میری ایک غزل ۔ہوگئے گو شکستہ مرے بال و پر

نیرنگ خیال

لائبریرین
شاعر کی جانب سے اجازت ملے نہ ملے، آپ اپنا کام کر گزرئیے۔ نیک کام میں صلے کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے۔ ویسے بھی ایک زمانہ ہوا اردو محفل پر کسی شاعر کی غزل کی تشریح نہیں کی گئی۔ اس روایت کو زندہ کردیجیے، للہ!!!
سچ کہا آپ نے۔ نیک کام میں صلے کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
شاعر کی جانب سے اجازت ملے نہ ملے، آپ اپنا کام کر گزرئیے۔ نیک کام میں صلے کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے۔ ویسے بھی ایک زمانہ ہوا اردو محفل پر کسی شاعر کی غزل کی تشریح نہیں کی گئی۔ اس روایت کو زندہ کردیجیے، للہ!!!
پس نوشت: کچھ اشعار کے بارے میں راقم کو یہ گماں ہے کہ عام قاری کی ان کے مفہوم تک رسائی ممکن نہ ہوسکے گی۔ اگر ایسا ہے تو یہ خاکسار عام زبان میں مفہوم سب تک پہنچانے کا ذمہ اپنے کاندھوں پر لینے کو تیار ہے۔

یا اللہ خیر ۔ میں پہلے ہی سے نین بھائی کے نشانے پر کھڑا تھا کہ خلیل بھائی کے ٹہوکے سے ایک اور ولنریبلٹی سامنے آگئی ۔ خیر جب اوکھلی میں سر آ ہی گیا تو ۔۔۔
شعر بدلتا ہوں کہ

زہد ِ زاہد رہا قیدِ دستار میں
قیس و فرہاد و نیرنگ ہیں در بدر
 
آخری تدوین:

:devil3:
 
سید عاطف علی

لائبریرین

صابرہ امین

لائبریرین
عاطف بھائ
بہت اعلیٰ ۔ ۔

آبلوں سے جنوں کو ملا حوصلہ
کتنی ہی منزلیں بن گئیں رہگزر

آہ ہماری بھی شاعری کے دشت میں آبلہ پائ جاری ہے ۔ ۔ بس ہمارے جنوں کو بھی حوصلہ اورراہنمائ ملتی رہے اللہ ۔ ۔ !!
 
آج محفل پر لاگ ان ہوا تو اس دھاگے سے اطلاع موصول ہوئی تھی، دیکھنے آیا تو آپ کا مراسلہ بھی دیکھا، اور پھر یاد آیا کہ آپ کے چند ایک اشعار کی شرح لکھ کر رکھی ہوئی ہے۔ بوجوہ سستی مزید نہیں لکھ سکا اور بوجوہ کاہلی وہ شریک بھی نہیں کر سکا۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
عاطف بھائ
بہت اعلیٰ ۔ ۔
آبلوں سے جنوں کو ملا حوصلہ
کتنی ہی منزلیں بن گئیں رہگزر
آہ ہماری بھی شاعری کے دشت میں آبلہ پائ جاری ہے ۔ ۔ بس ہمارے جنوں کو بھی حوصلہ اورراہنمائ ملتی رہے اللہ ۔ ۔ !!
بھئی بہت بہت شکریہ پذیرائی کا صابرہ بٹیا ۔
اللہ خوش اور سلامت رکھے آپ کو ، اور آپ کے جنوں کو ہر قسم کے سنگ و آہن سے نبرد آزما ہونے کی قوت بخشے ۔ بس آبلہ پائی سے نہ گھبرائیے اور اس صحرا نوردی کا حق ادا کرتی رہیئے ۔
 
Top