتمند رکھے ۔سبحان اللہ سبحان اللہ
کیا گہری بات کہ دی
واہ واہ
تمام غزل ہی خوب ہے مگر متزکرہ بالا شعر بہت پسند آیا
اللہ کرے زور قلم زیادہ
صد ہا آداب و سپاس ۔ اعجاز بھائی ۔واہ اچھی غزل ہے
میری پسند کا شعر کسی کو پسند ہی نہیں آیا!
یوں زندگی کے ہاتھ مجھے کاٹنے پڑے
اس نے چرا کے بیچ دیئے میرے سارے خواب
بہت شکریہ و آداب تابش بھائی۔لاجواب غزل۔
کیا کہنے عاطف بھائی۔
آداب و شکریہ جاسمن بہنکمال غزل
لاجواب اشعار
Dropbox - Ghazal.mp3 - Simplify your lifeافرشتہ ءِ اجل نے مری نیند کی خراب
میں دیکھ ہی رہا تھا ابھی زندگی کا خواب
رقصاں ہےآرزوؤں کے میداں میں یوں شباب
چنگاریوں کے بیچ میں جیسے کوئی حباب
ہر شئے میں تیرا عکس ہے پھر بھی ہے کیوں حجاب
میری نگاہ نے تو کیے چاک سب نقاب
سوچا تھا میں نے دل میں کہ اب دل ہے لاعلاج
چارہ گروں نے بھی دیا آکے یہی جواب
پیش خدا معاملہء صدق دل گیا
جتنے مرے گناہ تھے سب ہو گئے ثواب
قلب خزاں گزیدہ کی کھیتی اجڑ گئی
اس نخل بے ثمر کا میں اب کیا رکھوں حساب
دنیا کے ریگزاروں میں بھٹکا کبھی نہ میں
اس زندگی نے اتنے دکھائے مجھے سراب
یوں زندگی کے ہاتھ مجھے کاٹنے پڑے
اس نے چرا کے بیچ دیئے میرے سارے خواب
بلبل کی داستان میں جتنے اٹھے سوال
گل کی خموشیوں میں تھا ہر بات کا جواب
ظہیر بھائی سراپا سپاس ہوں آپ کی فیاض طبیعت کا ۔ صدہا آداب آپ کے لیے۔واہ واہ ! اچھی غزل ہے عاطف بھائی !آج ورق گردانی کرتے کرتے اس تک پہنچا ۔
کیا اچھا مطلع کہا ہے ! حقیقت یہی ہے!
یوں زندگی کے ہاتھ مجھے کاٹنے پڑے
اس نے چرا کے بیچ دیئے میرے سارے خواب
بہت خوب! کیا اچھا کہا ہے !
آپ نے حد کردی!!
ہائے محمد امین صدیق بھائی !!! کیا ہی بات ہے!!! آپ نے تو اپنی دلکش آواز بخش کر غزل کو گویا زندہ کر دیا ۔آج فرائض منصبی میں مشغول رہا سو دیکھ بلکہ سن نہ سکا ویسے بھی ڈراپ بکس پر دفتر کے ظالم نیٹورک کی آتشی دیوار نے قدغن لگارکھی تھی ۔ بس پھر کیا تھا ، واپسی پر رستے میں گاڑی میں آپ کی مدھر مسحور کن آواز تھی اور ہمارا پرکیف سرور ۔ کیا ہی سفر ہوا اللہ تعالی آپ کو اور آپ کے خاندان کو سدا خوش و خرم رکھے ۔Dropbox - Ghazal.mp3 - Simplify your life
مابدولت کی آواز میں برادرم سید عاطف علی کی لاجواب غزل ۔
برادران محمد خلیل الرحمٰن ، فاتح ، محمد وارث ، محمد تابش صدیقی ، محمداحمد ، سید عمران ، شیخ محمد نواز ، محمد عدنان اکبری نقیبی ، اے خان ، خالد محمود چوہدری ، عبدالقیوم چوہدری، ظہیراحمدظہیر ، سید شہزاد ناصر
خواہران جاسمن ، مریم افتخار ، عندلیب ، لاریب مرزا ، ہادیہ، ،@نورسعدیہ شیخ La Alma
مابدولت اپنی اس عاجزانہ کاوش کی پسندیدگی کے لیے برادرم سید عاطف اور دیگر پیارے محفلین کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ہائے محمد امین صدیق بھائی !!! کیا ہی بات ہے!!! آپ نے تو اپنی دلکش آواز بخش کر غزل کو گویا زندہ کر دیا ۔آج فرائض منصبی میں مشغول رہا سو دیکھ بلکہ سن نہ سکا ویسے بھی ڈراپ بکس پر دفتر کے ظالم نیٹورک کی آتشی دیوار نے قدغن لگارکھی تھی ۔ بس پھر کیا تھا ، واپسی پر رستے میں گاڑی میں آپ کی مدھر مسحور کن آواز تھی اور ہمارا پرکیف سرور ۔ کیا ہی سفر ہوا اللہ تعالی آپ کو اور آپ کے خاندان کو سدا خوش و خرم رکھے ۔
لازمی یہ ٹائپو ہو گی ورنہ پہلا لفظ افرشتہ تو کوئی لفظ نہیں ہے۔افرشتہ ءِ اجل نے مری نیند کی خراب
یہ ٹائپو نہیں الف دانستہ لگایا گیا ہے شاعری میں بحر اور وزن کی خاطر ایسا کبھی کبھی کر لیا جاتا ہے۔لازمی یہ ٹائپو ہو گی ورنہ پہلا لفظ افرشتہ تو کوئی لفظ نہیں ہے۔
شکریہ جی ابن القعقاعماشاءاللہ ماشاءاللہ
جی شکریہ و آداب ایس ایس ساگر صاحب ۔بہت عمدہ اور خوبصورت تخلیق۔ ماشاءاللہ۔
غزل کا ہر اک شعر لاجواب۔
بہت خوب۔ عاطف بھائی۔ آپ کی یہ غزل آج نظر سے گزری۔ پڑھ کر مزہ آ گیا۔
اللہ آپ کو خوش رکھے۔