تعارف میری حاضری

کیاکوئی دوست میری مدد کرے گا۔ بعض معاملات میں خود کو نا پختہ پا رہا ہوں۔ جیسے ذاتی پیغامات کیسے ارسال کئے جائیں۔۔۔ اپنا یوزر نام ایڈٹ کیونکر ہو سکتا ہے۔۔۔ اور اسی نوعیت کے دیگر مسائل۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شکر گذار ہوں گا اگر کوئی دست تعاون بڑھائے تو۔۔۔
 
زہے نصیب :)
میری طرف سے محفل میں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید
آپ جیسے صاحب علم کی موجودگی میں ہم جیسے کم فہم لوگوں کے لئے ایک نعمت سے کم نہیں
امید ہے کہ آپ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا
 
فلک شیر

محفلین
کیاکوئی دوست میری مدد کرے گا۔ بعض معاملات میں خود کو نا پختہ پا رہا ہوں۔ جیسے ذاتی پیغامات کیسے ارسال کئے جائیں۔۔۔ اپنا یوزر نام ایڈٹ کیونکر ہو سکتا ہے۔۔۔ اور اسی نوعیت کے دیگر مسائل۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ شکر گذار ہوں گا اگر کوئی دست تعاون بڑھائے تو۔۔۔
یوزر نیم آپ ایڈٹ نہیں کر سکتے۔ انتظامیہ اس سلسلہ میں اختیارات کی حامل ہے۔
کسی رکن کو ذاتی پیغام بھیجنے کے لیے اوپر موجود سلائیڈنگ بارز میں "مکالمات" نام کی سلائیڈ کو کلک کریں، وہاں بائیں سمت "نئے مکالمے کا آغاز کریں"آ جائے گا۔ وہاں سے آپ ذاتی مکالمہ کا آغاز کر سکتے ہیں
 
کیاکوئی دوست میری مدد کرے گا۔ بعض معاملات میں خود کو نا پختہ پا رہا ہوں۔ جیسے ذاتی پیغامات کیسے ارسال کئے جائیں۔۔۔ اپنا یوزر نام ایڈٹ کیونکر ہو سکتا ہے۔۔۔ اور اسی نوعیت کے دیگر مسائل۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ شکر گذار ہوں گا اگر کوئی دست تعاون بڑھائے تو۔۔۔
آپ نے جس رکن کو ٹیگ کرنا ہے اس کا نام لکھنے سے پہلے @ لگا دیں
جیسے سید ذوالفقار علی نقوی
آپ کو ٹیگ ہو گیا :)
 
بہت نوازش شہزاد ناصر صاحب اور فلک شیر صاحب۔۔۔۔ آپ جیسوں کا خلوص اور محبت یقینا میرے لئے سرمائے حیات ہے۔۔۔اللہ خوش رکھے آپ سب کو۔
انتظامیہ سے رابطہ کیسے ہو گا؟
 
آخری تدوین:

فلک شیر

محفلین
بہت نوازش شہزاد ناصر صاحب اور فلک شیر صاحب۔۔۔ ۔ آپ جیسوں کا خلوص اور محبت یقینا میرے لئے سرمائے حیات ہے۔۔۔ اللہ خوش رکھے آپ سب کو۔
انتظامیہ سے رابطہ کیسے ہو گا؟
شمشاد بھائی ، ابن سعید بھائی یا دیگر مدیران کو ضرورت کے وقت زحمت دی جا سکتی ہے ٹیگ کر کے
:)
 
نیرنگ صاحب اور عبد الرحمٰن صاحب ۔۔۔دوستوں کے محبت بھرے پیغامات سے مجھے بہت مسرت محسوس ہو رہی ہے۔۔۔مجھے پانچ برس ہو گئے فیس بُک پر ، لیکن یہاں اتنی تاخیر سےحاضری ممکن ہو پائی ، انشا اللہ آپ سب میرے علم اور فن میں اضافہ کا باعث ثابت ہونگے۔
 
ذوالقرنین

لائبریرین
اردو کی محفل میں آپ کا تہہ دل سے خیر مقدم محترم نقوی صاحب!
امید ہے کہ آپ جیسے صاحب علم حضرات کا اضافہ ہم جیسے نالائقوں کے لیے خوش قسمتی کا باعث ثابت ہوگا۔ :):):)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
نیرنگ صاحب اور عبد الرحمٰن صاحب ۔۔۔ دوستوں کے محبت بھرے پیغامات سے مجھے بہت مسرت محسوس ہو رہی ہے۔۔۔ مجھے پانچ برس ہو گئے فیس بُک پر ، لیکن یہاں اتنی تاخیر سےحاضری ممکن ہو پائی ، انشا اللہ آپ سب میرے علم اور فن میں اضافہ کا باعث ثابت ہونگے۔
خوش قسمتی تو ہماری ہے کہ آپ سا کنواں چل کر پیاسوں کے پاس آپہنچا ہے۔۔۔۔ امید ہے کہ آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔۔۔
 
عبد الرحمن

لائبریرین
نیرنگ صاحب اور عبد الرحمٰن صاحب ۔۔۔ دوستوں کے محبت بھرے پیغامات سے مجھے بہت مسرت محسوس ہو رہی ہے۔۔۔ مجھے پانچ برس ہو گئے فیس بُک پر ، لیکن یہاں اتنی تاخیر سےحاضری ممکن ہو پائی ، انشا اللہ آپ سب میرے علم اور فن میں اضافہ کا باعث ثابت ہونگے۔
آپ کی محبت کی دل سے قدر کرتا ہوں۔
اللہ ہمیشہ خوش رکھے!
جزاکم اللہ خیرا!
 
آپ تمام احباب کے خلوص اور پیار کے لئے دلی طور شکر گذار ہوں ممنون ہوں....اللہ سب کو سلامت رکھے اور آپ یوں ہی خوشیاں بانٹتے رہیں...
 
آخری تدوین:
Top