میری دوسری غزل -

فرخ منظور

لائبریرین
دل کے صحرا میں اب حباب کہاں
تشنگی دیکھے ہے سراب کہاں

جو کہا میں نے "ہے حجاب کہاں؟"
مجھ سے بولیں کہ "اب شباب کہاں"

اک نگہ میں ہی جو کرے گھائل
تیری تیغوں میں ایسی آب کہاں

جس کو دیکھوں تو چاہتا جاؤں
ایسا نکھرا مگرشباب کہاں

بے طلب ہم کو جو کرے سیراب
ایسا دریا کہاں، سحاب کہاں

مکتبِ عشق "مَیں" گیا ہی نہیں
تجھ سے ملنے کی مجھ میں تاب کہاں

جس کو پڑھ کر سبھی کو ہو ایقاں
میرے مولا ہے وہ کتاب کہاں

ماورا کردے دو جہاں سے مجھے
تیری آنکھوں میں‌ وہ شراب کہاں

یونہی ہم نے تھا ذکرِ یار کیا
چل دئیے روٹھ کر جناب کہاں

کیا بتاؤں کہ کتنے عشق کیے
میرے فرخ ابھی حساب کہاں
 

محمد وارث

لائبریرین
واہ واہ، سبحان اللہ، کیا خوبصورت غزل ہے فرخ صاحب۔

یہ اشعار تو خاص طور پر بہت پسند آئے مجھے:


دل کے صحرا میں اب حباب کہاں
تشنگی دیکھے ہے سراب کہاں

مکتبِ عشق "مِیں" گیا ہی نہیں
تجھ سے ملنے کی مجھ میں تاب کہاں

یونہی ہم نے تھا ذکرِ یار کیا
چل دئیے روٹھ کر جناب کہاں
 

الف عین

لائبریرین
بشیر بد ؎ر کی زمین ہے یہ
نکل آئے ادھر جکناب کہاں
رات کے وقت آفتاب کہاں
سب کھلے ہیں کسی کے عارض پر
اس برس باغ میں گلاب کہاں
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت شکریہ وارث صاحب اور اعجاز صاحب!‌ اعجاز صاحب یہ بھی بتائیے کہ غزل اچھی ہے یا بری اور بغیر لگی لپٹی رکھے - :)
 

فرخ منظور

لائبریرین
بشیر بد ؎ر کی زمین ہے یہ
نکل آئے ادھر جکناب کہاں
رات کے وقت آفتاب کہاں
سب کھلے ہیں کسی کے عارض پر
اس برس باغ میں گلاب کہاں

اعجاز صاحب میں بشیر بدر کو تو پڑھتا ہی نہیں‌ - میں نے تو ایک داغ کا شعر پڑھا جس سے غزل کی تحریک ہوئی وہ شعر تھا -

بات کرنی جسے نہیں آتی
بات سننے کی اس کو تاب کہاں
 

فاتح

لائبریرین
بہت خوب فرخ صاحب!
ابھی اسے 'مزید' توجہ سے پڑھتا ہوں اور شاید تب محض خوب کے سوا بھی کچھ لکھنا پڑ جائے۔
 

مغزل

محفلین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]بھئی واہ ۔۔ فرخ صاحب۔۔
مزا آگیا۔۔ ایسی سجی سجائی، مرصع غزل ۔۔۔
جناب لگتا ہی نہیں ہے کہ دوسری غزل ہے ۔۔
داغ صاحب کی زمین کا حق ادا کردیا جناب۔۔
واہ۔۔۔ بہت بہت مبارک ہو۔۔ داد حاضر ہے
گر قبول افتد زہے عزوشرف
[/FONT]
 

الف عین

لائبریرین
اچھی غزل ہے فرخ۔۔ بس دو ایک شعر ذرا ۔۔۔ مطلب غزل کے ماحول سے مطابقت نہیں رکھتے۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]بھئی واہ ۔۔ فرخ صاحب۔۔
مزا آگیا۔۔ ایسی سجی سجائی، مرصع غزل ۔۔۔
جناب لگتا ہی نہیں ہے کہ دوسری غزل ہے ۔۔
داغ صاحب کی زمین کا حق ادا کردیا جناب۔۔
واہ۔۔۔ بہت بہت مبارک ہو۔۔ داد حاضر ہے
گر قبول افتد زہے عزوشرف
[/FONT]

بہت شکریہ مغل صاحب !‌
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
مکتبِ عشق "مِیں" گیا ہی نہیں
تجھ سے ملنے کی مجھ میں تاب کہاں


فرح بھائی بہت خوب کیا بات ہے آپ کی غزل کی مجھے یہ شعر بہت ہی پسند آیا مجھے تو نہیں لگتا یہ آپ کی دوسری غزل ہے وارث صاحب آپ ہی بتائے کیا ان کی دوسری غزل ہے :grin:

بہت بہت ہی پیاری غزل ہے جاری رکھے ہمیں بھی کچھ نا کچھ سیکھنے کو مل ہی جائے گا شکریہ
 

فرخ منظور

لائبریرین
مکتبِ عشق "مِیں" گیا ہی نہیں
تجھ سے ملنے کی مجھ میں تاب کہاں


فرح بھائی بہت خوب کیا بات ہے آپ کی غزل کی مجھے یہ شعر بہت ہی پسند آیا مجھے تو نہیں لگتا یہ آپ کی دوسری غزل ہے وارث صاحب آپ ہی بتائے کیا ان کی دوسری غزل ہے :grin:

بہت بہت ہی پیاری غزل ہے جاری رکھے ہمیں بھی کچھ نا کچھ سیکھنے کو مل ہی جائے گا شکریہ

بہت بہت شکریہ خرم بھائی!‌ :) لیکن اگر کوئی خامی نظر آئے یا کوئی شعر پسند نہ آیا ہو تو وہ بھی لکھیے گا - :)
 

محمد وارث

لائبریرین
فرح بھائی بہت خوب کیا بات ہے آپ کی غزل کی مجھے یہ شعر بہت ہی پسند آیا مجھے تو نہیں لگتا یہ آپ کی دوسری غزل ہے وارث صاحب آپ ہی بتائے کیا ان کی دوسری غزل ہے :grin:

قبلہ خرم شہزاد خرم صاحب، فرخ صاحب نے محفل پر "دعوٰیِ سخنوری" کر رکھا ہے اور انکی غزلیں اس دعوے پر دلیل ہیں ;)

:)
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت شکریہ وارث صاحب لیکن آپ کو جو شعر پسند نہیں آئے انکی بھی نشاندہی کریں‌اور بتائیں‌کہ کیا کجیاں نظر آئی ہیں‌آپ کو - :)
 
Top