میری شاعری ، استاد محترم سے اصلاح کے بعد ۔

استاد محترم سے اصلاح کے بعد پیش خدمت ہے۔

تیری بکھری ہوئی زلفوں کا نظارہ کرتا
اپنی سانسیں تری خوشبو سے نکھارا کرتا

آ ہی جاتا مجھے کچھ تیری وفاؤں کا یقین
مست نظروں سے ذرا تو جو اشارہ کرتا

یوں سجاتا تری یادوں سے میں اپنی خلوت
کہ خیالوں میں ترا حُسن سنوارا کرتا

کبھی رخُسار پہ چھا جاتی اگر قُوس قزح
صدقہ پھولوں کا میں تجھ پر سے اتارا کرتا

حیف واقف نہ ہوا حال سے میرے 'ورنہ
تو مرے ساتھ بھی کچھ وقت گزارا کرتا

ختم کرتا جو تعلّق تو نقیبی سے کبھی
لیلیٰ لیلیٰ بنا مجنوں وہ پکارا کرتا​
 
استاد محترم سے اصلاح کے بعد پیش خدمت ہے ۔
دل گرفتہ ہوا میں تجھ سے ملاقات کے بعد
روح بیکل ہی رہی گزرے وہ لمحات کے بعد

یوں تو دشمن تھے مرے سارے زمانے کے خدا
میں تو رسوا ہوا تجھ سے ہوئی اُس مات کے بعد

بےرخی سے تری یہ پایا ہے میں نے انعام
میں تو بے فیض رہا تجھ سے ملاقات کے بعد

جس پہ ہو جاتا فدا کوئی بھی ایسا نہ ملا
نہ تری ذات سے پہلے نہ تری ذات کے بعد

تیرا کہنا تھا کہ دن ایک سے ہوتے نہیں سب
زیست کیسے کروں میں گردش حالات کے بعد

یہ مقدر کا لکھا تھا کہ بچھڑ جاؤں میں
دل میں طوفان اٹھاتے ہوئے جذبات کے بعد​
 
عدنان بھائی!
آپ نے ہر بار کی طرح ہمیں چونکا دیا ہے!
سچ میں بہت بہت خوشگوار حیرت ہوئی آپ کی طرف سے اس لڑی کو دیکھ کر. شروعات تو ہوگئی ہے، اللہ تعالٰی آپ کے علم اور قلم میں مزید برکت عطا فرمائیں!!
بہت زبردست شروعات ہے! میں آپ کے لیے بہت خوش ہوں!
 
عدنان بھائی!
آپ نے ہر بار کی طرح ہمیں چونکا دیا ہے!
سچ میں بہت بہت خوشگوار حیرت ہوئی آپ کی طرف سے اس لڑی کو دیکھ کر. شروعات تو ہوگئی ہے، اللہ تعالٰی آپ کے علم اور قلم میں مزید برکت عطا فرمائیں!!
بہت زبردست شروعات ہے! میں آپ کے لیے بہت خوش ہوں!
آپ کی محبتوں او دعاؤں کا قرض ہمیشہ ہمارے سر رہے کا بجو ۔
حوصلہ افزائی کا شکریہ ۔
 
کیا کہنے عدنان بھائی :good1:
آپ بھی شعروسخن میں طبع آزمائی فرماتے ہیں
جان کر خوشی ہوئی :)
الحمدللہ ،
پسنددیدگی کا شکریہ ۔
جی منیب بھائی ،محفل میں آپ سمیت دیگر شعراء کے کلام پڑھا کر ہمیں بھی طبع آزمائی کا شوق ہو گیا ، بس جب سے تک بندی کی کوشش کرتے رہتے ہیں اور استاد محترم سے سیکھنے کی جستجو میں رہتے ہیں ۔
 
Top