میری بیاض

سیما علی

لائبریرین
فردوسِ گوش ٹھہرا ہے مبہم سا کوئی شور
نظارگی کا شہر میں ہے اعتبار ، دُھند!!!!!!

امجد اسلام امجد
 

سیما علی

لائبریرین
جانے وہ کیسے لوگ تھے جن کے پیار کو پیار ملا
ہم نے تو جب کلیاں‌مانگیں، کانٹوں‌کا ہار ملا!!!

ساحر لدھیانوی
 

سیما علی

لائبریرین
اپنے انعام ُحسن کے بدلے
ہم تہی دامنوں سے کیا لینا
آج ُفرقت زدوں پہ ُلطف کرو
پھر کبھی صبر آزما لینا
 

سیما علی

لائبریرین
اب اپنی حقیقت بھی ساغر بے ربط کہانی لگتی ہے
دُنیا کی کی حقیقت کیا کہئیے کُچھ یاد رہی کُچھ بھول گئے
(ساغر صدیقی)
 

سیما علی

لائبریرین
ابھی کیا ہے قمرؔ ان کی ذرا نظریں تو پھرنے دو
زمیں نامہرباں ہوگی فلک نامہرباں ہوگا
قمر جلالوی
 

سیما علی

لائبریرین
چھوڑ خالی گھر کو ، آ باہر چلیں گھر سے عدیم
کچھ نہیں تو کوئی چہرہ چاند سا مل جائے گا

تیز ہوتی جا رہی ہیں دھڑکنیں ایسے عدیم
جیسے اگلے موڑ پر وہ بے وفا مل جائے گا
 
Top