بہت خوب۔ خدا آپ کا حامی ہو۔خدمت
چونکہ مقصد زندگی میں شامل ہے یہ جذبہ خدمت
تو سنجیدگی راہ دکھاتی رہتی ہے ۔ مسافتوں کو آسان بناتی رہتی ہے ۔
زبردست۔ محفلین کی انسپائریشن کے لیے اس حوالے سے اپنی کاوشیں شیئر کیجیئےمیری زندگی کا مقصد انسان کو انسان کی غلامی سے آزاد کرانا ہے اور اس کے لئے میں کسی بھی حد تک جاسکتا ہوں اور کوئی بھی قربانی دے سکتا ہوں۔ میں اقبال کی اس بات پر ایمان کی حد تک یقین رکھتا ہوں:
تمیزِ بندہ و آقا فسادِ آدمیت ہے
دن پورے کرنا بھی کوئی کم سنجیدہ مقصد نہیں ہےکیسا مقصد ہمارا کوئی مقصد نہیں ہے ہم بس دن پورے کر رہے ہیں ۔
بس اور کیا مقصد ہو ۔دن پورے کرنا بھی کوئی کم سنجیدہ مقصد نہیں ہے
بہت مشکل سوال ہیں.ابتدہ آپ ہی کیجیئے.اس سوال کو کچھ اور پھیلاتے ہیں۔۔۔ سوال یہ ہے کہ اپنی زندگی کا مقصد جاننے کیلئے کیا کرنا چاہئیے؟، یعنی کن باتوں پر غور کرکے اور کن سوالات کے جوابات کی روشنی میں زندگی کا مقصد واضح ہونےلگتا ہے؟
اپنے ارد گرد موجود مخلوق خدا چرند پرند شجر و ھجر پر غور کرنا چاہیئے ۔ یہ سمجھنا چاہیئے کہ یہ مخلوق کیسے اپنی زندگی بتاتی ہے ۔ اور مجھ کو بحیثیت انسان کیسے زندگی گزارنی چاہیئے ۔ غور و فکر سچے دل و مخلصی سے ہو تو یہ سب مخلوق خدا اپنی اپنی کارگزاری سے زندگی گزارنے کے ڈھنگ سے آشنا کرتی ہے ۔ اور انسان کو مجبور کرتی ہے کہ وہ اپنی زندگی کے مقصد کو تلاشے ۔ اپنی حقیقت کو جانے ۔ اور جب انسان ان سوالوں کے جواب کی تلاش میں محو ہوتا ہے ۔ تو اس کے سامنے آگہی کے چراغ روشن ہوجاتے ہیں ۔ طلب سچی ہو تو منزل سامنے مل جاتی ہے ۔اس سوال کو کچھ اور پھیلاتے ہیں۔۔۔ سوال یہ ہے کہ اپنی زندگی کا مقصد جاننے کیلئے کیا کرنا چاہئیے؟، یعنی کن باتوں پر غور کرکے اور کن سوالات کے جوابات کی روشنی میں زندگی کا مقصد واضح ہونےلگتا ہے؟